علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار کے حوالے سے مدد.

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم!
ہماری ٹیم علامہ اقبالؒ پہ تحقیقی کام کر رہی ہے، جس میں ہم اس وقت ان غلط اشعار پہ کام کر رہے ہیں جو کہ علامہ اقبالؒ سے منسوب ہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں علامہ اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال کا تعاون بھی حاصل ہے۔ کل ہمیں ایک ممبر کی طرف سے کچھ غلط اشعارموصول ہوئے تھے، جس کے بارے میں منیب اقبال نے اپنی رائے ان الفاظ میں دی۔
منیب سر کا میسج یہ رہا۔

Admin, you have posted fake shers of Allama sb again? This Ahmed Ali who created this picture is an anti Pakistan Iqbal Dushman raw agent.... Kindly trace him out so we can take him to court.... And kindly be more careful in the future...

تو اگر آپ کے پاس اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات ہو تو برائے مہربانی یا تو اس تھریڈ میں پوسٹ کر دیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زاہد شراب پینے دے مجھے مسجد میں بیٹھ کر
ہے کوئی ایسی جگہ بتا جہاں خدا نہیں
(غالب)

مسجد خدا کا گھر ہے کوئی پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں چلے جا وہاں خدا نہیں
(اقبال)

کافر کے دل سے ہی دیکھ کر آیا ہوں فراز
اس کے دل میں بھی خدا ہے لیکن اسے پتہ نہیں
(فراز)

معمولی سی ردّوبدل کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ اشعار کتابی چہرہ و غیر کتابی چہرہ والی سائٹس پر گھوم رہیں ہیں۔ براہِ مہربانی انکے متعلق کوئی مستند حوالہ فراہم کیجئے۔ تاکہ اندھا دھند پھیلانے والوں کا ھاتھ روکا جا سکے۔
 
رانا

محفلین
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

اس شعر کے متعلق بعض اوقات اقبال کے حوالے غلط فہمی ہوجاتی ہے یہ اصل میں صادق حسین صادق کا ہے۔ انہوں نے پتہ نہیں کیوں بعد میں شاعری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
 
جی بالکل ، بلکہ اسپر یہیں محفل میں کسی دھاگہ پر سیرحاصل بحث بھی پڑھنے کو مل جائے گی آپکو:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
زاہد شراب پینے دے مجھے مسجد میں بیٹھ کر
ہے کوئی ایسی جگہ بتا جہاں خدا نہیں
(غالب)

مسجد خدا کا گھر ہے کوئی پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں چلے جا وہاں خدا نہیں
(اقبال)

کافر کے دل سے ہی دیکھ کر آیا ہوں فراز
اس کے دل میں بھی خدا ہے لیکن اسے پتہ نہیں
(فراز)

معمولی سی ردّوبدل کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ اشعار کتابی چہرہ و غیر کتابی چہرہ والی سائٹس پر گھوم رہیں ہیں۔ براہِ مہربانی انکے متعلق کوئی مستند حوالہ فراہم کیجئے۔ تاکہ اندھا دھند پھیلانے والوں کا ھاتھ روکا جا سکے۔

یہ اشعار علامہ اقبال کے تو ہرگز نہیں ہیں، بلکہ فراز کا بھی مجھے یقین ہے کہ یہ ان کا نہیں ہے، البتہ غالب کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، غالب کے لئے اوور ٹو محمد وارث
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

اس شعر کے متعلق بعض اوقات اقبال کے حوالے غلط فہمی ہوجاتی ہے یہ اصل میں صادق حسین صادق کا ہے۔ انہوں نے پتہ نہیں کیوں بعد میں شاعری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

صادق حسین کے متعلق کچھ مزید معلومات
یہ شعر اقبال کا نہیں بلکہ صادق حسین صادق کا ہے، آپ شکر گڑھ، سیالکوٹ کےرہنے والے تھے ، آپ کی ولادت 1اکتوبر 1898؁ شکر گڑھ اور وفات 4مئی 1989؁ شکر گڑھ سیالکوٹ ہے۔
(برگ سبز، صادق حسین صادق ،فروری1970؁)

Poet-sadiq-hussain-tombstone-knonie-300x400.jpg
 
زاہد شراب پینے دے مجھے مسجد میں بیٹھ کر
ہے کوئی ایسی جگہ بتا جہاں خدا نہیں
(غالب)

مسجد خدا کا گھر ہے کوئی پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں چلے جا وہاں خدا نہیں
(اقبال)

کافر کے دل سے ہی دیکھ کر آیا ہوں فراز
اس کے دل میں بھی خدا ہے لیکن اسے پتہ نہیں
(فراز)

معمولی سی ردّوبدل کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ اشعار کتابی چہرہ و غیر کتابی چہرہ والی سائٹس پر گھوم رہیں ہیں۔ براہِ مہربانی انکے متعلق کوئی مستند حوالہ فراہم کیجئے۔ تاکہ اندھا دھند پھیلانے والوں کا ھاتھ روکا جا سکے۔

جس نے اقبال کو پڑھ رکھا ہے اسے تو یہ شعر دیکھتے ہی سمجھ جانا چاہیے کہ یہ ان کا لہجہ ہی نہیں ۔ ان کا طرزِ شاعری بالکل مختلف ہے ۔ یہ کسی لوکل :) شاعر کی خامہ فرسائی ہوگی۔ غالب کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا اگرچہ کہ اِس شعر میں بھی کوئی وزن نہیں (شاید حسرت موہانی کا ہے) ۔ رہ گئی بات فراز صاحب کی، تو میں نے انہیں کبھی پڑھا نہیں (اور پڑھنا چاہتا بھی نہیں) ;) ۔
 
میرے حساب تو تینوں اشعار ہی دیے گئے تینوں میں سے کسی بھی شاعر کے نہیں ہیں۔
اور رہ گئی فراز صاحب کی بات تو انہیں آپ کیوں نہیں پڑھنا چاہتے۔
کیا کوئی ذاتی عناد ہے؟
 
مجھے کیوں ان سے ذاتی عناد ہونے لگا ؟؟ :) دراصل مجھے عشقیہ شاعری ، محبت کے افسانے اور اس قبیل کی دوسری چیزوں سے سخت نفرت ہے۔میرا میلان ہی ایسی شاعری کی جانب نہیں ہے اور سچ پوچھیں تو میں ان کو فضول سمجھتا ہوں۔ رسول اللہ ّ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک کا مفہوم ہے کہ تم میں سے کسی شخص کے پیٹ میں پیپ بھرجائے ، یہ اس سے بہتر ہے کہ اس میں شعر بھریں۔ یہاں ایسے شعروں کی مذمت ہے جو عشق معشوقی ، فحش ، لا یعنی و بے مقصد ، کسی کی بے عزتی و بے حرمتی اور عزت کو نقصان پہنچانے والے ہوں۔ میں نے آج تک اقبال اور ماہر القادری کے سوا کسی کے کلام کو نہیں پڑھا ۔ شورش کاشمیری کو پڑھنے کی خواہش ہے ۔
 
اردو میں
مجذوب کو پڑھیں۔
آپ بھی ہماری طرح عرفِ عام میں پھیکی شاعری کے شوقین ہیں۔ :)
 
Top