عقاب

طالوت

محفلین
عقاب
عقاب اڑنے والے پرندوں میں بڑا پرندہ اور بہترین شکاری ہے ، دنیا بھر میں اس کی 60 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں ۔ دنیا میں بے شمار ممالک میں یہ فوجی نشان کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔ آئیے دنیا کے کچھ عقابوں سے ملتے ہیں ۔ ان کے پروں کا پھیلاؤ 5 سے 8 فٹ تک ہوتا ہے ۔شکار میں یہ لومڑیوں ، ہرنوں اور بکریوں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں ۔ مضبوط پنجوں ، طاقت ور ٹانگوں کے ساتھ ساتھ خطرناک نوکیلی مضبوط چونچ کا حامل یہ پرندہ انتہائی مہلک ضرب لگا کر شکار کرتا ہے ۔ ان کے انڈوں کو سینچنے کی معاد تقریبا دو ماہ ہوتی ہے ۔ اونچی چٹانوں یا درختوں پر گھونسلا بناتے ہیں اور گھونسلے کی حفاظت انتہائی دلیری اور بہادری سے کرتے ہیں ۔

Hawkeagle.jpg

Mountain Hawk-eagle ۔ یہ عقاب پاکستان ، بھارت ، سری لنکا چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے ۔ پہاڑوں پر رہنے والا یہ عقاب جسامت کے اعتبار سے درمیانے درجے کا عقاب کہلاتا ہے ۔ اس کی خوراک میں چھوٹے چوپائے ، پرندے اور رینگنے والے جاندار ہوتے ہیں ۔ یہ عموما ایک ہی انڈا دیتے ہیں ۔
 

طالوت

محفلین
473px-Geranoaetus_melanoleucus.JPG

Black-chested Eagle جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا عقاب ہے ۔

318px-Solitary_Eagle.jpg

Solitary Eagle ۔ میکسیکو اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے ۔ 5 سے 6 فٹ کے پر رکھتا ہے ۔

 

طالوت

محفلین
long-crested-eagle.jpg

Crested Eagle ۔ جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا عقاب ۔

philippine-eagle.jpg

Philippine Eagle ۔ فلپین میں پایا جانے والا عقاب ۔ اسے بندر کھانے والا عقاب بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا شکار ہونے والے عموما بندر ہی ہوتے ہیں ۔

551px-Harpia_harpyja_001_800.jpg

Harpy Eagle ۔ اسے امریکی ہارپی عقاب بھی کہا جاتا ہے ۔ عقابوں میں یہ بڑے قسم کے عقابوں میں شمار ہوتا ہے ۔ 6 سے 7 فٹ تک کے پروں کے پھیلاؤ کے ساتھ اس عقاب کا وزن 6 سے 9 کلو گرام ہوتا ہے جبکہ یہ 12 کلوگرام تک وزن بھی ھاصل کر لیتا ہے ۔

 

طالوت

محفلین
304px-Black_Hawk-Eagle.jpg

Black Hawk-eagle ۔ یہ عقاب میکسیکو ، پیرو ، ارجنٹینا اور برازیل میں پایا جاتا ہے ۔

800px-African_Hawk-eagle_2406377144.jpg

African Hawk-eagle ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے افریقہ میں پایا جاتا ہے ۔

800px-Spizastur_melanoleucus.jpg

Black-and-white Hawk-eagle ۔ میکسیکو سے ارجنٹینا تک کے علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔
 

طالوت

محفلین
599px-African_fish_eagle_just_caught_fish.jpg

African Fish Eagle ۔ زمبابوے اور زمبیا کا قومی پرندہ ہے جو مچھلی کا شکار کرتا ہے ۔

419px-Haliaeetus_leucocephalus-tree-USFWS.jpg

Bald Eagle ۔ شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کاقومی پرندہ و نشان ہے ۔

 

طالوت

محفلین
اس قدر وزنی بھیڑ گئی تو بے چار چھوٹوں موٹوں کی کیا اوقات ۔۔


بشکریہ انگریزی ویکیپیڈیا و یگر۔۔
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم طالوت جی
بہت شکریہ اتنی اچھی معلوماتی تحریر
اور تصاویر پوسٹ کرنے کا ۔
بہت محنت کی ہے آپ نے سچ میں
عزیز امین جی کہاں ہیں ۔
آئیں دیکھیں کچھ لکھیں ۔
یہ تو خاص پوسٹ آپ کے لئے لگتی ہے ۔
نایاب
 

فہیم

لائبریرین
ان میں گولڈن ایگل تو شامل ہی نہیں۔
جبکہ پرواز کے لحاظ سے گولڈن ایگل کافی مشہور ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
golden_eagle.jpg


گولڈن ایگل۔
ویسے تو ان کا رنگ براؤن ہوتا ہے۔ لیکن اپنے سر اور گردن کے پروں میں ہلکا سنہرا رنگ ہونے کی وجہ سے یہ گولڈن ایگل کہلاتا ہے۔
یہ شمالی امریکہ کے سب سے بڑے پرندوں میں سے ایک ہے جبکہ میکسیکو میں اسے قومی پرندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس کے جسم کی لمبائی 3 فٹ سے بھی اوپر تک ہوتی ہے جبکہ پروں کا پھیلاؤ کوئی 7 سے 8 فٹ‌ تک۔
یہ بہت پھرتیلے اور تیز ہوتے ہیں۔
اور اڑان کے ساتھ ساتھ کافی اسپیڈ کے ساتھ ڈائیو بھی لگاسکتے ہیں۔
یہ اپنی پھرتی اور تیزی کا استعمال کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے خرگوش اور دوسرے چھوٹے جانوروں کو اچانک پکڑ لیتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
فہیم میرے خیال میں گولڈن ایگل کی ایک قسم پاکستانی ہمالیہ میں بھی پائی جاتی ہے
اسکے پروں کا پھیلاؤ تقریبا دو میٹر ہوتا ہے
مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے برفانی تیندوے (Snow Leapord )کے بارے میں جو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اس میں اسکی بھی ویڈیو آئی تھی
 

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ ضناب طالوت صاحب ۔ عمدہ شراکت ہے

اسی ٹوپک کے لئے جناب عزیز امین صاحب اتنے بیتاب تھے ۔ ! ۔ ؟
 
Top