عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین

دیکهتی ہے چار جانب یہ نظر
کیا نہیں کیا ہے نہیں کس کی خبر

جانتا ہوں عشق مشکل کام ہے
اور کرنے کو ہے دنیا میں مگر

میں زمیں والوں میں رسوا ہوں سہی
آسماں کی سمت ہے لیکن سفر

آرزو مشتاق کی جانیں نہ لوگ
کیا اسے وحشت زمانے کا خطر

میں کہاں قابل تها اس فن کے عظیم
میں کہاں سیکها کیا ایسا ہنر

آخری تدوین:

عظیم

محفلین

دیکهتی ہے چار جانب یہ نظر
کیا نہیں کیا ہے نہیں کس کی خبر

جانتا ہوں عشق مشکل کام ہے
اور کرنے کو ہے دنیا میں مگر

میں زمیں والوں میں رسوا ہوں سہی
آسماں کی سمت ہے لیکن سفر

آرزو مشتاق کی جانیں نہ لوگ
کیا اِسے وحشت زمانے کا خطر

میں کہاں قابل تها اِس فن کے عظیم
میں کہاں سیکها کِیا ایسا ہنر

گویم مشکل و گر نگویم مشکل

پہلی غزل ہی بہتر ہے۔ باقی تو خانہ پری ہے۔
کچھ فاش اغلاط سرسری مطالعے کے بعد۔
مَرَض درست ہے، ’ر‘ پر زبر۔ تم نے ساکن باندھا ہے درد کے وزن پر۔
پیٹتا کم بخت سر جاتا ہے کیا
محاورہ سر پیٹنا یا سر پیٹتے جانا ہوتا ہے۔ لیکن ’پیٹتا‘ اور ‘سر‘ کے بیچ کم بخت ’کم بخت‘ آ گیا ہے جو محاورہ سمجھنے نہیں دے رہا ہے۔

عظیم ہمارا دوستانہ مشورہ مانیے اور دھڑا دھڑ غزلین پوسٹ کرنے کے بجائے ، ان غلطیوں پر توجہ دیجیے جن کی طرف اساتذہ توجہ دلا رہے ہیں۔ آپ نے ابھی تک اساتذہ کے کسی بھی مشورے پر عمل کرکے اپنی کسی بھی غلطی کو بہتر نہیں کیا ہے ( فار دی ریکارڈ)۔

جس غزل کی استاد ،الف عین بات کررہے ہیں پہلے اس غزل کے زیرِ تبصرہ شعروں کو دوبارہ کہیے اور استاد کی رائے لیجیے، پھر آگے بڑھیے۔ مع السلام
 
بہت شکریہ خلیل بهائی - اور بتائیں موسم کیسا ہے وہاں کا ؟
 
عظیم

محفلین

روگ جب سر پہ چڑھ کے بولتا ہے
راز کون و مکاں کے کهولتا ہے

حرف ناصح برا نہیں لیکن
آپ جذبوں کو میرے تولتا ہے

کوئی آتا نہیں تسلی کو
خون میرا نہ جانے کهولتا ہے

بن پئے بهی یہ آپ کا مجنوں
مست ہے دیکهئے تو ڈولتا ہے

میں جو بولا تو لوگ بولیں گے
دیکهو کتنا عظیم بولتا ہے

عظیم

محفلین
عظیم ہمارا دوستانہ مشورہ مانیے اور دھڑا دھڑ غزلین پوسٹ کرنے کے بجائے ، ان غلطیوں پر توجہ دیجیے جن کی طرف اساتذہ توجہ دلا رہے ہیں۔ آپ نے ابھی تک اساتذہ کے کسی بھی مشورے پر عمل کرکے اپنی کسی بھی غلطی کو بہتر نہیں کیا ہے ( فار دی ریکارڈ)۔

جس غزل کی استاد ،الف عین بات کررہے ہیں پہلے اس غزل کے زیرِ تبصرہ شعروں کو دوبارہ کہیے اور استاد کی رائے لیجیے، پھر آگے بڑھیے۔ مع السلام

خلیل بھائی یہ کام بابا پر چھوڑ رکھئے ۔
 
عظیم

محفلین

بارشیں تک ڈرا رہی ہیں آج
ساتھ اپنے رلا رہی ہیں آج

میں بهی زندہ ہوں اس خرابے میں
شور کرکے بتا رہی ہیں آج

بارشیں تک ستا رہی ہیں آج
بارشیں آزما رہی ہیں آج

عظیم

محفلین

کہوں تو کیا کہوں بابا
کہو تو چپ رہوں بابا

سمجھ میں کچھ نہیں آتا
میں آخر کون ہوں بابا

خلیل بھائی یہ کام بابا پر چھوڑ رکھئے ۔
بابا بیچارے کی جان بخشی کردیجیے۔ یا پھر انہیں یہ غزلیں ذاتی پیغام میں بھیج دیا کیجیے۔ نا کوئی اور پڑھے گا، اور نا ہی جزُ بزُ ہوگا۔
نوٹ: دیکھیے ہمارے تبصرے پر بابا نے بھی مہرِ تصدیق ثبت کی ہے۔
:act-up:
 
آخری تدوین:

بارشیں تک ڈرا رہی ہیں آج
ساتھ اپنے رلا رہی ہیں آج

میں بهی زندہ ہوں اس خرابے میں
شور کرکے بتا رہی ہیں آج

بارشیں تک ستا رہی ہیں آج
بارشیں آزما رہی ہیں آج

موسموں کا مزاج مت دیکھو!
موسموں کو بدل ہی جانا ہے
ان رتوں کا مزاج مت دیکھو
ان رتوں کو بدل ہی جانا ہے
بارشوں کا مزاج مت دیکھو
بارشوں کو تو پل میں تھمنا ہے

بارشیں گر ستا رہی ہیں آج
بارشیں گر جلا رہی ہیں آج
بارشیں آزمارہی ہیں آج
بارشوں کو تو پل میں تھمنا ہے
اور مسافر کو آگے جانا ہے
 
عظیم

محفلین

دامنِ تار تار دیکهوں مَیں
آپ اپنا شکار دیکهوں مَیں

حیف حسرت کہ اِن خزاؤں میں
اپنی خاطر بہار دیکهوں مَیں

منزلیں آپ کی مبارک ہیں
کیونکہ راہ فرار دیکهوں میں

دل ذرا ٹهہر چار دن جی کر
اب تو اپنا شعار دیکهوں میں

آزمائش بهی اسقدر اعلی
اور اپنا قرار دیکهوں میں

دیکهنے واسطے ہے کیا میرے
اپنے آگے غبار دیکهوں میں

ہو سکے تو سکون اپناؤں
کیا ہے صبر و قرار دیکهوں میں

مر تو یوں بهی ہے جانا کیوں خود کو
آج زندہ نہ مار دیکهوں میں

رہنے دو زندگی کا غم صاحب
چار دن کی بہار دیکھوں میں

بابا مجھے نہیں معلوم کہ کہاں ارسال کرنی ہے ۔ اور کیوں ۔
اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کے لیے اصلاحِ سخن میں ایک دھاگہ بناکر آپ کی ساری غزلیں اس میں منتقل کردیتے ہیں؟ پھر اگلی غزلیں بھی اسی میں پوسٹ کرتے رہیے۔
 
عظیم

محفلین
اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کے لیے اصلاحِ سخن میں ایک دھاگہ بناکر آپ کی ساری غزلیں اس میں منتقل کردیتے ہیں؟ پھر اگلی غزلیں بھی اسی میں پوسٹ کرتے رہیے۔

جی خلیل بهائی - اگر ممکن ہے تو پلیز - اور اس سب کو غزلیں کہنے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے -
 
Top