عظیم بیگ چغتائی کے افسانے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
شمشاد بھائی میں نے gif فائلز 54-56 (کتاب کے ص 106-111) تک پوسٹ کر دیئے ہیں۔ ایک دو مشکلات پیش آئیں۔ ایک تو مجھے صعلم کا ص اور رضی اللہ عنہا لکھنے کے لئے کیز کا نہیں معلوم ہے۔ دوسرا پہلے ہی صفحے پر ایک دو الفاظ مجھے جیسے سمجھ آئے لکھ دیئے۔
اور آخری بات یہ کہ ان افسانوں کے صفحات ٹائپ کرتے ہوئے کئی بار خیال آیا کہ ان کا نام 'شادی افسانے' ہونا چاہئیے تھا :openmouthed:۔ ان افسانوں کے متاثرین سے پیشگی معذرت۔ پلیز برا مت منائیے گا۔


کون کون سے افسانے پڑھ لیے فرحت :happy: :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی کے لیے خصوصی طور پر اس امید کے ساتھ کہ اب یہ روابط نظر آ جائیں گے :happy: محب علوی اب آپ کو لائبریری ٹیگ میں پانچ صفحات اکٹھے دئیے جائیں گے ٹائپ کرنے کے لیے :happy:


 

وجی

لائبریرین
وجی بھائی مندرجہ ذیل ربط پر چلے جائیں اور gif کی 7 فائلیں 99 تا 105 اتار لیں۔ یہ کُل چودہ صفحے بنیں گے۔

کتاب کا لنک یہ ہے

عظیم بیگ چغتائی کے افسانے

اس دھاگے کے شروع کے چند مراسلے پڑھ لیں، امید ہے اچھی طرح سمجھ جائیں گے۔ کسی بھی دشواری کی صورت میں رابطہ کر لیں۔
جی بلکل ٹھیک کام شروع ہوگیا ہے
ویسے کیا کوئی وقت کی حد ہے ؟؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
و علیکم السلام

فرحت کیانی صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ تعالٰی عنہ کی کنجیاں الگ سے اس ایڈیٹر میں نہیں ہیں۔ میں اس کی جگہ پورا ہی لکھتا ہوں۔ جہاں تک الفاظ کے سمجھ میں نہ آنے کا تعلق ہے تو پروف ریڈنگ میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

پوری کتاب پڑھیں گے تو ہو سکتا ہے شادی افسانے کا خیال بدلنا پڑے۔

مزید کے لیے بتائیے گا کہ کب اور کتنے صحفے لینے ہیں۔
بہت شکریہ :)
چلیں انتظار کرتے ہیں کتاب مکمل ہونے کا ورنہ مجھے تو ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا۔

شمشاد بھائی میں اب ایک ہفتہ کے لئے غائب ہونے والی ہوں۔ انشاءاللہ بشرطِ زندگی و خیریت 23 جنوری والے ہفتے میں ہونے والے کام میں شامل ہو جاؤں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پڑھے تو نہیں ٹائپ کئے ہیں اور ایک شاید جو مقدس نے ٹائپنگ کی وہ پڑھا۔ سچ میں شگفتہ مجھے ایسا ہی لگا :roll: (نو ڈانٹ پلیز :? )

بہت پہلے پڑھے تھے اس میں جو مزاحیہ ہیں وہ پڑھ کے بتائیے گا ، مجھے سب یاد نہیں اس وقت ، چاول کے عنوان سے جو ہے اسے دیکھیں وہ شاید ایک مختلف سبجیکٹ ہے ، ممتحن کا پان ، الشذری اور چند ایک اور بہت دلچسپ لگے ۔
فرحت ، آپ کو ٹیگ کیا ہوا ہے لائبریری ٹیگ میں ، غائب ہونے سے پہلے وہ ٹائپ کر لیں یاد سے ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت پہلے پڑھے تھے اس میں جو مزاحیہ ہیں وہ پڑھ کے بتائیے گا ، مجھے سب یاد نہیں اس وقت ، چاول کے عنوان سے جو ہے اسے دیکھیں وہ شاید ایک مختلف سبجیکٹ ہے ، ممتحن کا پان ، الشذری اور چند ایک اور بہت دلچسپ لگے ۔
فرحت ، آپ کو ٹیگ کیا ہوا ہے لائبریری ٹیگ میں ، غائب ہونے سے پہلے وہ ٹائپ کر لیں یاد سے ۔
اوکے۔ الشذری تو میں نے پڑھا ہوا ہے اور ممتحن کا پان بھی پڑھا پڑھا سا ٹائٹل لگتا ہے۔ جو ٹائپ کئے ہیں ان کا موضوع تو ایک سا ہی ہے۔ آگے دیکھتے ہیں۔
کر دیا ٹائپ۔ابھی پوسٹ کر رہی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
106 تا 110 فائلوں میں 108 نمبر کی فائل دو دفعہ ہے لیکن صفحے مختلف ہیں۔ یہ کل 12 صفحے بنتے ہیں۔

لکھ کر پوسٹ ہو گئے ہیں۔

جن اراکین کی ٹائپنگ باقی ہے وہ موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں۔
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا آپ اپڈیٹ کر لیں
113 سے 117 تک میں لے رہی ہوں

113 اور 116 کی دو دو فائلز ہیں۔۔ جو مختلف پیجزز ہیں
تو کل 7 فائلز ہیں یہ اور 14 صفات
 
Top