(عشم، اشم، ایشم یا عیشم) ۔ نام کا صحیح تلفظ اور ترجمہ درکار ہے

ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
السلامُ علیکم
مجھے معلوم نہیں کہ یہ دھاگہ کھولنے کے لئے یہ مناسب سیکشن ہے یا نہیں، اس کے لئے معذرت۔
میرے ایک دوست کی بھتیجی ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے عشم(اشم ایشم یا عیشم) رکھا ہے۔ مجھے اس نام کا درست تلفظ نہیں پتا۔ برائے مہربانی اس کا تلفظ اور املا درست کر دیں اور اس کا مطلب کیا ہوتا ہے یہ بھی بتا دیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تو اس بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن اگر آپ اس لڑی کا موضوع تبدیل کرکے

(عشم(اشم ایشم یا عیشم) ۔ نام کا صحیح تلفظ اور ترجمہ درکار ہے) یا اس سے ملتا جلتا کردیں تو دلچسپی رکھنے والے حضرات با آسانی اس دھاگے تک آ جائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
جنھوں نے نام رکھا ہے، ان سے ہی پوچھا جائے کہ کیا سوچ کر رکھا ہے۔ مجھے تو بے معنی ہی لگتا ہے۔
 
وعليكم السلام
أَشَم= Asham عربى لفظ ہے جس كے معنى ہیں : عزت دار ، كريم ، خوددار، باغيرت وغیرہ۔ اسى طرح متكبر ، Proud & Haughty کے معنى بھی ہیں۔
أَيْشَم بھی عربى لفظ ہے۔ ايك قيمتى پتھر JADE ۔
فارسى ميں يَشم سبز کہلاتا ہے اردو نام كوئى بتائے تو ميرے علم ميں بھی اضافہ ہو گا۔
 
Top