مبارکباد عزیز امین بھی ۔۔۔۔۔۔۔’’ ماہر ‘‘ ہوگئے ہیں

مغزل

محفلین
با ادب با ملاحظہ ہوشیار !

عزیز امین (سحر و افطارکے معاملات کے کھوجی :grin:) ۔۔۔۔۔۔۔’’ ماہر ‘‘ ہوگئے ہیں۔ :grin:
بندہ ناچیز کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔۔ امید ہے ان کی انسان دوستی کے ساتھ
ساتھ پرند دوستی بھی ہمیشہ ہمیشہ جاری رہے گی۔۔ :)

سدا خوش رہیے جناب ! :)

عاجز و احقر
م۔م۔مغل​
 

محمداحمد

لائبریرین
عزیز امین!

بھائی ماشاءاللہ بڑی جلدی مہارت حاصل ہو گئی ہے آپ کو۔ یقیناً یہ آپ کی "شبانہ" روز محنت کا نتیجہ ہے۔ خوش رہیے ! اور ہماری جانب سے بھی مبارکباد قبول کیجے۔


 

فاروقی

معطل
یہ کارنامہ بھی مغل صاحب کے حصے جانا تھا.............میں نے ابھی آپ کا عہدہ دیکھا اور تھریڈ بنانے ہی والا تھا کہ ......................پھرتیوں والے پھرتیاں دکھا گئے.:confused:....اور ہم دیکھتے ہی رہ گئے............بہر حال...

عزیز امین بھائی

ہماری طرف سے بھی ماہر انہ عہدے پر بیٹھنے کی مبارک قبول کیجیے................
 

جہانزیب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ۔ میرے خیال میں کچھ ہی عرصہ میں عزیز کے دھاگوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہو جائے گی ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جناب ۔

مجھے تو آپ پرند دوست سے زیادہ صیادِ طائران سماوی لگتے ہیں
 

ایم اے راجا

محفلین
واہ امین بھائی واہ، کیا پھرتی دکھائی ہے کاش ہم بھی اتنے تیز ہوتے، بہر حال آپکو ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرانہ انداز بھی مبارک ہو، بہت بہت مبارک
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو عزیز امین۔ وہی میں سوچ رہا تھا کہ آج صبح صبح یہاں چڑیاں کچھ زیادہ ہی چہک رہی تھیں!!
 

مغزل

محفلین
واہ امین بھائی واہ، کیا پھرتی دکھائی ہے کاش ہم بھی اتنے تیز ہوتے، بہر حال آپکو ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرانہ انداز بھی مبارک ہو، بہت بہت مبارک


ارے بھئی دل پہ کیوں لیتے ہیں !

آپ بھی تو یہاں آئیں !!
احباب ایم اے راجہ بھی ’’ ماہر ‘‘ ہوچلے ہیں ۔۔ درج بالا ربط پر تشریف لائیں ۔
 

وجی

لائبریرین
عزیز میاں کو بہت بہت مبارک کو ماہر ہوتا ویسے یہ بھی بتادیجیئے کہ ماہر کس چیز کے ہوئے ہیں
 

مغزل

محفلین
Top