ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آج ہمت کرکے یہ "نثر" پڑھ ہی لی اور پھر خود کو شاباش بھی دی کہ واہ کیا شاندار تحریر پڑھی ہے آپ نے آج ۔ کیا بات ہے آپ کی ظہیر صاحب ، واہ واہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تفنن برطرف ، ہمیشہ کی طرح خوبصورت نثر پارہ تخلیق کیا ہے نین بھائی !
آخری پیراگراف بہت جاندار ہے اور بہت دیر تک زندہ رہے گا! انتہائی پُراثر!!!!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! میرا مطالبہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر لکھے گئے ان نثر پاروں کو ایک ای بک کی شکل دی جائے ۔
 
نیرنگ خیال

سبحان اللہ! کیا فرمایا ہے۔ بالکل میں نے بھی دیکھا آپ کو یہ نثر پڑھتے۔ ایسے بہت کم قارئین ہوتے ہیں جو یوں نثر پڑھتے ہیں۔ اللہ اللہ۔ تاریخ یہ دن اور دن یہ وقت یاد رکھے گا۔ مذاق قدرت دیکھیے کہ آپ نے رات کو تحریر پڑھی ہے تو یہاں ہماری سویر ہو گئی ہے۔ ایک بار پھر اس معجزے پر سبحان اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تفنن برطرف ، ہمیشہ کی طرح خوبصورت نثر پارہ تخلیق کیا ہے نین بھائی !
آخری پیراگراف بہت جاندار ہے اور بہت دیر تک زندہ رہے گا! انتہائی پُراثر!!!!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! میرا مطالبہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر لکھے گئے ان نثر پاروں کو ایک ای بک کی شکل دی جائے ۔
ظہیر بھائی! آپ کا ظرف ہے کہ آپ ہمیشہ مجھ ایسوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میں تو اس پر ایسے شکریہ ادا کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتا جیسے کہ شکریہ ادا کیا جانا چاہیے۔
بہت محبت آپ کے لیے۔
سات آٹھ تو تحاریر ہیں ظہیر بھائی۔۔۔ اس میں گنجی کی دھوئے گی۔۔۔ میرا مطلب کیا ای بک بنے گی۔ :)
 
ہیں کواکب کچھ ۔۔۔۔۔۔ بیچاری کو نہانے اور نچوڑنے کی کوشش تو کرنے دیں ۔
تحریریں سات آٹھ ہی سہی لیکن ستر اور اسی پر بھاری ہیں ۔الحمدللہ ، محفل پر مقدار کو نہیں معیار کو دیکھا جاتا ہے ۔ آپ ہاں کریں ۔اعجاز بھائی ای بک بنانے کے چیمپئن ہیں ۔ مجموعے کا نام سب مل کر با آوازِ بلند سوچتے ہیں ۔
الف عین
 
مجموعے کا نام تو "نیرنگیاں" بہتر رہے گا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہیں کواکب کچھ ۔۔۔۔۔۔ بیچاری کو نہانے اور نچوڑنے کی کوشش تو کرنے دیں ۔
تحریریں سات آٹھ ہی سہی لیکن ستر اور اسی پر بھاری ہیں ۔الحمدللہ ، محفل پر مقدار کو نہیں معیار کو دیکھا جاتا ہے ۔ آپ ہاں کریں ۔اعجاز بھائی ای بک بنانے کے چیمپئن ہیں ۔ مجموعے کا نام سب مل کر با آوازِ بلند سوچتے ہیں ۔
الف عین
سر بہ سر محبت آ پکے لیے۔
 
Top