تعارف عثمان کا تعارف

ابوشامل

محفلین
ارے نہیں بھائی یونہی بات سے بات نکل آئی۔

بیسیوں رکن اردو محفل پر میں نے خود دیکھے ہیں جو کبھی دہکتے انگارے تھے اور اب پھول اور ابریشم، یہ اس محفل کا اعجاز ہے اور کئی ایک دوست اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ میں پھول نہ سہی لیکن ان میں سے ایک ضرور ہوں، اب بھی کبھی کبھی سوئی ہوئی خصلت جاگ اٹھتی ہے لیکن چار پانچ سال پہلے کا تجزیہ کرتا ہوں تو زمین آسمان کا فرق نظر پڑتا ہے۔ :)
جناب آپ تو پھر بھی صاحب مطالعہ ہیں، ہم تو نرے جاہل ہیں، جو رتّی برابر انسانیت اس عمر میں آئی ہے، وہ آپ جیسے دوستوں ہی کی صحبت کا نتیجہ ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
اس کو پڑھ کر میرا بھی "ہاسا" نکل رہا ہے :)
ایک شخص کا نیا نویلا موبائل بندوق کی نوک پر اس سے چھین لیا جائے اور کچھ دیر میں ایک موصوف بلاگ پر ”ہاسے“ نکالتے دکھائی دیں تو تن بدن میں آگ تو لگنا ہی تھی :D
بہرحال، اب پڑھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
 
عثمان

تو وہ دن آپ کس حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ موبائل یا جھگڑا :LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
جناب آپ تو پھر بھی صاحب مطالعہ ہیں، ہم تو نرے جاہل ہیں، جو رتّی برابر انسانیت اس عمر میں آئی ہے، وہ آپ جیسے دوستوں ہی کی صحبت کا نتیجہ ہے۔

اس کے بدلے میں آپ کے کاموں کی تعریف کروں گا خصوصآ ویکیپیڈیا اور کرک نامہ اور آپ کا سنجیدہ بلاگ تو مقدس آ جائیں گی، من ترا "پاچی" بگویم تو مرا "پاچی" بگو لکھتے ہوئے کیونکہ ایک دن وہ مطلب سیکھ رہی تھیں من ترا "باجی" بگویم تو مرا "پاجی" بگو کا :)
 
ساجد

محفلین
ارے بھائی ، عثمان بھائی کا تعارف بھی ہو گیا اور ہم انہیں خوش آمدید بھی نہ کہہ سکے۔ چلیں عثمان خوش آمدید۔:)
ویسے راز کی بات ہے کہ میری اور عثمان کی ابھی پرسوں ترسوں پھر سے "شناسائی" ہوئی ہے :D۔
 
آپ دو ’ستاروں‘ والے ساجد تو نہیں؟ :)
 
عثمان

محفلین
ارے بھائی ، عثمان بھائی کا تعارف بھی ہو گیا اور ہم انہیں خوش آمدید بھی نہ کہہ سکے۔ چلیں عثمان خوش آمدید۔:)
ویسے راز کی بات ہے کہ میری اور عثمان کی ابھی پرسوں ترسوں پھر سے "شناسائی" ہوئی ہے :D۔
لگتا ہے کہ میرا صحیح معنوں میں تعارف تو اب احباب کے ہاتھوں ہو رہا ہے۔ کس ظالم نے یہ گم شدہ دھاگہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ :):)
شکریہ ساجد بھائی۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
اس کے بدلے میں آپ کے کاموں کی تعریف کروں گا خصوصآ ویکیپیڈیا اور کرک نامہ اور آپ کا سنجیدہ بلاگ تو مقدس آ جائیں گی، من ترا "پاچی" بگویم تو مرا "پاچی" بگو لکھتے ہوئے کیونکہ ایک دن وہ مطلب سیکھ رہی تھیں من ترا "باجی" بگویم تو مرا "پاجی" بگو کا :)
ہی ہی ہی بھیا پر آپ نے نہیں بتایا تھا اس کا مطلب اور مجھے لگتا ہے جو مطلب مجھے پتا چلا تھا وہ بھی غلط ہوا ہو گا کیونکہ سب ہنس رہے تھے اس پر :)
 
ساجد

محفلین
ارے واہ پھر تو ہاتھ ملائیے۔ ویسے وہ ستارے کیا ہوئے؟ :D
کیا کہیں ابوشامل ، نبیل بھائی روز اول سے ہمارے ستاروں سے بیر رکھتے تھے۔ بار بار کہتے رہے کہ ستارے دور ہٹا دو۔ لیکن جب کسی طرح بھی ہمارے ستاروں پر کمند نہ ڈال سکے تو ابن سعید بھائی کے ذریعہ ہمارے ستارے اتروا کر ہی رہے اور بہانہ یہ تراشا کہ اب ہم ایک سب سے متنازعہ فورم کے مدیر بنا دئے گئے ہیں اور دل جلوں کے ہماری روح کو ثواب پہچانے کے عمل میں یہ ستارے رخنہ ڈالتے ہیں :) ۔
دیکھ لیں کتنی بڑی سازش ہوئی ہے ہمارے خلاف۔:D
 
Top