عام انتخابات 2018: اپنا ووٹ کاسٹ کیجیے!

پاکستان میں عام انتخابات 2018: آپ کا ووٹ کس جماعت کے لیے ہے؟

  • پاکستان تحریکِ انصاف

    Votes: 4 12.1%
  • پاکستان مسلم لیگ ن

    Votes: 4 12.1%
  • پاکستان پیپلز پارٹی

    Votes: 0 0.0%
  • جماعتِ اسلامی

    Votes: 0 0.0%
  • جمعیت علمائے اسلام ف

    Votes: 0 0.0%
  • عوامی نیشنل پارٹی

    Votes: 0 0.0%
  • متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

    Votes: 1 3.0%
  • پاک سرزمین پارٹی

    Votes: 0 0.0%
  • پاکستان مسلم لیگ ق

    Votes: 0 0.0%
  • پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

    Votes: 0 0.0%
  • متحدہ مجلس عمل

    Votes: 3 9.1%
  • پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی

    Votes: 0 0.0%
  • تحریکِ لبیک پاکستان

    Votes: 2 6.1%
  • ملی مسلم لیگ

    Votes: 1 3.0%
  • عوامی ورکرز پارٹی

    Votes: 3 9.1%
  • آل پاکستان مسلم لیگ

    Votes: 0 0.0%
  • عوامی مسلم لیگ

    Votes: 1 3.0%
  • ووٹ دینے کا ارادہ نہیں

    Votes: 14 42.4%

  • Total voters
    33

زیک

مسافر
ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ محفل کی ووٹنگ میں کل پاکستان کی نسبت مذہبی پارٹیوں کے ووٹ زیادہ ہیں
 
یاز

محفلین
میری رائے میں پی ٹی آئی کا نظریاتی ووٹر اس وقت خان صاحب سے بہت نالاں ہے۔ خان صاحب بھلے ہی جیت جائیں لیکن نظریاتی ووٹ اور جمہوری اقدار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نظریاتی ووٹر چند سو یا چند ہزار سے زائد نہیں ہوں گے۔
لہذا ان کے نالاں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
غیر معروف سیاسی جماعت، عوامی ورکرز پارٹی کو محفل میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ سعادت بھیا کے لیے بہرصورت یہ ایک اچھی خبر ہے۔
میں نے بھی ان کا منشور پڑھا ہے۔ اور شوق سے سارے امیدوار بھی دیکھے۔ اگر میرے حلقے میں کوئی امیدوار ہوتا تو یقینی طور پر ووٹ ڈال آتا۔ :)
 
عثمان

محفلین
میرے خیال میں "ووٹ دینے کا ارادہ نہیں" کی آپشن میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں اور پاکستان کے انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکتے اور محض ووٹ کے نتائج تک رسائی رکھنے کے لیے ایک غیر جانبدار آپشن پر کلک کئے ہیں۔ اس لئے سروے کچھ درست نمائندگی نہیں کر پا رہا۔
 
باقی ووٹرز کیا ہیں؟ برادری باز وغیرہ؟
میرے مشاہدہ میں ایک بڑی تعداد ایسی ہے، جس کا نظریہ ہی عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے، چاہے جیسے بھی بنے۔

یہ میرا مشاہدہ اور اس پر میری سمجھ ہے۔ جو غلط بھی ہو سکتی ہے اور اس سے لوگوں کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ :)
 
جان

آپ کا مشاہدہ درست ہے۔
 
اور اس بڑی تعداد کا نظریہ ہی عمران خان کو ہی وزیر اعظم بنانا کیوں ہے یا ہو سکتا ہے؟
 
اور اس بڑی تعداد کا نظریہ ہی عمران خان کو ہی وزیر اعظم بنانا کیوں ہے یا ہو سکتا ہے؟
وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو ایک موقع ملنا چاہیے۔ یا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی نیت درست ہے، نیچے نالائق بھی ہوں تو وہ سیدھا کر دے گا۔
اور اس بات کا اظہار تو برملا کرتے ہیں کہ پارٹی میں عمران خان کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے۔ کسی حد تک اسد عمر کی تعریف کرتے ہیں اور جاوید ہاشمی کی پارٹی چھوڑنے سے پہلے تک عزت کرتے تھے۔
 
ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے زیادہ تر اور اس سے بھی زیادہ یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ جس نے پہلے ووٹ مانگ لیا، برادری جس طرف ہوئی وغیرہ وغیرہ. یعنی لوگوں کا اپنا نظریہ یا خواہش ہے ہی نہیں زیادہ تر! پارٹی کی بجائے امیدوار کو ووٹ زیادہ لوگ دیتے رہے ہیں پہلے بھی اور اب بھی....!
 
مختلف علاقوں میں مختلف رجحانات ہوتے ہیں۔ میرا مشاہدہ چونکہ اسلام آباد کا ہے تو یہاں برادری کا اتنا زیادہ اثر رسوخ نہیں ہے۔ چند ایک پاکٹس کے علاوہ۔
یہاں ایک ہی گھر سے تین، چار پارٹیز کو ووٹ پڑتے بھی دیکھا ہے۔
والد کو ایک پارٹی اور بیٹے کو دوسری پارٹی کے لیے کمپین کرتے بھی دیکھا ہے۔
 
یہ جاننے کے لئے آپکو کپتان کی جندگی تک انتجار کی مشکلات سے گزرنے ہوگا-

نظریاتی ووٹر چند سو یا چند ہزار سے زائد نہیں ہوں گے۔
لہذا ان کے نالاں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

باقی ووٹرز کیا ہیں؟ برادری باز وغیرہ؟
 
Top