منہاجین
محفلین
مرد اگر عورت پر ہاتھ اٹھائے تو ظالم، اگر عورت سے پٹ جائے تو زنخا۔
عورت کے آگے چلے تو فرعون، پیچھے چلے تو زن مرید۔
اگر عورت کو چھوڑ دے تو سنگدل، لیکن عورت اسے چھوڑ دے تو نامرد۔
عورت کو کسی اور کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہوجائے تو جیلس (جل ککڑا)، اگر مشتعل نہ ہو تو بے غیرت۔
عورت کو کام کرنے سے روکے تو دقیانوس، نہ روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا۔
عورت پر شک کرے تو نفسیاتی مریض، نہ کرے تو بے حس، اور اگر عورت اس پر شک کرے تو بے وفا۔
مرد گھر سے باہر رہے تو آوارہ، اگر گھر میں رہے تو ناکارہ۔
بچوں کو ڈانٹے تو جابر، نہ ڈانٹے تو لاپرواہ۔
عورت سے چھیڑ چھاڑ کرے تو فرسٹریٹڈ، لیکن عورت کی چھیڑ چھاڑ پر برامانے تو بے وقوف۔
عورت کی تعریف کرے تو فلرٹ، نہ کرے تو بدمزاج۔
بحث کرے تو جھکی، نہ کرے تو میسنا کہلائے۔
عورت کی فرمائشیں پوری نہ کرے تو کنجوس، اور اپنے لئے کچھ نہ خریدے تو زندگی سے بے زار۔
عورت نے تو چیخ چلا کر رو دھو کر عالمی یومِ خواتین منانے کا حق منوا لیا لیکن اپنی ہی مردانگی کے بھاری پتھر تلے کراہنے والے آدمی کا عالمی یوم کب منایا جائے گا۔
کیا مرد کی قسمت میں صرف عورت کو منانا ہی لکھا ہے؟
ماخوذ از بی بی سی اردو ڈاٹ کوم