کافی ڈھونڈنے کے باوجود یہ خبر محفل پر نظر نہیں آئی تو خود ہی اس کی ابتدا کرتا ہوں۔
آج بروز ہفتہ بمطابق دس اکتوبر دوہزار پندرہ (2015) ، کراچی شہر میں حسبِ روایتِ ساکنانِ شہرِ قائد، چوبیسواں(24) عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے شعراء کرام تشریف لا رہے ہیں۔ یہ مشاعرہ کے ایچ اے گراونڈ بلمقابل سرسید یونی ورسٹی کراچی، نزد نیپا چورنگی منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جو احباب شرکت کرنا چاہیں وہ آسکتے ہیں کہ یہ دعوتِ عام ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مشاعرہ کا آغاز شب نو( 9) بجے کیا جائے گا ۔

جن شعراء کرام کے نام مجھے یاد رہ سکے وہ میں درج کررہا ہوں اگر کوئی محفلین تمام کی فہرست فراہم کر سکیں تو نوازش۔ ایک دوست کو فون کر کے تمام نام حاصل کر لیے ہیں،

ایران: جناب افتخار عارف، کینڈا:محترمہ ذکیہ غزل شارجہ:محترمہ صبیحہ صبا، دبئی: جناب ظہور الاسلام ، جرمنی:محترمہ شازیہ نورین، ہندوستان:جناب وسیم بریلوی، جناب منور رانا، جناب راحت اندوری، جناب منظر بھوپالی، جناب افضل منصوری ،جناب طارق قمر، جناب کلیم قیصر، پاکستان : جناب امجد اسلام امجد،جناب انور مسعود، جناب اعجاز رحمانی،جناب پیرزادہ قاسم،جناب عنایت علی خان، جناب قمر وارثی، جناب انور شعور، جناب منظر ایوبی، جناب سلیم کوثر، جناب رفیع الدین راز، جناب انعام الحق جاوید ،جناب اظہار الحق، جناب عباس تابش، جناب اقبال پیرزادہ، جناب صفدر صدیق رضی، جناب عقیل عباس جعفری،جناب اعتبار ساجد، محترمہ ثبین سیف، جناب شبیر نازش ، جناب باقی احمد پوری،محترمہ فرحت زاہد،جناب تابش لاہوری،جناب رحمان فارس،جناب شاہد زماں،جناب نوید ہاشمی،جناب محسن چنگیزی، جناب سعید الظفر صدیقی،جناب حسن اکبر کمال، محترمہ ثروت سلطان ثروت، جناب تاجدار عادل،جناب لیاقت علی عاصم،جناب سلیم فوز،جناب اقبال خاور، جناب خالد معین،جناب علاؤالدین خانزادہ، جناب حکیم ناصف،

کنوینیر:جناب محمود احمد خان
مہمان خصوصی: گورنر سندھ جناب عشرت العباد خان
چشم براہ: جناب اظہر عباس ہاشمی، جناب پیرزادہ قاسم، جناب سید صفوان اللہ، سینیٹرجناب عبدالحسیب خان،
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
جی مجھے بھی حیرت تھی، ایک صاحب سے پوچھا تو کہنے لگے وہ کچھ عرصے سے ایران میں ہیں اس بنیاد پر ایران سے کہا گیا ہے ۔
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک شامل کر کے مشاعرے کے ٹائٹل میں موجود "عالمی" کا حق ادا کرنے کی کوشش ہے
 
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک شامل کر کے مشاعرے کے ٹائٹل میں موجود "عالمی" کا حق ادا کرنے کی کوشش ہے

فاتح بھائی، یہ جو ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے شعرا یا شاعرات ہیں یہ بھی یا تو پاکستانی ہیں یا انڈین۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی، یہ جو ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے شعرا یا شاعرات ہیں یہ بھی یا تو پاکستانی ہیں یا انڈین۔
دو باتیں۔۔۔
1۔ افتخار عارف حکومتِ پاکستان میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
2۔ شازیہ نورین جرمنی کی سٹیزن ہیں اور ذکیہ غزل کینیڈا کی لہٰذا ان کے ناموں کے ساتھ جرمنی اور کینیڈا لکھنا تو درست ہے لیکن دبئی اور شارجہ والے مر کے بھی وہاں کے سٹیزن نہیں ہو سکتے اور ویسے بھی یہ ملکوں کے نہیں بلکہ یو اے ای کے شہروں کے نام ہیں اور یہ نام شامل کر کے مشاعرے کے ٹائٹل میں لفظ "عالمی" شامل ہونے کا حق ادا کیا جا رہا ہے صرف۔ :)
 
جی، ویسے شازیہ نورین اور ذکیہ غزل بھی تو بنیادی طور سے پاکستانی ہی ہیں نا ، پھر بعد میں جرمنی اور کینڈا کی ہوئی ہیں ۔ اردو مشاعرہ ابھی تک پاکستان ہندوستان سے باہر نہیں ہے ۔ مطلب جو شعرا کسی دوسرے ملک کے ہیں بھی تو وہ وہی پاکستانی یا انڈین ہیں جو کسی دوسرے ملک میں مقیم ہوگئے پھر واہاں کی شہریت مل گئی۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے آپ کی دونوں باتوں سے اختلاف ہے۔

پہلے کون کہاں کی شہریت رکھتا تھا، یہ الگ بحث ہو گی۔ کسی بھی شخص کو اس کی موجودہ شہریت کے حوالے سے ہی شمار کیا جاتا ہے۔
تکنیکی لحاظ سے بہرحال ممالک ہی کہلائیں گے :):)
بالکل نہیں! تکنیکی اعتبار سے ملک کا نام "متحدہ عرب امارات" ہے۔ شارجہ اور دبئی وغیرہ وہاں کی ریاستیں ہیں بالکل ویسے ہی جیسے کیلی فورنیا اور نیو یارک وغیرہ "ریاست ہائے متحدہ امریکہ" کی ریاستیں ہیں ممالک نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے آپ کی دونوں باتوں سے اختلاف ہے۔
پہلے کون کہاں کی شہریت رکھتا تھا، یہ الگ بحث ہو گی۔ کسی بھی شخص کو اس کی موجودہ شہریت کے حوالے سے ہی شمار کیا جاتا ہے۔
بالکل نہیں! تکنیکی اعتبار سے ملک کا نام "متحدہ عرب امارات" ہے۔ شارجہ اور دبئی وغیرہ وہاں کی ریاستیں ہیں بالکل ویسے ہی جیسے کیلی فورنیا اور نیو یارک وغیرہ "ریاست ہائے متحدہ امریکہ" کی ریاستیں ہیں ممالک نہیں۔
اردو اور اوپر سےشاعری کے لحاظ سے اتنا ہی کافی ہے بھئی ۔اور کیا دو سو مملالک کےشعراء کو مدعو کیا جائے ۔ عالمی تمغہ دینے کے لیے ؟ :)
 
مجھے آپ کی دونوں باتوں سے اختلاف ہے۔

یہ تو بہت اچھی بات ہے فاتحبھائی، :) اختلاف تو زندگی کو حسین بناتا ہے ۔ ویسے میں نے ایک بات میں تو آپ ہی کی بات کی تائید کی تھی :):) خیر مجھے آپ کی دونوں باتوں سے کوئی خاص اختلاف نہیں ہے

پہلے کون کہاں کی شہریت رکھتا تھا، یہ الگ بحث ہو گی۔ کسی بھی شخص کو اس کی موجودہ شہریت کے حوالے سے ہی شمار کیا جاتا ہے۔

جی بلکل ایسا ہی جیسا آپ نے کہا۔ مگر عموماََ مشاعروں میں بیرونِ ممالک سے آنے والوں کا تعارف اسی طرح کروایا جا تا ہے کہ فلاں ملک سے آنے والے شاعریاشاعرہ ۔۔

بالکل نہیں! تکنیکی اعتبار سے ملک کا نام "متحدہ عرب امارات" ہے۔ شارجہ اور دبئی وغیرہ وہاں کی ریاستیں ہیں بالکل ویسے ہی جیسے کیلی فورنیا اور نیو یارک وغیرہ "ریاست ہائے متحدہ امریکہ" کی ریاستیں ہیں ممالک نہیں۔

جی یہ بات بھی بلکل بجا ہے ، میں بھی یہی کہنا چاہتا تھا بس ریاست بجائے ملک کا لفظ استعمال کر گیا تھا۔

جس بات کی تائید کی تھی وہ یہ تھی کہ
ایک اور ملک شامل کر کے مشاعرے کے ٹائٹل میں موجود "عالمی" کا حق ادا کرنے کی کوشش ہے
اور جن الفاظ سے تائید کی تھی وہ یہ تھے
فاتح بھائی، یہ جو ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے شعرا یا شاعرات ہیں یہ بھی یا تو پاکستانی ہیں یا انڈین
 
Top