عاشقانِ خواجگانِ چشت

صلال یوسف نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 9, 2013

  1. صلال یوسف

    صلال یوسف محفلین

    مراسلے:
    95
    السلام علیکم احباب، کچھ عرصہ قبل ایک دوست کی فرمائش پر کیا گیا کام حاضر خدمت ہے
    بہت دعائیں

    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیا کہنے بھائی جی
    آپ کو معلوم ہی ہے کہ میں ڈیزائین میں جس چیز پر سب سے زیادہ زور دیتا ہوں وہ بصری تاثرات ہیں
    اور آپ اس چیز سے کماحقہ آگاہ ہیں
    ٹیکسٹ کا تو آپ کا اپنا ہی انداز ہے
    ڈھیر ساری داد اور بہت ساری دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محترم سید بادشاہ ۔ یہ " بصری تاثرات " سے کیا مراد ہے ۔ مندرجہ بالا تصویر میں سے کونسا حصہ بطور مثال سامنے لائیں گے ۔ ؟
    بہت شکریہ بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. صلال یوسف

    صلال یوسف محفلین

    مراسلے:
    95
    جزاک اللہ خیر
    صوفیانہ کلام ہو تو آپ جانتے ہو بھائی پھر تو دھمال ضروری ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بھائی کیوں کانٹوں پر گھسیٹتے ہیں :)
    خیر بات کہ کر پھنس ہی گئے
    تو اتمام حجت کے طور پر کچھ نہ کچھ تو کہنا ہی پڑے گا
    بصری تاثرات سے مراد کسی چیز کا ناک نقشہ اس طرح بنانا کہ اس کا مفہوم واضح ہو جائے
    اس میں بہت سی چیزیں آتی ہیں مثلاََ رنگوں کا استعمال بیک گراونڈ امیج لکھائی کا انداز
    اب ذرا غور کریں شعر کے مفہوم کی منسبت سے ہلکے سبز رنگ استعمال کئے گئے ہیں
    دھیمے انداز کے شعر میں دھیمے رنگ اچھے لگتے ہیں
    جوش اور جذبے سے بھرپور شعر میں رنگوں کا استعمال محتلف ہو جاتا ہے
    ایسے رنگ استعمال کئے جاتے ہیں جو جوش اور جذبے کو مہمیز کریں
    ذرا ڈیزائین کو غور سے دیکھیں دائیں جانب ایک درویش کی تصویر ہے
    صوفیا کے مسلّک درویشی کی مناسبت سے اس کو بہت مدہم رکھا گیا ہے
    جب کہ رقص جوش اور جذبے کا اظہار ہے ادھر رنگ بہت نمایاں ہے
    دیگر ٹیکسٹ ایسا ہو کہ آنکھوں کو بھلا لگے
    یہ اس ناچیز کے خیالات ہیں :)
    اب پتہ نہیں کہ اس جراحت دل کی کہاں کہاں پرستش کی جاتی ہے اور متاعِ دل کہاں کہاں ٹھکرائی جاتی ہے
     
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 2
  7. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت شکریہ بہت دعاءیں محترم سید بادشاہ
    بہت خوب رہنمائی فرمائی آپ نے
    میری تو بری عادت سمجھیں کہ کچھ پوچھتے شرم نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہمیں خود بچپن میں نصحیت کی گئی تھی کہ پوچھتے ہوئے شرمایا نہیں کرنا :)
     
    • متفق متفق × 1
  9. صلال یوسف

    صلال یوسف محفلین

    مراسلے:
    95
    آپ دونوں احباب کا ممنون ہوں کہ آپ کی بات سے مجھے بھی بہت سیکھنے کو ملا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بھائی جی آپ خود استاد ہیں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محترم بھائی آپ کے جواب سے " مجذوبیت " جھلک رہی تھی ۔ اور " نکتے اچ گل مکدی " کا عکاس محسوس ہوا
    اور سید بادشاہ کے جواب سے درویشی ۔" کوئی تشنہ ملے تو سہی سیراب نہ کردوں تو کہنا "
    بہت شکریہ بہت دعائیں آپ دونوں محترم دوستوں کے نام
     
    • زبردست زبردست × 1
  12. صلال یوسف

    صلال یوسف محفلین

    مراسلے:
    95
    نایاب نام ہو اور لفظ انمول نہ ہوں ممکن نہیں
    واہ کیا بات کہہ دی
    مولا سائیں بہت نوازے امین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ کی ذرہ نوازی ہے بھائی جی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. صلال یوسف

    صلال یوسف محفلین

    مراسلے:
    95
    سید بادشاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں کی تے میری میں کی
    سب سوہنے دا تے سوہنے دے سوہنے دا
    باقی سب بھکاری اس در کے
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
    :AOA:!یوں تو سید صاحب قبلہ کی بات حرفِ آخر ہے۔آپ کے سوال کا اس سے بہتر جواب ممکن نہیں، تاہم یہی سوال اگر کوئی بچہ یا مجھ سا کم علم پوچھے تو آپ کیا جواب دیں گے۔(سید صاحب قبلہ سے معذرت کے ساتھ موصوف کی بات کے تکملہ کے طور پر عرض ہےکہ)جس طرح نماز کے بارے میں حضور نبی کریم ﷺ کا فرمانِ عالی شان ہے کہ۔۔۔۔۔۔ الصَّلوۃُ قرۃ عینی نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بعینہ اگر کوئی فن پارہ آنکھوں کو اچھا لگے، اسے دیکھنے سے آنکھوں کوٹھنڈک کا احساس ہو، اور آنکھوں کے راستے وہ سیدھا دِل میں اُتر جائے۔ تو اس کی اس خوبی کو ہم بصری تاثرات کا نام دے سکتے ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت دھیما و عمدہ انداز ۔۔۔۔۔۔بے شک خواجگانِ چشت کے عاشقوں کے انداز ہی نرالے ہوتے ہیں
    بہت ساری داد ابوحمزہ بھائی کے لئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  17. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آہو بھائی جی ہم سب اسی کے در کے فقیر ہیں
    رب اپنی جناباں نوں دیوے تے بندے کولوں کی منگاں
     
    • متفق متفق × 2
  18. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سبحان اللہ کیا نکتہ آفرینی ہے بھائی جی :)
     
  19. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
    ذرہ نوازی ہے حضور کی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محترم بھائی فارقلیط رحمانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ سدا آپ کو اپنی مہربانیوں سے نوازے آمین ۔
    آپ میرے بزرگ میرے استاد کی مثال ہیں ۔ جس سے مجھے اک لفظ بھی آگہی کا ملا وہ میرا استاد ۔ چاہے بچہ چاہے بڑا ۔۔۔۔۔۔۔
    معصوم بچے بڑوں کی راہنمائی کیسے کرتے ہیں ۔ ؟ خواجہ غلام فرید گنج شکر رح سے منسوب اک روایت سے یہ حقیقت کھلتی ہے ۔ کہتے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ آپ کو نماز کے لیئے راغب کرنے واسطے ان کی جائے نماز کے نیچے شکر کی پڑیا چھپا دیتی تھیں ۔ اک دن کسی مشغولیت کے باعث آپ شکر کی پڑیا رکھنی بھول گئیں ۔ خواجہ صاحب نماز پڑھی اور جائے نماز کا کونا اٹھا شکر کی پڑیا نکالی اور کھانے لگے ۔ والدہ صاحبہ نے جب انہیں شکر کھاتے دیکھا تو انہیں یاد آیا کہ آج تو شکر رکھی ہی نہیں تھی ۔ انہوں نے پوچھا فرید یہ شکر کہاں سے ملی ۔ کہنے لگے آپ نے ہی تو بتایا تھا کہ اگر انسان سچے دل سے نماز پڑھے تو شکر ملتی ہے ۔ میں نے نماز پڑھی اور شکر پا لی ۔۔۔۔۔۔۔آپ کی والدہ حد درجہ حیران ہوئیں اور سجدے میں سر رکھ کر کہنے لگیں کہ " اے باری تعالی " بلا شک تیرا وعدہ سچا ہے ۔ اور تو یقین کے ساتھ ماننے والے کو کبھی نامراد و مایوس نہیں کرتا "
    اگر مجھ سے یہ سوال ہوتا تو میرا جواب صرف یہی ہوتا کہ " مظاہر کائنات میں بکھرے رنگ " فکر آلودہ " اور " فکر خالص " کے حامل انسان کی بصارت پر بھی کچھ اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں کہ جیسے " رنگ باتیں کر ہے ہیں ۔ اور باتیں بھی خوشبوؤں بھری ۔ اور وہ بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ پاک ہے وہ ذات جو خلاق العظیم ہے ۔
    محترم ابو حمزہ بھائی نے جو لفظوں کو رنگوں کی لے پر رقص کرنے پر مجبور کیا ۔ " ہذا من فضل ربی " کو سبز نور میں اجاگر کرتے اس حقیقت کو سامنے لائے کہ " عاشق لوک دیوانے " یہ معشوق کو رجھانے کے لیئے بے سر بے تال بھی رقص کرتے ہیں ۔ یہ اپنی ذات کو منتشر کر فنا کی جانب دھکیلتے معشوق کی روح میں سمانا چاہتے ہیں ۔ خود رفتگی میں ان کے قدم بہکے بہکے سے لگتے ہیں لیکن یہ اپنی دھن میں مگن اپنے یار کی جانب محو سفر ہوتے ہیں ۔ ان کا اپنی ذات پر کوئی اختیار نہیں ہوتا ۔ ہجر یار کو وصل یار میں بدلنے کے لیئے یہ حال وجد دھمال میں مبتلا ہوتے " مرنے سے پہلے ہی مر " چکے ہوتے ہیں ۔ اور محترم ابو حمزہ بھائی نے ان حقیقتوں کو خوب منظر کیا ۔۔۔۔۔۔۔ بلا شبہ
    میرے محترم بھائی آپ نے جو نماز بارے فرمان عالی شان تحریر فرمایا ۔ " نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے " یہ " نماز" کس کی ہے ۔ ؟
    اپنی کہ کسی دوسرے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    محترم بھائی کچھ جاننا کچھ سیکھنا " سوال " پر ہی استوار ہے ۔ سو جو دل میں آئے سوال وہ سامنے رکھ دیتے ہیں ۔ اور یقین کامل کہ کوئی نہ کوئی سچے سمیع العلیم کے نوازے علم سے رہنمائی کر ہی جائے گا ۔۔۔۔۔ اور کون نہیں جانتا کہ " لوگ تو پتھروں سے مرادیں پالیتے ہیں " ۔
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر