تاسف عائشہ ہارون انتقال کرگئیں!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
معروف صحافی عائشہ ہارون 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!
عائشہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں گزشتہ چار برس سے امریکی شہر نیویارک کے ماؤنٹ سنائی ہسپتال میں داخل تھیں جہاں علاج کے بعد ان کی صحت بحال ہورہی تھی مگر گزشتہ برس جون میں مرض نے ایک بار پھر سر اٹھالیا۔ قبل ازیں، وہ شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال لاہور میں بھی زیر علاج رہیں۔
عائشہ نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز انگریزی روزنامہ ’فرنٹیئر پوسٹ‘ سے کیا۔ انہوں نے ’دی نیوز، لاہور‘ کی ایڈیٹر اور ’دی نیشن، اسلام آباد‘ کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے وقت ٹی وی کی ابتدائی ٹیم کو لاہور میں تربیت بھی دی۔
ان کی میت بدھ کو لاہور لائی جائے گی اور نمازِ جنازہ جمعرات کو ادا ہوگی۔ انہیں میانی صاحب قبرستان میں ان کے والد سید ہارون شاہ کے پہلو سپرد خاک کیا جائے گا۔
عائشہ کے شوہر ڈاکٹر فیصل باری لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) میں اقتصادیات کے پروفیسر اور اوپن سوسائٹی انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے سینئر مشیر ہیں۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور ان کی لغزشوں کو معاف فرما کر جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین
 

mfdarvesh

محفلین
j97voj.jpg


16ggwwo.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top