مبارکباد ظالم کو خوش آمدید

دوست

محفلین
خوش آمدید سب سے پہلے تو۔
امید ہے تعارف کی چوپال میں آپ کے بارے میں جلد ہی پڑھیں گے۔
ڈیلیٹ کے لیے ختم کرنا، مٹانا جیسے الفاظ یہاں پہلے سے ہی مستعمل ہیں۔ انگریزی کہیں کہیں‌ نکل ہی جاتی ہے منہ سے کہ
چھٹتی نہیں منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
:wink: :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ

ظالم نے کہا:
اِس ویب سائیٹ پر میری آمد کی وجہ اردو ہے۔ تو آپ سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے کہ Delete کے لئے اردو میں‌ لفظ حزف موجود ہے۔ تو اگر وہی استعمال کریں‌تو بہتر ہے۔ آگے آپ کی مرضی، میں‌اصرار نہیں‌کرتا۔

آپ کا اس سائٹ پر آمد کا بہت شکریہ۔ درست لفظ حذف ہے حزف نہیں۔

آپ بے شک اردو کے استعمال کا خیال رکھیں لیکن ہم یہاں کسی کو خالص اردو بولنے کے لیے مجبور نہیں کرتے۔ بہرحال آپ کی تجویز کا شکریہ۔
 
ظالم آپ کا نک دیکھ کر میں تو سمجھا کوئی ظالم بندہ آگیا ہے فورم پر ، اب ہر طرف ظلم و جور کی حکمرانی ہو گی مگر آپ تو معذرت اور شکریہ کے ساتھ آئیں ، یہ ظلم کے طور طریقہ بدل گئے ہیں یا آپ نے ظلم سے دامن چھڑا کر صرف یاد کے لیے نام ظالم رکھ دیا ہے۔
 
ظالم

محفلین
دوست نے کہا:

جی میں‌ عنقریب اپنا تعارف پیش کروں‌گا۔ وہ میں‌ نے سوچا تھا کہ پہلے اکائونٹ کا مسئلہ حل ہوجائے پھر تعارف کی سوچی جائے گی۔
 
ظالم

محفلین
شکریہ

نبیل نے کہا:

میں‌ نے بھی صرف تجویز دی تھی، کسی کو مجبور نہیں‌ کیا تھا۔ خود میں‌ بھی ابھی طفلَ مکتب ہی ہوں، میرے ہجے کی غلطی تو خود آپ نے پکڑلی ہے۔ غلطی درست کرنے کا شکریہ۔
 
ظالم

محفلین
محب علوی نے کہا:
ظالم آپ کا نک دیکھ کر میں تو سمجھا کوئی ظالم بندہ آگیا ہے فورم پر ، اب ہر طرف ظلم و جور کی حکمرانی ہو گی مگر آپ تو معذرت اور شکریہ کے ساتھ آئیں ، یہ ظلم کے طور طریقہ بدل گئے ہیں یا آپ نے ظلم سے دامن چھڑا کر صرف یاد کے لیے نام ظالم رکھ دیا ہے۔

جناب بندہ کتنا ہی ظالم کیوں‌ نہ ہو، معذرت اور شکریہ ادا کرنے میں‌ کوئی حرج نہیں‌ ہے۔
ویسے کچھ لوگ شکریہ بھی کچھ اِس طرح‌ سے کہتے ہیں‌ کہ ظلم ہوجاتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
ظالم بندے کا شکریہ ، معذرت سے کیا لینا دینا اور اگر ہے تو پھر ظالم کیسا؟

ہاں دوسرے بات دل کو لگتی ہے تو کتنا تجربہ ہے ظلم کا خیر سے
 
شمشاد

لائبریرین
ظالم نے کہا:
دوست نے کہا:
خوش آمدید سب سے پہلے تو۔
امید ہے تعارف کی چوپال میں آپ کے بارے میں جلد ہی پڑھیں گے۔
ڈیلیٹ کے لیے ختم کرنا، مٹانا جیسے الفاظ یہاں پہلے سے ہی مستعمل ہیں۔ انگریزی کہیں کہیں‌ نکل ہی جاتی ہے منہ سے کہ
چھٹتی نہیں منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
:wink: :wink:
جی میں‌ عنقریب اپنا تعارف پیش کروں‌گا۔ وہ میں‌ نے سوچا تھا کہ پہلے اکائونٹ کا مسئلہ حل ہوجائے پھر تعارف کی سوچی جائے گی۔

اردو محفل پر خوش آمدید ظالم صاحب

(کیا ظلم ہے کہ ظالم کو بھی خوش آمدید کہنا پڑتا ہے۔)

اور ہاں “ اکاؤنٹ “ ایسے لکھتے ہیں، ویسے اس کے لیے اردو میں “ کھاتہ “ کا لفظ موجود ہے۔

امید ہے جلد ہی آپ اپنا تعارف پیش کریں گے۔
 
شمشاد کیا لاجواب خوش آمدید کیا ہے ظالم کا۔

کھاتہ صحیح کھلوایا ہے اور اب لطف آئے گا اگر ظالم بھیا ظلم کے ساتھ جلدی واپس آئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب بھائی وہ کیا ہے کہ انہوں نے آتے ہیں نبیل بھیاء کی کلاس لے لی جو مجھے اچھا نہیں لگا تھا۔
 
Top