طبع زاد اشعار کی بیت بازی

گئے وہ دن کہ تھیں محفل کی رونقیں ہم سے
کہ خواب ہو گئے ہیں اب مرے خیال کے لوگ

یہاں یہ ہو گئی ہے کنفیوژن
کہ لوٹی یا لٹائی ہے وراثت


گو کہ ہم اشعار کہتے ہیں بہت ہی کم یہاں
لیجئے حضرت وہ اوپر سب" مدون" کر دیا
لوٹنے کی بات میں لگتا ہے اصلا نقص تھا
لیجئے ہم نے لٹا کر اس کوا ے ون کر دیا
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ٰٰیہ خیال میں ندرت کیسے آیا کرتی ہے
جان لینگے جو رہی میسر صحبت احباب
بحر و اوزاں پہ دسترس کے بعد
شاعری پڑھ قدیم اور جدید
اور جہاں کا مشاہدہ بھی کر
پھر خیال ان سے کر تو کوئی کشید
کام باقی اساتذہ کا ہے
شعر میں جو کریں گے قطع و برید
ایک آسان اور سادہ سا نسخہ 😊
 
بحر و اوزاں پہ دسترس کے بعد
شاعری پڑھ قدیم اور جدید
اور جہاں کا مشاہدہ بھی کر
پھر خیال ان سے کر تو کوئی کشید
کام باقی اساتذہ کا ہے
شعر میں جو کریں گے قطع و برید
ایک آسان اور سادہ سا نسخہ 😊
در حقیقت درست ہےیہ سب
لیکن اس پر کریں عمل تو، تب
 
Top