طالبان نے حکومت سے مطالبات کی فہرست تیار کر لی۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
مذاق دن مذاق رات۔۔۔۔۔

اللہ رے فریبِ مشیت کہ آج تک
دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم

ساحر ہی کی ایک نظم "خودکشی سے پہلے" سے کچھ یاد آرہا۔۔۔

ظلم سہتے ہوئے انسانوں کے اس مقتل میں
کوئی فردا کے تصور سے کہاں تک بہلے
عمر بھر رینگتے رہنے کی سزا ہے جینا
ایک دو دن کی اذیت ہو تو کوئی سہہ لے

وہی ظلمت ہے فضاؤں پہ ابھی تک طاری
جانے کب ختم ہو انساں کے لہو کی تقطیر
جانے کب نکھرے سیہ پوش فضا کا جوبن
جانے کب جاگے ستم خوردہ بشر کی تقدیر
 
ممتاز قادری کی رہائی، کیا یہ بریلوی حضرات اور سنی تحریک والوں کی ترجمانی کر کے ان کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ کہ سنی تحریک ہمیشہ ان کے مخالف رہی ہے۔
ان لوگوں کا کوئی نظریہ اور کوئی ویژن نہیں ہے۔۔یہ صرف اپنے بیرونی آقاؤں کے پیسے حلال کرتے ہیں۔۔۔یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کیلئے انکے پاس کچھ نہیں ہے پیش کرنے کو۔ اور ایسے کئی دوسرے مطالبات سے صرف قوم میں کنفیوژن ہی پھیلا رہے ہیں تاکہ قوم انکے خلاف متحد نہ ہونے پائے۔۔۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ان لوگوں کا کوئی نظریہ اور کوئی ویژن نہیں ہے۔۔یہ صرف اپنے بیرونی آقاؤں کے پیسے حلال کرتے ہیں۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کیلئے انکے پاس کچھ نہیں ہے پیش کرنے کو۔ اور ایسے کئی دوسرے مطالبات سے صرف قوم میں کنفیوژن ہی پھیلا رہے ہیں
یعنی سچے کافر ہوئے پھر تو؟
 

S. H. Naqvi

محفلین
آرمی کی اصل جنگ تو ان مہروں سے ہے جو طالبان کو استعمال کر رہے ہیں یا تھے، یہ آرمی بھی جانتی ہے کہ طالبان کی خون آشامی اور عیاشی کے پیچھے کون کون سی ایجنسیاں ہیں اور خود طالبان کس حد تک خود مختار ہو چکے ہیں اور کہاں پر ضرب لگا کر ان کو اکھاڑا جاسکتا ہے۔ مگر سیاسی اور بین الاقوامی مجبوریاں فوج کے آڑے آتی ہیں۔ مصلحت پسندی۔۔۔۔۔!
 

x boy

محفلین
بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ
ان شاء اللہ وہی ہوگا جو رب کو منظور ہوگا

جب لاد چلے گا بنجارا سب ٹھاٹ پڑا رہ جاوے گا۔
 
Top