طالبان نے اسلام آباد اور لاہور میں اہم عمارتوں کو جلا کرراکھ کرنے کی دھمکی دیدی

آپ کی پوسٹ کے دو حصے ہیں
1۔ طالبان کے لیے بہتریں اسٹریٹجی یہ ہوگی کہ وہ اپنے اثاثے اور افراد کو بچا کر رکھیں۔ اور پاکستانی فوج کو اپنے وسائل استعمال کرنےک دیں۔یہ کچھ بھی مشکل نہیں ہوگا ان کے لیے۔ رہنما قسم کے افراد افغانستان منتقل ہوجائیں اور باقی ائی ڈی پی کے ساتھ پاکستان۔ کچھ دشوار علاقوں میں فوج کے ساتھ ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں۔ اتنی کہ فوج کے اخراجات بڑھتے رہیں اور وسائل ضائع ہوتے ہیں۔ شہروں میں ردعمل بہت بعد کی بات ہوگی۔
2۔ فوج کے لیے بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ جلد از جلد اپنے اہداف پورے کریں اور رہنماوں کو پکڑیں یا ہلاک کردیں۔اور طالبان کی سپلائی لائن منقطع کردیں۔
اب میں اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ذرا خان صاحب کے طرزِ تحریر سے اندازہ لگائیں کہ ان کی ہمدردی کس کے ساتھ ہے :)

اپ کو یہ غلطی لگی ہے کہ میں نے کسی کی طرف داری کی ہے۔

ایک جنگ شروع ہوئی ہے اور میں نے ممکنہ حکمت عملی کے بارے میں لکھا ہے جو میرے خیال میں ہوگی
 
اس بے حسی اور سفاہت پر تو ابوجہل اور ابولہب بھی عش عش کر اٹھے ہونگے۔۔۔ تمہیں بالکل شرم نہیں آئی کہ پچاس ہزار پاکستانیوں کو قتل کرنے، بچوں کو یتیم کرنے اور عورتوں کو بیوا اور بے سہارہ کرنے کے اقدامات کو "ہلکی پھلکی موسیقی" قرار دیتے ہوئے اور ان قاتولوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہ ایسا کریں اور ویسا کریں۔۔۔ ۔۔خدا کا خوف کرو اور اس کی پکڑ سے ڈرو کہ کہیں تمہاری اولاد اور تمہارے بہن بھائی ماں باپ ایسی ہلکی پھلکی موسیقی کی زد میں نہ ؔ آجائیں۔۔۔

پتہ نہیں یہ کہاں سے اخذ کیا ہے

میری ذات پر بات کرنے کا اپ کو کوئی حق نہیں۔ لہذا اس بارے میں کوئی جواب نہیں نہ ہی میں اپکی ماں بہنوں کا ذکر کروں گا
اپ کی طرز عمل افسوسناک ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اپ کو یہ غلطی لگی ہے کہ میں نے کسی کی طرف داری کی ہے۔

ایک جنگ شروع ہوئی ہے اور میں نے ممکنہ حکمت عملی کے بارے میں لکھا ہے جو میرے خیال میں ہوگی
یہ محفلین کی سمجھ ہے کہ وہ آپ کے الفاظ سے کیا نتیجہ اخذ نکالتے ہیں :)
 
مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ مسلح بغاوت اور مسلح جنگ کے بھی ماہر ہیں :)

اپ کا اندازہ اپ کی مرضی ہے
میری رائے ایک لاجیکل رائے ہے جو کوئی بھی انسان اسانی سے اخذ کرسکتا ہے

اپ کی رائے میری ذات کے بارے میں یہاں غلط ہے
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جو بھی نتیجہ نکالیں پر بات تو انسانوں کی طرح ہی کریں
اللہ سب کو ہدایت دے
آپ کی اس بات سے اتفاق کہ وہ تھوڑا زیادہ غصہ کر گئے مگر آپ اچھے خاصے سمجھ دار آدمی ہیں ،،، ایک حق اور باطل کے موضوع پر ،،، ان لوگوں کی بابت جو بچوں بوڑھوں عورتوں کو اژدھا کی مانند نگل رہے ہیں ،،، ( یاد رکھیئے کہ اسلام میں جنگ کے دوران اور بعد ان تینوں حلقوں پر حملہ یا شدید برتاؤ ممنوع ہے اور صاحب اب پھر بنگالیوں والی مثال مت دیجیے گا میں خود اس کے خلاف ہوں! صحیح صحیح ہے اور غلط غلط ،، فوج ہو یا طالبان !! ) ۔۔۔ آپ اس دھاگے پر آ کر ایک طرف کو ڈھلکا ہوا جنگ پر عمومی تجزیہ بیان کرتے ہیں ،، اور اس پر کوئی تنبیہ بھی نہیں کہ بھائیو یہ میرا حکمتِ جنگ پر محض ایک نقطہ نظر ہے! ،،، آپ کو کیا لگتا ہے کہ کہ ،،، لوہار سے جوتے مرمت کروانے کی خواہش پر آپ کو کیا نتیجہ ملے گا ؟؟ ۔۔۔ اور محمود بھائی کے الفاظ پر میں معذرت طلب ہوں!!
 
دوست سیدھی سی بات ہے
ایک جنگ شروع ہوچکی ہے ۔ اس میں فریقین اپنی اپنی حکمت علمی پر عمل کرتے ہیں۔
مثلا ہٹلر ایک طرح اور اسٹالن دوسری طرح۔ ظاہر ہے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں اور دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے کو غلط سمجھتےہیں

دوسرا رخ اس جنگ کا یہ ہے کہ ایک ملک کی فوج اور اسی ملک کے باشندوں کے درمیان ہے۔ ایسی ہی ایک جنگ ہماری تاریخ میں ہوچکی ہے۔ اس کا نتیجہ بھی سامنے ہی ہے ۔ امید ہے کہ ہماری فوج نے اس مرتبہ اس سے سبق لے کرحکمت عملی طے کی ہوگی۔
 
بلا شبہ جنگ کسی صورت معتدل راستہ نہیں !! ،،، مگر بھائی دہشت گردی جنگ سے تھوڑا مختلف معاملہ ہے ،،، یہ دو ممالک یا اقوام کی باقائدہ جنگ نہیں ،،، آپ کو نہیں لگتا اسلام کی رو سے بھی ان کا طریقہ غلط ہے ؟؟ ۔۔۔ یہاں ہمارا مقصود ان کے مظالم ہیں نا ؟ آپ کی بات درست ہے کہ کسی بھی معاملہ میں فریقین اپنی رائے کو حلال سمجھتے ہیں ،، یہ ایک فطری حرکت ہے ،، لیکن ایک فریق کا دوسرے کی عورتوں بچوں پر ظلم ؟ کیا یہاں ایک فریق کی غیر انسانی حرکتوں سے ان کا غلط ہونا ثابت نہیں ہو رہا ؟؟
لیکن آپ کا بنگلہ دیش والے واقعہ کا طالبان سے ربط باندھنا قطعاً سمجھ نہیں آ رہا خدا را لکھ دیں کہ کیا سبق سیکھنا چاہیئے !! ۔۔ یعنی کہ وہ علاقہ ٹوٹ جائے گا وغیرہ وغیرہ ؟ ( اللہ سب پر رحم کرے آمین!) ،،، تب تو فوج غلط تھی ،،، لیکن اس واقعہ میں مجھے نہیں لگتا کہ فوج غلط ہے ،، نہ وہ پہلے قدم کے طور ان کے علاقے میں گھسی ،، یہ جوابی و حفاظتی کاروائی تھی ،، جب یہ آپریشن شروع ہوا تو اس وقت ملک میں بم دھماکوں اور خوں ریزی کی اوسط تو یاد ہو گی بھائی ؟؟ ۔۔۔ تو سبق کے طور کیا کرنا چاہیئے یہاں ،، ( پھر گزارش ہے کہ بنگالیوں کا واقعہ اور اس کی نوعیت انتہائی درجہ تک مختلف ساخت کا حامل تھا !! ) ،، ان کو بم دھماکے کرنے دیں ! ، بچوں کو چیرنے پھاڑنے دیں ،، یا انسانی گردنوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فوٹو شوٹ کرنے دیں ؟؟ ۔۔۔۔ !!
 
قیصرانی

لائبریرین
بلا شبہ جنگ کسی صورت معتدل راستہ نہیں !! ،،، مگر بھائی دہشت گردی جنگ سے تھوڑا مختلف معاملہ ہے ،،، یہ دو ممالک یا اقوام کی باقائدہ جنگ نہیں ،،، آپ کو نہیں لگتا اسلام کی رو سے بھی ان کا طریقہ غلط ہے ؟؟ ۔۔۔ یہاں ہمارا مقصود ان کے مظالم ہیں نا ؟ آپ کی بات درست ہے کہ کسی بھی معاملہ میں فریقین اپنی رائے کو حلال سمجھتے ہیں ،، یہ ایک فطری حرکت ہے ،، لیکن ایک فریق کا دوسرے کی عورتوں بچوں پر ظلم ؟ کیا یہاں ایک فریق کی غیر انسانی حرکتوں سے ان کا غلط ہونا ثابت نہیں ہو رہا ؟؟
لیکن آپ کا بنگلہ دیش والے واقعہ کا طالبان سے ربط باندھنا قطعاً سمجھ نہیں آ رہا خدا را لکھ دیں کہ کیا سبق سیکھنا چاہیئے !! ۔۔ یعنی کہ وہ علاقہ ٹوٹ جائے گا وغیرہ وغیرہ ؟ ( اللہ سب پر رحم کرے آمین!) ،،، تب تو فوج غلط تھی ،،، لیکن اس واقعہ میں مجھے نہیں لگتا کہ فوج غلط ہے ،، نہ وہ پہلے قدم کے طور ان کے علاقے میں گھسی ،، یہ جوابی و حفاظتی کاروائی تھی ،، جب یہ آپریشن شروع ہوا تو اس وقت ملک میں بم دھماکوں اور خوں ریزی کی اوسط تو یاد ہو گی بھائی ؟؟ ۔۔۔ تو سبق کے طور کیا کرنا چاہیئے یہاں ،، ( پھر گزارش ہے کہ بنگالیوں کا واقعہ اور اس کی نوعیت انتہائی درجہ تک مختلف ساخت کا حامل تھا !! ) ،، ان کو بم دھماکے کرنے دیں ! ، بچوں کو چیرنے پھاڑنے دیں ،، یا انسانی گردنوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فوٹو شوٹ کرنے دیں ؟؟ ۔۔۔ ۔ !!
سید بادشاہ، بریک لے لیجئے، ورنہ بات بہت دور نکل جائے گی :)
 
بلا شبہ جنگ کسی صورت معتدل راستہ نہیں !! ،،، مگر بھائی دہشت گردی جنگ سے تھوڑا مختلف معاملہ ہے ،،، یہ دو ممالک یا اقوام کی باقائدہ جنگ نہیں ،،، آپ کو نہیں لگتا اسلام کی رو سے بھی ان کا طریقہ غلط ہے ؟؟ ۔۔۔ یہاں ہمارا مقصود ان کے مظالم ہیں نا ؟ آپ کی بات درست ہے کہ کسی بھی معاملہ میں فریقین اپنی رائے کو حلال سمجھتے ہیں ،، یہ ایک فطری حرکت ہے ،، لیکن ایک فریق کا دوسرے کی عورتوں بچوں پر ظلم ؟ کیا یہاں ایک فریق کی غیر انسانی حرکتوں سے ان کا غلط ہونا ثابت نہیں ہو رہا ؟؟

برادرمیں نے کہیں بھی نہیں لکھا کہ کون غلط ہے کون درست۔ یہ بحث میں نے کی ہی نہیں

جب فوج غلط تھی یا اب ہے ۔ میں نے یہ بھی نہیں لکھا

اپ بحث کو ایک نیا رخ دینے اور مجھ پر یہ بات تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں کہ میں نے کسی کو غلط اور کسی کو درست کہا ہے۔ بنگال کی شکست میں نے ایک واقعہ کے طور پر لکھی ہے جو مماثل ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا آپریشن کے اس " اسٹیپ" کے لیے کوئی رسد " کہیں" سے بہم موصول ہوئی ہے ۔یا "بس ویسے ہی " کوئی خیال اس اسٹیپ کامحرؑک بن گیا ؟
 
پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کو امداد دینے کا خیال افغانستان کو بھی آیا۔
خبر ہے کہ فی خاندان 300 ڈالر دیے جارہے ہیں یا شاید جائیں گے۔
 
سید زبیر

محفلین
اس آپریشن کے سبب جولوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے،یا جنکے عزیز اس اندھا دھند بمباری کے سبب مارے گئے وہ لوگ رد عمل کے طور پر ہمیں چمچم لڈو تو کھلانے سے رہے
یا اللہ ملک پاکستان اور اسکے باشندوں کی حفاظت فرما۔آمین

جولوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے،یا جنکے عزیز اس اندھا دھند بمباری کے سبب مارے گئے یہ وہ لوگ ہیں جو گزششتہ چودہ سال سے ان دہشتگردوں کی اجرتآ مہمان نوازی کر رہے تھے ۔ ان خاندانوں کے مشران دونوں طرف سے مراعات اور رقمیں لیتے رہے ۔ نیٹو کی سپلائی میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے ۔ یہ سوات کے باشندوں کی طرح امن پسند اور تہذیب و اخلاق کا پیکر نہیں ہیں یہی کئی صدیوں کی تاریخ بتاتی ہے ۔
کبھی ان پچاس ہزار افراد کے لواحقین سے بھی کسی نے پوچھا جو تاریک راہوں میں بلا جواز ، بلا قصور مارے گئے ۔جن کو مساجد اور عبادت خانوں میں قتل کیا گیا ۔ جن میں نیک متقی ، عبادت گزار ، حفاظ بھی شامل تھے ۔کیا وہ ان کو چمچم کھلانے کا سوچ سکتے ہیں رب کریم نے قصاص میں بقا رکھی ہے ۔
اور سب سے اہم جب کسی فرد کے گھر پر حملہ ہوتا ہے تو وہ اس کے دفاع کے لئے موت اور زندگی سے بلند ہو کر سوچتا ہے ۔ ہم نے ان دہشت گردوں پر جنگ مسلط نہیں کی انہوں نے بزدلانہ طریقے سے گذشتہ چودہ سال سے وطن عزیز کے ہر شہر ، ہر مقام پر چھپ کر حملے کیے یہی باطل کی شناخت ہوتی ہے

Top