صوتی کی بورڈ

الف عین

لائبریرین
ویب پیڈ کے کلیدی تختے کی ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔ ونڈوز کے کی بورڈ میں اگر غلطی سے کیپس لاک کا بٹن دبا ہوا ہو تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا اور نارمل والے کیریکٹرس ہی ٹائپ ہوتے ہیں۔ لیکن اردو ویب کے تختے میں یہ نہیں‌ہوتا۔ بلکہ محض شفٹ والے حروف بھی نہیں آتے، بلکہ شفٹ اور کیپس لاک کے نئے کیریکٹرس بن جاتے ہیں۔ جیسے این پر نون غنہ کی جگہ نون غنے پر طوئے کے نشان والا حرف جو شاید پشتو وغیرہ کا کوئی حرف ہے۔ ایسا کیوں ہے، معلوم نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ٹیسٹ کیا تو وہ نون غنہ پر طوئے والا حرف نہیں بنا۔ لیکن پہلے ایسا ہوا ہے۔ بوچھی کے کچھ پیغامات میں بھی ایسا ہوا ہے جب ان کو پرابلم ہو رہی تھی لکھنے میں۔
 
پیارا

محفلین
بہت ہی خوبصورت مجھے تو اب اردو لکھنے میں بہت مزا اآرہا ہے
میرا تو مسئلہ ہی حل ہوگیا ہے خوش رہوں

کی جانا میں کونِ؟
 
Zahidg21

محفلین
جوانی

جوانی زندگانی ھے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
یہ ایک ایسی کہانی ھے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
ہمارے اور تمھارے واسطے میں ایک نیا پن تھا
مگر دنیا پرانی ھے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
محبت ہم نے تم نے ایک وقتی چیز سمجھے
محبت جاودانی ھے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
گزاری ھے جوانی روٹھنے اور منانے میں
گھڑی بھر کی جوانی ھے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

زاھد
 
الف عین

لائبریرین
زاہد صاحب، اور زینب بھی، اس کلیدی تختے پر چھوٹی ہ ٹائپ کرنے کے لئے ’او‘ کی کنجی دبانی ہوتی ہے، ایچ سے دو چشمی ھ بنتی ہے۔
خوش آمدید زاہد۔
 
فرضی

محفلین
صوتی کیبورڈ کے ڈورے میں شعر و شاعری؟:rolleyes: یا صوتی کیبورڈ کے استعمال کی پریکٹس ہورہی ہے؟:)
 
ابو کاشان

محفلین
مجھے کوئی بتائے کہ Office XPیا Office 2003 میں اردو لکھنے کے لئے فورمز والی صوتی ترتیب کیسے کریں گے مثلاً فورمز میں "ا" اور "ب" کے لئے a اور b ٹائپ کرتے ہیں جبکہ Office XPیا Office 2003 میں j اور i ٹائپ کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل ہے؟
 
آپ غالبا صوتی کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جبکہ ونڈوز میں مقتدرہ کا بنایا ہوا کی بورڈ ہے۔ آپ صوتی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ سیکشن سے حاصل کریں۔
 
الف عین

لائبریرین
آفس ایکس پی/2003؟ ابو کاشان شاید آپ ونڈوز ایکس پی کہنا چاہ رہے ہیں۔ اردو سپورٹ کے اضافے کے بعد تو آپ نوٹ پیڈ، ورڈ، ورڈ پیڈ۔۔ ہر جگہ اردو لکھ سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ کی بورڈ کی جگہ صوتی انسٹال کریں، کوئی سا بھی۔۔ اردو دوست یا صوتی۔3 میرا والا، یا کرلپ کا فونیٹک۔ اور بھی دوسرے صوتی کی بورڈس ہیں جو ان پیج جیسی میپنگ دیتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل

ہر کسی کے پاس کی بورڈ مینیجر ہونا چاہیئے جو اپنے استعمال کیلئے جب چاہے اسے بدل دے۔ مثال کے طور پر سلیم فانٹ کے نئے وقف گلفس کیلئے نیا کی بوڈ درکار ہے :)
 
ابو کاشان

محفلین
بھائیوں آپ سب کا شکریہ، لیکن میری سمجھ کچھ نہیں آیا،
مہربانی کریں اور کچھ تفصیل سمجھا دیں،
ڈاؤنلوڈ سیکشن نہیں مل رہا۔
کوئی لنک ہو تو بتا دیں۔
معذرت اور شکریہ
 
Top