صریر خامہ ان کا چہچہا

''''اہل قلم، کہ صریر خامہ ان کا چہچہا بلبل گلزار بلاغت کا ہے اور زبان کلک مشک بار منقار طوطی فصاحت کی ہے۔۔۔بہر تحریر قلم ہاتھ سے آشنا ہوا اور سطر ہائے مسلسل سے دام عنبر فام صفحہء کاغذ پر کھینچا،بین السطور سے چشمہء آب بقا لہرایا، جب بحر ظلمات مداد میں قلم نے غواصی کی،دریا سے دُرَ نکال کے دکھایا اور زمین کی تہہ سے قارون کا خزانہ ابھر آیا۔۔۔رجب علی بیگ سرور کی سرور سلطانی صفحہ 73 و 74 کے سرور میں آجائیے سید انور جاوید ہاشمی:rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ کیا

پنجابی زبان کی ایک مثال ہے " جہڑا بولے اوہی کُنڈا کھولے " یعنی کہ جو بولے وہی کھیواڑ کھولے۔ تفصیل اس کی کچھ یوں ہے۔ کہ سردی کے موسم میں چند چھڑے چھانٹ ایک کمرے میں اپنے اپنے نرم گرم بستروں میں دبکے ہوئے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ اب کسی کا بھی گرم بستر سے نکلنے کو نہیں چاہ رہا تھا اس لیے کسی نے بھی دستک کا جواب نہیں دیا، سوائے ایک کے جو کے ان میں نوگرفتار تھا، پوچھ بیٹھا کہ دروازے پر کون ہے؟ جواب میں آنے والے نے اپنا نام بعد میں بتایا پہلے اسی کو دروازہ کھولنے کو کہا۔

تمہید اس لیے اتنی لمبی باندھی کہ ۔۔۔رجب علی بیگ سرور کی سرور سلطانی صفحہ 73 و 74 بھی آپ ہی لا دیجیئے۔
 
بہت شکریہ جناب ہاشمی صاحب!
ھل من مزید۔۔۔
قبلہ یہ تو پیاس بڑھانا ہُوا :)
سید انور جاوید ہاشمی نے 1980 میں غزل لکھی تو فاتح کی ترجمانی اس طرح کی :
تڑپ کے رہ گئیں موجیں میں جب پلٹ آیا
میں تشنہ کام نہ تھا تشنگی تو آب میں تھی
سرور سلطانی مجلس ترقی ادب نے 1960 میں چھاپی تھی سات روپے پچیس پیسے قیمت تھی 300 صفحات کی کتاب اب بھی دستیاب ہوگی 300 روپے قیمت ہوگئی ہوگی؟ مجلس ترقی ادب کے سربراہ شہزاد احمد صاحب معروف شاعر و ادیب جناب احمد ندیم قاسمی 10جولائی2006کے انتقال کے بعد بنے ۔رفاقت علی شاہد صاحب بھی وہاں ہوتے ہیں تلاش پر کتاب مل جائے گی یہ پیغام سخنور اور شمساد بھی دیکھ لیں۔۔غزل کی شاعری پر اسی ڈائری میں جہاں سے ہم نے پوسٹ کیا 60 صفحے پر پاک و ہند کے سیکڑوں شاعروں کے غزلیہ اشعار کے حوالے سے مضمون ہے اگر آپ لوگ کہیں تو قسط وار لگادیں 5 یا 6 سال میں مکمل ہوجائے گا؟
سیدانورجاویدہاشمی بھی آپ سب کے شکرگزار و ممنون ہیں!:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
5 - 6 سال، کچھ زیادہ جلدی نہیں ختم ہو جائے گی؟ کیا خیال ہے۔

جناب اگر یہ تصویری شکل میں آپ کے پاس موجود ہے تو خاکسار کو بھیج دیں تا کہ جلد از جلد اسے محفل کی زینت بنا سکوں۔ بہت سے اراکین مستفیذ ہوں گے اور دعائیں آپ کو دیں گے۔
 
حل میم ”مغل‘ مزید۔۔۔۔۔۔۔تلاش کرلیا جائے گا!؟

:rollingonthefloor:
یہ تو جہنم کہے گا۔ یہاں کیا دخل ؟

جان عزیز جان جہاں جان دل براں

دنیا کم از جہنم گم گشتگاں نہیں

فائوسٹ اور گوئٹے اس کی تلاش میں

اک عمر اپنے آپ کو سرگرداں تھے رکھے

اعمال نیک ہوں تو یہ دنیا بہشت ہے

ورنہ تو ہل مزید ہی ہر جا سنائی دے

سب ایک ساتھ بولیں تو پھر کیا سنائی دے

سید انور جاوید ہاشمی
 
کہانی کی دنیا۔۔۔۔عمار مسعود ۔۔نئی کہانی کا پکا ہو ا پھل عنقریب عزم بہزاد صاحب کا تجزیہ آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں گے ذرا محمود مغل صاحب کی انگلی ٹھیک ہوجائے
سید انور جاوید ہاشمی،19فروری2009
باقی، باقی!
 
ش ا ہ 110 پر جلدی آئیے گا۔۔۔۔سیدانورجاویدہاشمی

''''اہل قلم، کہ صریر خامہ ان کا چہچہا بلبل گلزار بلاغت کا ہے اور زبان کلک مشک بار منقار طوطی فصاحت کی ہے۔۔۔بہر تحریر قلم ہاتھ سے آشنا ہوا اور سطر ہائے مسلسل سے دام عنبر فام صفحہء کاغذ پر کھینچا،بین السطور سے چشمہء آب بقا لہرایا، جب بحر ظلمات مداد میں قلم نے غواصی کی،دریا سے دُرَ نکال کے دکھایا اور زمین کی تہہ سے قارون کا خزانہ ابھر آیا۔۔۔رجب علی بیگ سرور کی سرور سلطانی صفحہ 73 و 74 کے سرور میں آجائیے سید انور جاوید ہاشمی:rollingonthefloor:
میرے کو؛ اوہ مجھے یہ کچھ نیا سا نام لگ رہا ہے شاہ جی کے پاس موٹر بائیک 110 ہے اس لیے اپنے نام کے ساتھ انہوں نے چسپاں کرلیا ہے میں ان کی آمد کا منتظر ہوں
سید انور جاوید ہاشمی
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے کو؛ اوہ مجھے یہ کچھ نیا سا نام لگ رہا ہے شاہ جی کے پاس موٹر بائیک 110 ہے اس لیے اپنے نام کے ساتھ انہوں نے چسپاں کرلیا ہے میں ان کی آمد کا منتظر ہوں
سید انور جاوید ہاشمی

یعنی یہاں پر بھی اپنی موٹر بائیک پر ہی گھومنا پسند فرماتے ہیں۔ :eek:
 
ج ا پ ا ن ی لا۔۔۔۔۔سید انور جاوید ہاشمی

یعنی یہاں پر بھی اپنی موٹر بائیک پر ہی گھومنا پسند فرماتے ہیں۔ :eek:

موٹر بائیک پر
ہاشمی ایسے گھوم رہے ہیں
جیسے ہائیک پر
۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے ہائیک تھی
رفتہ رفتہ لوگوں نے
ہائیکو بنا ڈالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وتا کُشی نو نامائے وا سید انور جاوید ہاشمی دیسُو
 
مغل صاحب یہ شاہ ۱۱۰ کون ہیں شمشاد صاحب کو بتائیں

یہ کون سے شاہ جی کی بات ہو رہی ہے جن کے پاس موٹر سائیکل 110 ہے؟

فورم والے ایک دوسرے کو نہیں جانتے ہمیں پکا یقین تھا جس کا ثبوت شمشاد صاحب نے دے دیا ہے!

سید انور جاوید ہاشمی:chatterbox:
 
مغزل

محفلین
کہانی کی دنیا۔۔۔۔عمار مسعود ۔۔نئی کہانی کا پکا ہو ا پھل عنقریب عزم بہزاد صاحب کا تجزیہ آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں گے ذرا محمود مغل صاحب کی انگلی ٹھیک ہوجائے
سید انور جاوید ہاشمی،19فروری2009
باقی، باقی!

شکریہ بابا جی ۔ بس ہم ایک نہ ایک دن آپ سے ملنے ضرور آئیں گے ۔
غالباً آپ عمار کی کتاب ’’ محبت کا نیلا رنگ ‘‘ کی بات کررہے ہیں ۔
والسلام
 
Top