صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

عرفان سعید

محفلین
قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا انٹرویو: ایران ’جائز اہداف‘ کے خلاف ہی کارروائی کرے گا

_110422468_gettyimages-1165683655.jpg

تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قانون کی پاسداری کرنے والی قوم ہے اور تہران جب بھی کوئی قدم لے گا تو وہ غیر موزوں نہیں ہو گا بلکہ ’جائز اہداف‘ کے خلاف ہی ہو گا۔

یہ بات انھوں نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کی۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے ایک ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس کے اپنے سنگین نتائج ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی سکیورٹی کونسل کو ایرانی فورسز کے ذریعے امریکہ کو موزوں اور براہ راست جواب دینے کی ہدایت کی ہے تو انھوں نے کہا کہ ایران کا کوئی اقدام ’غیر موزوں‘ نہیں ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ قانونی اہداف کے بارے میں بین الاقوامی جنگی قانون بہت واضح ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جمعے کے روز عراق میں فضائی حملہ کر کے ایران کے سرکردہ عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔ قاسم سلیمانی کو ایران میں ایک قومی ہیرو کا درجہ حاصل تھا اور انھیں ملک میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ’قاسم سلیمانی نے ایک طویل مدت کے دوران ہزاروں امریکیوں کو ہلاک یا بری طرح سے زخمی کیا، اور وہ بہت سے لوگوں کو ہلاک کرنے کی سازشیں کر رہے تھے۔۔۔ لیکن وہ پکڑے گئے۔‘

امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے کئی ایرانی شہریوں اور ایرانی حکام کو مارا، جو کہ ایک جنگی اقدام ہے اور ایران اس کا مناسب جواب دے گا۔

_110419093_mediaitem110419092.jpg

تصویر کے کاپی رائٹAFP
جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے کئی ایرانی شہریوں اور ایرانی حکام کو مارا، جو کہ ایک جنگی اقدام ہے اور ایران اس کا مناسب جواب دے گا
ٹرمپ کو غلط مشورہ ملا
’میرا نہیں خیال کہ امریکہ نے تناؤ میں کمی کا راستہ چنا ہے، تناؤ میں کمی کی بات کرنا اور اس راستہ کا انتخاب کرنا مختلف چیزیں ہیں۔ امریکہ نے ایران اور عراق کی کئی اہم شخصیات کو غیر ملکی علاقوں میں مار دیا۔ یہ جنگی اقدام ہے۔‘

انھوں نے کہا: ’امریکہ نے پہلے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اور عراقی پارلیمان نے اس سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے خطے میں لوگوں کے احساسات کو تکلیف پہنچی جن کو ایران کنٹرول نہیں کر سکتا۔ اس (امریکہ) نے، کئی ایرانی شہریوں اور کئی ایرانی فوجی حکام کو مار ڈالا۔ یہ ایک جنگی اقدام ہے جسے ایک بزدلانہ اور دہشت گرد حملے میں سرانجام دیا گیا ہے اور ایران اس کا مناسب جواب دے گا۔‘

جواد ظریف نے کہا کہ ’تناؤ میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ مزید ایسے اقدامات نہ کرے، ایران کو دھمکیاں دینا بند کرے اور ایرانی عوام سے معافی مانگے، لیکن امریکی اقدام کے سنگین نتائج ہیں جو سامنے آئے گیں اور میرا ماننا ہے کہ وہ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے خطے میں امریکی موجودگی کا اختتام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔‘

ٹرمپ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو مارنے کے احکامات پر جواد ظریف نے کہا ’میرا خیال ہے انھیں ان لوگوں نے غلط مشورہ دیا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ تہران اور بغداد کی گلیوں میں رقص ہو گا۔ انھیں (ٹرمپ) کو اپنے مشیروں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’میرے خیال میں سیکرٹری مائیک پومپیو صدر ٹرمپ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ لوگ تہران اور بغداد کی گلیوں میں رقص کر رہے تھے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اب میرا خیال ہے کہ انھوں نے کل عراق اور ایران میں انسانیت کا سمندر دیکھا۔ کیا وہ یہ تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کو غلط سمت میں لے کر جا رہے ہیں؟‘

_110421962_gettyimages-1197359206.jpg

تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
جواد ظریف کے خیال میں ٹرمپ کو ان لوگوں نے غلط مشورہ دیا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ اس قدم کے بعد تہران اور بغداد کی گلیوں میں رقص ہو گا
’مذاکرات کی کوئی امید نہیں تھی‘
اقوام متحدہ میں خطاب کے لیے جانے کے لیے امریکی ویزا نہ ملنے پر جواد ظریف نے کہا ’ہمیں سیکرٹری جنرل نے یہی بتایا لیکن سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے رابطہ کیا اور کہا کہ ان لوگوں کے پاس میری درخواست کو دیکھنے کے لیے وقت نہیں تھا تاہم یہ درخواست دسمبر 2019 میں کی گئی تھی۔‘

جواد ظریف نے یہ بھی بتایا ک وہ اپنے اس دورے کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی امید نہیں رکھتے تھے تاہم اس موقع پر وہ تھنک ٹینکس اور صحافیوں سے بات کرنا چاہتے تھے تاکہ بہتر انداز میں سمجھ بوجھ حاصل کی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ان کو ویزاہ نہ دینے کا اقدام ہیڈ کوارٹر معائدے کی خلاف ورزی ہے۔

امریکہ کی ’لاقانونی حکومت‘
انھوں نے کہا ’امریکہ ایسا ملک جس میں بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں، جو جنگی جرائم کا مرتکب ہے اور مزید جنگی جرائم کے ارتکاب کی دھمکی دیتا ہے، ثقافتی ورثے پر حملے کی دھمکی ایک جنگی جرم ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی آج کی حکومت ایک ’لاقانونی حکومت‘ ہے۔

’میرا نہیں خیال کہ امریکی چاہتے ہیں کہ جس کو انھوں نے منتخب کیا وہ قانون ںے بالاتر ہو کر کام کرے۔ امریکہ خود پر قانون کا ملک ہونے پر فخر کرتا ہے نہ کہ غیر قانون لوگوں کا ملک۔ یہ جنگل کا قانون نہیں۔‘

’اگر ایران چاہتا ہے کہ اس کے لوگ بھوکے نہ مریں تو اسے امریکی احکامات کی پیروی کرنا ہو گی، امریکی حکام کی جانب سے اس طرح کے بیانات دیے گئے ہیں جو کہ خود جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔‘

’ہمارے پاس کوئی پراکسی نہیں‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران کی پراکسی جیسے کہ حزب اللہ کے ذریعے انتقام لینے کے امکان کو رد کرتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس کوئی پراکسی نہیں۔

_110422473_gettyimages-462519880.jpg

تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق وہ عراق اور ایران سمیت مشرق وسطی میں سڑکوں پر نکلنے والے لوگوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے کیونکہ ’وہ ہماری پراکسیز نہیں‘
’آپ نے عراق کی گلیوں میں دیکھا ہو گا کہ ہمارے پاس لوگ ہیں، پراکسیز نہیں۔ ہم ان لوگوں کو کنٹرول نہیں کرتے کیونکہ وہ ہماری پراکسیز نہیں ہیں۔ یہ جذبات، آزادانہ سوچ رکھنے والے لوگ ہیں اور اسے لیے میں نے کہا کہ وہ جو بھی کریں گے ایران اسے کنٹرول نہیں کر سکتا۔‘

ان سے سوال کیا گیا ’کیا آپ تصدیق کرتے ہیں کہ انتقامی کارروائی ایرانی حکام کی جانب سے کی جائے گی؟‘

جواب میں انھوں نے کہا: ’تین طرح کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں: عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی، عراقی حکومت اور عراقی پارلیمان نے اس پر جواب بھی دیا۔ خطے کے لاکھوں افراد کے جذبات کو مجروع کیا گیا جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اور ایران کے کئی شہریوں اور اہم فوجی حکام کو مارا گیا اور ہم بدلہ لیں گے اور اسے بزدلانہ طریقے سے نہیں بلکہ ایک واضح اور مناسب انداز میں سرانجام دیں گے۔‘

اس سوال پر کہ کیا اب ایران جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کی حدود کی پاسداری نہیں کرے گا، تو افزودگی میں اضافہ کتنی جلدی کیا جائے گا؟

جواد ظریف نے کہا کہ وہ ہماری اپنی ضروریات کے مطابق ہمارا اپنا فیصلہ ہو گا لیکن ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم حدود کی پاسداری نہیں کریں گے۔

’ہم نے کہا تھا کہ جو اقدامات ہم نے اٹھائے ہیں، ان کے بعد اب کوئی بنیادی حدود باقی نہیں بچی ہیں۔ یہ اقدامات واپس بھی لیے جا سکتے ہیں کیونکہ ایران نیوکلیئر معاہدے پر تمام فریقوں نے کھلی آنکھوں کے ساتھ اتفاق کیا تھا۔ اور امریکہ اس سے دستبردار ہوا اور یورپی اقوام ایران نیوکلیئر معاہدے کے تحت اور اس کے علاوہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہیں۔‘

_110401663_058956430.jpg

تصویر کے کاپی رائٹEPA
اس سوال پر کہ کیا اب ایران جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کی حدود کی پاسداری نہیں کرے گا، جواد ظریف نے کہا: ’ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم حدود کی پاسداری نہیں کریں گے‘
’معاہدہ زندہ ہے، امریکی موجودگی ختم ہوچکی‘

’ہم نے انھیں پانچ مرتبہ بیانات کے ذریعے نہیں بلکہ تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ہم اس طریقہ کار کو شروع کر رہے ہیں جو معاہدے میں طے پایا تھا، چناچنہ ہم انتہائی جائز انداز میں، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے، معاہدے کے عین مطابق وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کا خلاف ورزی کی صورت میں معاہدے میں عندیہ دیا گیا تھا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اور یہ اقدامات فوراً واپس بھی لیے جا سکتے ہیں اگر وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ چنانچہ ایران نیوکلیئر معاہدہ اس لیے زندہ ہے کیونکہ یہ ایک نہایت حقیقت پسندانہ معاہدہ تھا۔ مگر آپ کو پتہ ہے کیا چیز مردہ ہوچکی ہے؟ شدید دباؤ، کیونکہ یہ بار بار ناکام ہوا ہے۔ اور ایک اور چیز مردہ ہوچکی ہے، امریکہ کی ہمارے خطے میں موجودگی۔‘

اپنے انٹرویو کے اختتام پر جواد ظریف نے کہا ’آج سب ایرانی ایک ہیں، ہم سب ایرانی ہیں، ہم میں سے نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی کوئی اعتدال پسند۔ ہم سب ایرانی ہیں جو اپنے ملک کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، اور ہم سب اس شخص کو کھونے کا سوگ منا رہے ہیں جو امن کے لیے لڑا۔‘
 

سید ذیشان

محفلین

لگتا ہے ٹرمپ حملوں کا جواب نہیں دے گا۔ اور شائد ایران نے بھی حملے اس انداز میں کئے ہیں کہ جواب بھی ملے لیکن معاملہ بہت آگے نہ جائے۔
 
یوکرین کا طیارہ تہران ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 180 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ملتِ واحدہ کو حصوں بخروں میں تقسیم کرنے کاقبیح عمل منصب اور حکومت کے حریص لوگوں کے ہاتھوں انجام پاتا رہا۔ عہدے کی حرص میں مبتلا حاکمِ وقت بھی ہوسکتا ہے اور کسی جماعت کا عہدیدار بھی۔ ملت کو فرقوں اور جماعتوں میں تقسیم کرنے کا عمل بہت ہو چکا ،اور اس کی پاداش میں ملتِ اسلامیہ نے ذلت اور نکبت کا بار بھی بہت اٹھا لیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملت پھر سے اسی نقطۂ وحدت سے اپنے سفر کا آغاز کرے جہاں سے منتشر ہوئی تھی۔ ہمیں کلمۂ طیبہ کی وحدت کی طرف واپس پلٹنا ہوگا۔
(ڈاکٹر اظہر وحید)
 

فرقان احمد

محفلین
امریکا کو جواب مل گیا؛ یہ ردعمل انتہائی متوقع تھا! ایران کے پاس کھیلنے کے لیے یہی کارڈ فی الوقت موجود تھا۔ مزید کشیدگی بڑھے گی، اگر مسٹر ٹرمپ کے جنون کو سنبھالا نہ گیا۔ امریکا کے اندر بھی صدر ٹرمپ کو مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1944431-photofile-1578462255-639-640x480.jpg

ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف: فوٹو: فائل

تہران: ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عراق میں کیے گئے امریکی فوجی اڈوں پرحملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے۔ ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔

1944875-image-1578466373.jpg


’آپریشن سلیمانی‘

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کودوبارہ جارحیت پرشدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم کی ہلاکت پرجوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام ’آپریشن سلیمانی‘ رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پرکامیاب حملہ کیا گیا ہے اور امریکا نے حملے کا جواب دیا توتباہ کن ردعمل دیں گے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پرحملے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت میں معاون ممالک کوبھی نشانہ بنایا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بغداد ایئرپورٹ پرامریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ملٹری بیس پرحملے سے آگاہ ہیں، صدرٹرمپ کوعراق میں راکٹ حملےکا بتادیا گیا اورامریکا صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔

’اب تک سب ٹھیک ہے‘

اس متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک سب ٹھیک ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین اورطاقتور فوج ہے۔عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے میں ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جارہا اورمیں اس ضمن میں بدھ کی صبح بیان جاری کروں گا۔


اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم کی ہلاکت امریکیوں کے قتل کا بدلہ ہے، ایران نے جوابی کارروائی کی توہم دوبارہ حملہ کرنے کوتیارہیں، ایران نے کوئی کارروائی کی توخمیازہ بھگتے گا۔

’کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے‘

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی، ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ جیسے پاگلوں کی موجودگی میں کیا بعید ہے لیکن ایران عقلمندی سے اپنے کارڈز کھیلے گا۔
اگر مسٹر ٹرمپ کے جنون کو سنبھالا نہ گیا۔ امریکا کے اندر بھی صدر ٹرمپ کو مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سارے ٹرمپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں۔ ایران کو بھی تو کوئی روکے جس کی ایک جہادی تنظیم نے امریکی کانٹریکٹر مار کر یہ حالیہ تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ اور حالات اس نہج تک پہنچائے تھے۔
The Iraqi-American contractor who was killed in a rocket attack in Iraq in late December was buried in Sacramento on Saturday. His death was the start of a chain of events that U.S. leaders say prompted them to carry out drone strikes in Iraq and Syria, which culminated with the killing of Iranian military leader Maj. Gen. Qassem Soleimani
https://www.sacbee.com/news/local/article239053173.html
 

جاسم محمد

محفلین
یوکرین کا طیارہ تہران ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 180 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا۔
انتہائی افسوس ناک۔ تمام مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
176 Killed in Plane Crash in Iran Hours After Missile Barrage
 
امریکی فوج سب سے بڑی اور سب سے بہترین فوج ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بزدل فوج بھی ہے۔۔۔
آج پتا نہیں کتنے امریکی فوجی جہنم واصل ہوئے۔ 80 بتارہے ہیں شاید۔
 

عدنان عمر

محفلین
سارے ٹرمپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں۔ ایران کو بھی تو کوئی روکے جس کی ایک جہادی تنظیم نے امریکی کانٹریکٹر مار کر یہ حالیہ تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ اور حالات اس نہج تک پہنچائے تھے
کیا ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے؟
 
Top