کیا احادیث کا مجموعہ "صحیح ترمذی" اردو میں دستیاب ہے؟ ان۔پیج یا یونیکوڈ ٹیکسٹ میں؟ کسی صاحب کو علم ہو تو ضرور بتائیں۔
السلام علیکم میرے علم کی حد تک حدیث کی کوئی سی بھی کتاب اردو زبان میں ، ان پیج یا یونیکوڈ فارمیٹ میں فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ صحیح مسلم (مکمل نہیں بلکہ مختصر شکل میں) ، ان پیج فائلوں کی شکل میں نیٹ پر موجود ہے اور جس کو یہیں محفل پر یونیکوڈائز بھی کیا گیا ہے غالباَ۔ آپ نے " جامع ترمذی " نہیں کہا ؟؟ یعنی ۔۔۔۔ آپ کو شائد پتا ہے کہ جامع ترمذی کو علامہ البانی نے تحقیق کے بعد "صحیح ترمذی" اور "ضعیف ترمذی" میں تقسیم کر کے شائع کیا ہے۔ ویسے میرے پاس صحیحین اور سنن اربعہ (ابو داؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، نسائی) کی اردو مترجم کتب ہیں۔ اور جن میں سے منتخب احادیث میں یہاں احادیث کی اپنی سائیٹ پر شامل کرتا رہتا ہوں۔
عمار بھائی، اس ربط پر دیکھیئے گا، صحیح بخاری کو برقیانے کا کام ہو رہا ہے یہاں پر http://www.islamicurdubooks.com/
وعلیکم السلام۔ نہیں بھائی! سچ کہوں تو مجھے اس فرق کا ہرگز نہ پتا تھا بلکہ یہ موضوع شروع کرنے سے قبل میں سوچ رہا تھا کہ جامع ترمذی صحیح لفظ ہے یا صحیح ترمذی۔ آپ نے معلومات میں اضافہ کیا، جزاک اللہ۔ جی۔۔۔ میں نے آپ کا یہ کام دیکھا ہے۔ ماشاء اللہ متاثر کن ہے۔ اللہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے اور ایسے ساتھی بھی جن کی مدد سے جلد از جلد یہ کتب مکمل برقیائی جاسکیں۔ آمین۔
آپ نے بالکل صحیح کہا نبیل۔ ویسے حیرت ہے کہ انہوں نے اس کو 'سجایا' ایسے ہوا ہے کہ لگتا ہے یونی کوڈ ہے اور پھر قابلِ تلاش بھی ہے۔
نبیل : میں نے عرصہ قبل یہاں صحیح بخاری کے ایک ترجمہ کا ذکر کیا تھا۔ اس کی ان پیج فائلیں حاصل کی جا چکی ہیں۔ اور انہی فائلوں کو کنورٹ کر کے یہ سائیٹ بنائی گئی ہے۔ سارا یونیکوڈ مواد بھی تیار ہے ۔۔۔ لیکن بعض وجوہات کے سبب فی الحال تصویری اردو میں سائیٹ لانچ کی گئی ہے۔ سائیٹ کا مکمل تحریری ورژن بھی جلد منظرِ عام پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اور یہ یونی کوڈ مواد ہی نفیس ویب نسخ میں ہے جس کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ شکریہ باذوق۔۔ امید ہے کہ یونی کوڈ فائلیں یہاں شئر کریں گے۔
میں نے کچھ عرصہ قبل یہ ویب سائٹ دیکھی تھی۔ میں خوش تھا کہ یونی کوڈ میں کام ہو رہا ہے لیکن وائے ناکامی۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ جناب بھائی عادل سہیل امید کرتا ہوں بخریت ہوں گے انشائ اللہ سنن ترمذی کا لنک تو حاضر ہے، مگر تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا ۔ امید کرتا ہوں اس سے آپ کا کام چل جائیگا۔ دعاؤں میں یا د رکھٕیے گا۔ لنک : http://www.mediafire.com/?iyuemqyd5fy
اس لنک کو بھی چیک کر لیں امید ہے کام مکمل ہو جائیگا اس میں صحیح اور ضعیف دونوں موجود ہیں مگر یہ پی ڈی ایف میں ہے اور اس میں ساری کتابیں ٹیکسٹ کی بجائے تصاویر ہیں ۔ جنکو عربی او سی آر سے ٹیکسٹ میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ http://s203841464.onlinehome.us/waqfeya/books/22/33/sdsunnt.rar
اس ویب سائٹ www.islamicurdubooks.com نے صحیح بخاری لانچ کر دی ہے۔ یہ ایک سرچ سوفٹ وئیر ہے جس کی مدد سے آپ چند لمحوں میں حدیث تلاش کر سکتے ہیں۔ فری ڈاون لوڈ کی سہولت ہے۔