بسم اللہ الر حمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ
صبح بخیر
زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے پر کیا گیا سجدہ
انسان کو آسمان کی بلندیوں اور وسعتوں میں پہنچا دیتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر


۱۰قال علی علیہ السلام: ”لا تجعلوا علمکم جھلا و یقینکم شکا اذا علمتم فاعملوا ، و اذا تیقنتم فاقدموا “

۱۰ ترجمہ: حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :” اپنے علم کو جھل میں اور یقین کو شک میں تبدیل نہ کرو۔ جب کسی چیز کے بارے میں علم ھو جائے تو اسی کے مطابق عمل کرو اور جب یقین کی منزل تک پھونچ جاؤ تو اقدام کرو “ ۔

اقوال حضرت امام علی علیہ السلام
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اے اللہ!میں تجھ سے تندرستی، پاکدامنی، امانت، اچھے اخلاق اور تقدیر پر رضامندی کا سوال کرتا ہوں.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!
امامِ علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

“تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف خلعت ہیں اور فکر صاف شفاف آئینہ ہے”
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!

اے پروردگار! تو دلوں اور ذہنوں کا مالک ہے اور سب دل تیرے اختیار میں ہیں‘ ہم کو سیدھے راستے پر قائم اور نفس آمارہ کے شر سے محفوظ رکھ!
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اے اللہ!کوئی آسان نہیں مگر جسے تو آسان بنا دے، اور تو ہر سختی کو جب چاہے آسان بنادیتا ہے.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!
امامِ علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

اللّہ نے چند فرائض تم پرعائد کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو .اورتمہارے حدود کار مقرر کر دیئے گئے ہیں ان سے تجاوز نہ کرو.اس نے چند چیز وں سے تمہیں منع کیا ہے اس کی خلا ف ورزی نہ کرو ,اور جن چند چیزوں کا اس نے حکم بیان نہیں کیا ,انہیں بھولے سے نہیں چھوڑدیا.لہٰذا خواہ مخواہ انہیں جاننے کی کوشش نہ کرو.
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!

حضرت علی علیہ السلام کے نہج البلاغہ میں منقول اقوال زرین:
اپنی ذات کی اصلاح معاشرے کی اصلاح پر مقدم ہے۔ اسی طرح آپ نے ارشاد فرمایا:
”خدا کی قسم میں نے تم کو کسی ایسی بات کا حکم نہیں دیا جس پر حکم دینے سے پہلے خود عمل نہ کیا ہو اور تم کو ایسی بات سے منع نہیں کیا جس سے پہلے خود پرہیز نہ کیا ہو۔“
 
Top