بسم الله الرحمن الرحيم
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
نصیحت
وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے اور
غیبت
وہ بد ترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
نفرت اور نظر انداز کر نا وہ دو عمل ھیں جسے ایک لمحے میں محسوس کیا جا سکتا ہے
جبکہ
محبت اور وفاداری
وہ دو عمل ھیں جن کو ثابت کرنے میں پوری زندگی بیت جاتی ہے۔
جو شخص پابندی سے استغفار کرتا رہے، اللہ تعالی اس کیلئے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتے ہیں
اے رب کریم ہماری مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے۔
آمین یا رب العالمین.
صبح بخیر
آپ کا یہ دن آپ کے لئے بہترین ہو۔ اپنا اپنے دوستوں رشتہ داروں اور آس پاس کے لوگو ں کا خیال رکھیئے۔
دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کیجئے اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے گا۔
 

تبسم

محفلین
السلام علیکم

صبح بخیر زندگی

دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں بلکہ دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ھے
کیونکہ دعا صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں

روح کی طلب اور کیفیت کا نام ھے
ھميشہ دعا مانگتے رھا کریں

كيونكہ ممکن اور ناممکن تو صرف انسان کی سوچ میں ھے،

الله کے لئے تو کچھ بهی ناممکن نہیں
الله رب العزت آپ كو بے انتہا خوشیوں سے نوازے اور اپنے حفظ و امان ميں رکھے-

آمین یا رب۔ العالمین
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

صبح بخیر زندگی

دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں بلکہ دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ھے
کیونکہ دعا صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں

روح کی طلب اور کیفیت کا نام ھے
ھميشہ دعا مانگتے رھا کریں

كيونكہ ممکن اور ناممکن تو صرف انسان کی سوچ میں ھے،

الله کے لئے تو کچھ بهی ناممکن نہیں
الله رب العزت آپ كو بے انتہا خوشیوں سے نوازے اور اپنے حفظ و امان ميں رکھے-

آمین یا رب۔ العالمین
خوبصورت باتیں۔

لیکن یہ کہاں سے نقل کر کے یہاں چسپاں کیا ہے؟
 
السلام علیکم

صبح بخیر زندگی

دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں بلکہ دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ھے
کیونکہ دعا صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں

روح کی طلب اور کیفیت کا نام ھے
ھميشہ دعا مانگتے رھا کریں

كيونكہ ممکن اور ناممکن تو صرف انسان کی سوچ میں ھے،

الله کے لئے تو کچھ بهی ناممکن نہیں
الله رب العزت آپ كو بے انتہا خوشیوں سے نوازے اور اپنے حفظ و امان ميں رکھے-

آمین یا رب۔ العالمین
زندگی بخیر
 

شمشاد

لائبریرین
محبتیں اور عزتیں اعزاز ہوتی ہیں خیرات نہیں۔
یہ نصیب سے ملتی ہیں اوقات سے نہیں۔
اور نصیب کا گہرا تعلق دعا سے ہے۔
دعا فقط ایک لفظ نہیں بلکہ جذبت کا سمندر ہے جو اپنے پیاروں کے لیے دل کی گہرائیوں سے نکلتی ہے اور میری دعا ہے کہ آپ سدا مسکراتے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو اچھی خاصی سردی ہے اور پانی تو اتنا ٹھنڈا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہےکہ برف کو پگھلا کر بھیج رہے ہیں۔
 

تبسم

محفلین
السلام علیکم!
صبح بخیر زندگی
اللہ تعالی جب کسی کو سیدھی راہ پے ڈالنا چاہتا ہے تو اسکو نیکی کی طرف راغب کر دیتا ہے اور برائیوں سے بے اعتنائی پیدا کر دیتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اللہ تعالٰی کی رحمت شبنم بن کر آپ کے گلستان حیات پر ہمیشہ ہی برستی رہے۔
 
بسْمِ اللہ الرحمن الرحیم
السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه
پس اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے- یا اللہ سبحان و تعالیٰ، یا غفور و یا غفار اللہ ! بیشک تُو یکتا غالب اور حکمت والا ہے، ہمیں اپنے ذکر کی توفیق عطا کراور ہمیں اپنا شُکر گزار بنا۔ الٰہی ہماری توبہ قبول فرما اور ہم پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے۔
آمین یا رب العالمین
صبح بخیر
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

صبح بخیر
⭐⭐⭐⭐
الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ
⭐⭐⭐⭐⭐
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ھے کہ اس نے ہمیں زندگی کی ایک نئی صبح عطا فرما ئی- اس خوبصورت صبح کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ھے-
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
سبحان اللہ و الحمداللہ والا آلہ الا اللہ و اللہ اکبر و لا حول و لا قوت الا بااللہ العظیم -
اللہ تعالی ہمیں عزت - صحت - ایمان کی سلامتی - دنیا و آخرت کی بھلائی اور تمام پاکیزہ نعمتیں عطا فرمائے اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے-
آمین
 
Top