تاسف صاحبزادہ فضل کریم انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم انتقال کر گئے۔
sunniittehadcouncil_onpp_1_670.jpg

http://dawn.com/2013/04/15/sunni-ittehad-council-chief-sahibzada-fazal-karim-passes-away/
 
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم چل بسے

Monday 15 April 2013
sunniittehadcouncil_onpp_1_670.jpg
سربراہ سنی اتحاد کونسل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یادگار تصویر۔ فائل فوٹو
فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور مذہبی رہنما صاحبزادہ فضل کریم پیر کو فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔
وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 4 اپریل سے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کی عمر 59 سال تھی اور وہ ایک اہم مذہبی رہنما تصور کیے جاتے تھے۔
انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز مسلم لیگ نواز کے پلیٹ فارم سے کیا اور پارٹی کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے۔
بعد میں انہوں نے جمیعت علمائے پاکستان اور پھر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
انہوں نے خود کش حملوں کو غیر اسلامی قرار دینے کے ساتھ ساتھ لاہور کے داتا دربار سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ منگل کی صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی بلندی درجات کیلیے دعا کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کیلیے دعا کی ہے۔http://urdu.dawn.com/2013/04/15/sunni-ittehad-council-chief-sahibzada-fazal-karim-passes-away/
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بلا شک اک اچھے انسان اور مشفق عالم دین تھے ۔۔۔۔
حق مغفرت فرمائے آمین
 

مہ جبین

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک انکی بخشش ومغفرت فرماکر انکو اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے آمین
 

اشفاق احمد

محفلین
ایک متبحر عالم دین کا عالم دین فرزند جس کی زندگی جدوجہد سے عبارت تھی
جس نے سیاست جیسے خارزار میں بھی اپنے دامن کو کرپشن کے چھینٹوں سے بچائے رکھا۔۔۔۔۔
جو اتحاد عالم اسلامی کا علمبردار تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس نے کسی غیر اخلاقی حرکت سے کمپرومائز کرنا کبھی گوارا نہیں کیا
اور بلاشبہ جو علمائے دین کے درمیان ایک پُل کا کام دینے والا شخص تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلستانَ محدث اعظم کا پھول
ایک ایسا مذہبی راہنما جس پر فیصل آباد کی سرزمین بجا طور پر فخر کر سکتی ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top