تاسف صابرہ امین بٹیا کی خوش دامن صاحبہ کا انتقالِ پُر ملال

سیما علی

لائبریرین
انتقالِ پُر ملال
اناللہ وإنا الیہ راجعون۔۔
ہماری ہر دل العزیز صابرہ امین بٹیا کی خوش دامن صاحبہ کل شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔
ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔۔آمین
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون، الہ تعالیٰ سارے متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ قبر کو ٹھنڈا، کشادہ، روشن اور ہوادار کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ آسانیوں والے معاملات کرے۔ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آمین ثم آمین
 
انتقالِ پُر ملال
اناللہ وإنا الیہ راجعون۔۔
ہماری ہر دل العزیز صابرہ امین بٹیا کی خوش دامن صاحبہ کل شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔
ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔۔آمین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اللہ پاک مغفرت فرمائے اور اِن کے اہل خانہ کو صبردے
 
نور وجدان

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اللہ پاک مغفرت فرمائے اور اِن کے اہل خانہ کو صبردے
 
انا للہ وانا الیہ راجعون،
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے ، صابرہ صاحبہ اور دوسرےورثاء کو صبر جمیل عطافرمائے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اوہ سیما علی آپا ابھی تاسف کی اس لڑی پر نظر پڑی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔۔غم بانٹنے سے واقعی کم ہوتا ہے ۔ اس کا احساس ہو رہا ہے۔ آپ کو اور نور کو ہی مطلع کر سکی تھی ۔ محفل آنا ہی نہ ہو سکا کہ دل کسی چیز میں نہیں لگ رہا تھا۔ اماں میرے لیے میری والدہ کی طرح تھیں۔ میری ایک اچھی دوست تھیں ۔ میری بے شمار خوبصورت یادیں ان سے وابسطہ ہیں۔ یہ ہمارے خاندان کے لیے انتہائی صدمے کی بات ہے۔مگر موت برحق ہے اور ہم سب نے لوٹ کر اپنے رب کے پاس جانا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ہمیں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور آخرت میں جنت میں ان کا ساتھ نصیب فرمائے۔ آمین

میں آپ سب محفلین کی میرا غم بانٹنے پر بےحد ممنون ہوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
آخری تدوین:
Top