شیری رحمان نے استعفیٰ دے دیا

بلال

محفلین
وزیر اطلاعات شیر ی رحمان کی جانب سے مستعفی ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری رحمان نے میڈیا پالیسی پر اختلافات پر استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ خبر ایسے وقت میںآ ئی جب ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا، جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مشیر داخلہ رحمان اور شیری رحمان خود شریک تھیِں۔ واضح رہے کہ شیری رحمان اپنے بیانات میں بار بار یہ کہتی رہیں ہیں کہ اگر میڈیا پر کوئی قدغن لگائی گئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔
حوالہ روزنامہ جنگ
 

بلال

محفلین
یہ خبر جیو پر بار بار دکھائی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔

ویسے جنگ کے مطابق تو استعفیٰ دے دیا ہے۔ باقی یہاں نیوز ایجنسیوں اور خبر رساں اداروں کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ پہلے جلد خبر دینے کا شوق ہوتا ہے بعد میں چھوٹی سی معذرت کر کے اپنا دامن صاف کر لیتے ہیں۔ جیسے کئی بار مائیکل جیکسن کو مسلمان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد فراز کو بھی ایک بار مارا تھا انہوں نے پھر بعد میں وہ شائد اسی صدمے سے چل بسے۔۔۔
 

زین

لائبریرین
نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق شیری رحمن کے استعفیٰ کے تصدیق ان کے ترجمان نے کی ہے ۔
ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے وفاقی وزیر اطلاعات کے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر نبیل گبول نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
 

زین

لائبریرین
میرے خیال سے محترمہ پہلی وزیر اطلاعات ہیں جنہوں نے اتنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو اپنی بات کی پکی ہیں تو یا تو صحافت کو restore کریں یا پھر اپنے استغفٰے پر قائم رہیں۔
 

بلال

محفلین
وزیر اعظم نے شیری رحمان کا استعفیٰ منظورنہیں کیا

اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری رحمان نے میڈیا پالیسی پر اختلافات پر استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شیری رحمان کا استعفیٰ نامنظور کردیا ہے،جبکہ سیکرٹری اطلاعات اشفاق گوندل نے کہا ہے کہ انہیں اس ضمن میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر رضا ربانی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
حوالہ روزنامہ جنگ

ویسے اچھا ڈرامہ چل رہا ہے اور وہ بھی رات کے اس وقت۔ کتنے اچھے سیاست دان ہیں ہمارے ملک کے، عوام کی بھلائی کے لئے رات بھر جاگتے ہیں۔:laughing::laughing::laughing:
ابھی تک اس بارے میں روزنامہ جنگ نے دو خبریں شائع کی ہیں وہ میں نے یہاں پیش کر دی ہیں۔ اب میں تو چلا باقی حکمران جاگتے رہیں اور اپنی کرسیوں کے لئے پہرہ دیتے رہیں۔ ویسے یہ کوئی چھوٹا موٹا ڈرامہ نہیں بلکہ پوری فلم چل رہی ہے۔۔۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اور یقین کریں کہ اس ساری صورتحال کو ہندوستان والے closely monitor کر رہے ہوں گے اور ہمارے سیاسی رہنماؤں کی بدحواسیوں اور قلابازیوں پر قہقہے لگا رہے ہوں گے۔
 

خرد اعوان

محفلین
حق داروں کا حق چھین کر بیٹھی ہے چڑیل(بقول زرداری ۔ ۔ ۔ ۔شیریں )
یہ سب ڈرامہ ہے

حق داروں‌کو بھی ڈفائن کر دیتے میرے بھائی ۔ بات ساری یہ ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور بھینس کے آگے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں‌ہوتا ہے ۔ یہ سارے ڈرامے ہوتے ہیں‌ ۔ سب کام انڈر دا ٹیبل ہوتے ہیں‌جن کی عوام الناس کو خبر تک نہیں‌ہو پاتی ہے ۔ اس ڈرامے کا مقصد بھی کچھ دنوں‌میں‌سامنے آجائے گا ورنہ زرداری کی حکومت ہو اور شیریں‌رحمان مستعفیٰ‌ہو جائیں‌ ۔آئی کانٹ بلیو دس ۔
 
Top