شیدا اور مجی - از: وسعت اللہ خان

کاشفی

محفلین
شیدا اور مجی
از: وسعت اللہ خان (بی بی سی اردو)

شیدا: پہلے تو مجھے صرف شبہہ تھا۔ اب تو اسکی پہلی تقریر سن کر پکا پکا یقین ہوگیا ہے کہ وہ اندر سے مسلمان ہی ہے۔ اسی لیے وہ گوانتانامو بھی ختم کررہا ہے۔۔۔
مجی: مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں کہہ رہا ہے۔ اصل میں تو بارک کے ساتھ حسین لگنے سے دھوکہ کھا گیا ہے۔ جیسے تو سکندرِ اعظم اور منارٹی فرنٹ کے شہباز بھٹی کو بہت دنوں تک مسلمان سمجھتا رہا۔۔۔
شیدا: اور تیرا اپنے بارے میں کیا خیال ہے جو دلیپ کمار اور مدھوبالا سے دھوکا کھا گیا تھا۔۔۔
مجی: اچھا جی ناراض نہ ہوں! آپ فرما رہے تھے کہ بارک اوباما مسلمان ہے۔ بتائیے کیسے پتہ چلا؟
شیدا: دیکھ جس طرح دنیا کے لیے میں محمد رشید نہیں شیدا ہوں۔ جس طرح تیری ماں کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ تو مجی نہیں عبدالمجید ہے۔ اسی طرح یہ جاہل لوگ مبارک کو بارک سمجھ رہے ہیں۔۔۔
مجی: پر بھولے بادشاہ! اس نے تو انجیل پر حلف اٹھایا ہے، ہا ہا ہا۔۔۔
شیدا: ہتھ سٹ! اسی سے تو مجھے پتہ چلا کہ وہ مسلمان ہے۔
مجی: ہیں جی!

شیدا: ہاں جی! عیسائی قرآن کو مانیں نہ مانیں۔ مسلمان کے لیے تو انجیل پر ایمان لانا فرض ہے نا! اور پھر اسکا اصلی اور سوتیلا باپ دونوں الحمدللہ مسلمان تھے۔ اور اپنے ہاں تو بچہ باپ ہی سے پہچانا جاتا ہے نا، مجی!

مجی: لیکن پھر اسے پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرنے میں کیوں شرم آرہی ہے کہ وہ مسلمان ہے؟ میں تو کبھی نہیں ڈرا اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوئے۔ بلکہ میں ہی کیا آصف زرداری کو دیکھ لو، حامد کرزئی کو دیکھ لو۔ سعودیہ، کویت، مصر، عراق کے بادشاہ کو دیکھ لو۔ سب سینہ پھیلا کر کہتے ہیں کہ ہاں ہم مسلمان ہیں۔ کرلو جو کرنا ہے۔۔۔ تو پھر بارک او۔۔۔
شیدا: اسی لیے تو وہ اعلان نہیں کررہا ہے میری جان

;)
 
Top