شیخ شرف الدین الخلیفہ - ایک حیرت انگیز بچہ

عباد1

محفلین
یوٹیوب پر اسلامی وڈیوز دیکھنے کے دوران یہ وڈیوز ملی ہیں۔ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ آج سے پہلے اس بارے میں کہیں سے نہیں سنا۔ یہ ڈاکیومنٹری اردو زبان میں موجود ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ تنزانیہ کے ایک غیر مسلم گھرانے میں ایک بچے ﴿شیخ شرف الدین الخلیفہ﴾ نے جنم لیا جس نے ڈیڑھ سال کی عمر سے پانچ وقت کی باقاعدہ نماز ادا کرنا شروع کر دی۔ ساڑھے چار سال کی عمر میں اس نے لوگوں کو اسلام کی دعوت دینا شروع کر دی اور ہزاروں کے مجمعوں سے خطاب کیا اور ہزاروں غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔ اس بچے کو چھ زبانیں بولنا آتیں۔ بنا پڑھے لکھے یہ عربی اور انگلش میں لوگوں کے سامنے بیان کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچہ پیدائشی حافظ قرآن ہے۔ آپ بھی دیکھیے اور اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں اگر آپ کے پاس اس حوالے سے مزید معلومات ہوں‘ شکریہ۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=IN695peGAx8[/youtube]


[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=-1OEEtHB0NI[/youtube]


[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=5ASEFJZOvyI[/youtube]
 

جہانزیب

محفلین
کہیں‌ پڑھا تھا کہ ہم سے بہت سے لوگ معجزاتی مسلمان ہیں‌ ، جن کا ایمان معجزے دیکھ کر تازہ ہوتا ہے ۔ کبھی یہ پیدائشی حافظ‌کی صورت میں‌ سامنے آتے ہیں‌ تو کبھی کسی کا چہرہ چاند پر چھپ جاتا ہے ۔۔ واللہ عالم بالصواب
 

جہانزیب

محفلین
اس شیخ‌ کے بارے میں‌ کافی بحث‌ ہو چکی ہے پہلے ، لب لباب یہ ہے کہ پہلے لوگوں‌کا اعتقاد قائم کرنے کے لئے ایسی ویڈیوز کی تشہیر کی جاتی ہے، اس کے بعد فرمایا جاتا ہے کہ پیدائش سے ہی جناب پر اللہ کی رحمت خاص ہے اور اللہ کی طرف سے حکم آتے ہیں وغیرہ ۔اس لئے یہ امت کے جید علماء‌ سے بھی زیادہ پہنچے ہوئے ہیں ۔ اور بعد میں‌ معصوم بچے کے کاندھے پر رکھ کر بندوق سے اپنے مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں‌ ۔ ان شیخ‌ کے پیچھے بھی افریقہ میں‌ احمدیوں‌ کی تبلیغ‌ کا واویلا کیا گیا ہے ۔
 
میں نے کافی عرصہ پہلے ایک سی۔ڈی میں یہ ڈاکیومنٹری دیکھی تھی، اب تو بھول بھال بھی گیا تھا۔ ہے تو حیرت انگیز بظاہر!
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس ایک سی ڈی میں اس بچے کی ویہڈیو شاید 2000ء میں ملی تھی، شاید اب بھی کہیں سی ڈی پڑی ہو۔
 

عباد1

محفلین
کہیں سے مستند معلومات ملنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی- جستجو یہ جاننے کی ہے کہ اب یہ بچہ کہاں ہے- یہ وڈیوز 1997 کے ہیں تو اس کے بعد یہ بچہ کہاں‌ گیا-
 

قیصرانی

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ بچہ جسمانی لحاظ سے چھوٹا ہے تاہم عمر کے لحاظ سے یہ دس یا بارہ سال کا ہے۔۔۔ اسی طرح دیگر "معجزات" بھی کچھ کمی یابیشی کے ساتھ بیان کئے گئے ہوں گے
 

mujeeb mansoor

محفلین
سبحان اللہ یہ قرآن کا معجزہ اور اسلام کے حقانیت کی واضح دلیل ہے ۔جس اللہ نے قرآن اور دین مبین کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے یہ اس کی ایک شکل ہے ۔اس پر ایک پیاراسا شعر اچانک یاد آگیا ۔پیش خدمت ہے
اسلام کیوں نہ سربلند دنیا بھرکے دینوں میں
وہاں مذھب کتابوں میں ۔یہاں قرآن سینوں میں
 

قیصرانی

لائبریرین
سبحان اللہ یہ قرآن کا معجزہ اور اسلام کے حقانیت کی واضح دلیل ہے ۔جس اللہ نے قرآن اور دین مبین کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے یہ اس کی ایک شکل ہے ۔اس پر ایک پیاراسا شعر اچانک یاد آگیا ۔پیش خدمت ہے
اسلام کیوں نہ سربلند دنیا بھرکے دینوں میں
وہاں مذھب کتابوں میں ۔یہاں قرآن سینوں میں

برسبیل تذکرہ، ہماری بھاری اکثریت کے سینوں‌ کی حد تک قرآن محفوظ ہے نہ کہ دماغ یا دل میں
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب ؛آپ کی بات بلکل درست ہے ؛لیکن حفاظت کلام مجید کسی اکثریت کی محتاج بھی نہیں ہے

حفاظت کا تو موضوع ہی الگ ہے۔ میرے کہنے سے مراد یہ تھی کہ جیسے دیگر مذاہب کی کتب کو پڑھنے یا سجا کر رکھنے کی حد تک کام رہ گیا ہے ویسے ہی ہماری اکثریت اسے محض حلف اٹھانے یا پھر سجا کر رکھنے یا خوش الحانی سے پڑھنے تک محدود ہو گئی ہے۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل نہیں‌ ہو رہا
 

mujeeb mansoor

محفلین
ہاں یہ بات بھی درست ہے لیکن قرآن کے آج بھی حُفاظ الحمدللہ کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اور یہ لاریب کتاب دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔دوسری کتابوں کا تو کسی صورت میں قرآن مجید کے ساتھ تشابہ نہں ہوسکتا ،
 

طالوت

محفلین
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے اس کا انتقال ہو گیا تھا وجوہ مجھے معلوم نہیں تاہم جس طرح سے یہ منظر عام پر آیا تھا کوئی خاص پزیرائی نہیں ملی تھی اسے تاہم ایک شبہ یہ بھی ہے کہ شاید اسے قتل کر دیا گیا تھا ۔۔۔ تاہم اس معاملے میں ذہن ساتھ نہیں دے رہا ۔۔۔
وسلام
 
Top