کبھی تو شہیدوں کی قبروں پہ آؤ یہ سب گھر تمہارے بسائے ہوئے ہیں تعشق لکھنوی
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #21 کبھی تو شہیدوں کی قبروں پہ آؤ یہ سب گھر تمہارے بسائے ہوئے ہیں تعشق لکھنوی
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #22 جب کہ تابوت مرا جاے شہادت سے اٹھا شعلۂ آہ دل گرم محبت سے اٹھا میر تقی میر
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #24 ملتا نہیں جہان میں رنگ آستان کا ماتم ہے کربلا میں شہادت کے ماسوا صمد انصاری
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #25 شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے لہو ہے جو شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #26 لپٹ کے روتی نہیں ہیں کبھی شہیدوں سے یہ حوصلہ بھی ہمارے وطن کی ماؤں میں ہے
ام اویس محفلین ستمبر 9، 2020 #27 شھیدوں میں پیدا تم نے اپنا نام کر لیا آغاز جس کا سب نے کیا وہی کام کر لیا شاعرہ "مریم حسن"
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #29 نبیؐ نانا علیؓ بابا حسینؓ اس ہستی کا ہے نام پیا جس نے شہادت کا مقامِ کربلا میں جام عمر مگسی
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #30 اگرچہ دونوں کا مطلب لغت میں ایک ہوتا ہے گواہی اور ہوتی ہے شہادت اور ہوتی ہے عامر شہزاد تشنہ
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #32 میرے چہرے پہ تیرے نقش اُبھر آتے ہیں اس سے بڑھ کر تیرے ہونے کی شہادت کیا ہے
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #33 جو جنگ ہونے پہ حجروں سے باہر آتے نہیں وہ دوسروں کو شہادت کا درس دینے لگے مرید باقر انصاری
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #34 کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھے ہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے حسن نعیم
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #35 سلام بھیجتا جا فاطمہؑ کے لاڈلوں پر غمِ حُسینؑ میں آنسو بہا، شہادت پا زین شکیل
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #36 دِکھنے میں تو زِندہ ہے ، مگر میری نَظَر میں گر شَوقِ شہادت نہیں ، مُردار ہے مومِن سعدی شیخ
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #37 جس قوم سے میرا تعلق ہے اس قوم نے طاہر پرکھوں کی نشانی اور شہیدوں کا لہو بیچ دیا ابوطاہر حنفی
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #38 کربلا کے سب شہیدوں جاں نثاروں کو سلام مصطفےٰ کی آل و عترت اور پیاروں کو سلام
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #39 پہلے تو محسنوں کو شہیدوں میں رکھ لیا پھر ساری عمر اپنے قصیدوں میں رکھ لیا رضاء اللہ حیدر
ام اویس محفلین ستمبر 10، 2020 #40 سر تو کٹ جائیں گے پر شوقِ نمو بولے گا دستِ قاتل پہ شہیدوں کا لہو بولے گا سعداللہ شاہ