شہید، شہادت، شہدا

ام اویس

محفلین
شھیدوں میں پیدا تم نے اپنا نام کر لیا
آغاز جس کا سب نے کیا وہی کام کر لیا

شاعرہ "مریم حسن"
 

ام اویس

محفلین
نبیؐ نانا علیؓ بابا حسینؓ اس ہستی کا ہے نام
پیا جس نے شہادت کا مقامِ کربلا میں جام

عمر مگسی
 

ام اویس

محفلین
اگرچہ دونوں کا مطلب لغت میں ایک ہوتا ہے
گواہی اور ہوتی ہے شہادت اور ہوتی ہے

عامر شہزاد تشنہ
 

ام اویس

محفلین
جو جنگ ہونے پہ حجروں سے باہر آتے نہیں
وہ دوسروں کو شہادت کا درس دینے لگے

مرید باقر انصاری
 

ام اویس

محفلین
دِکھنے میں تو زِندہ ہے ، مگر میری نَظَر میں
گر شَوقِ شہادت نہیں ، مُردار ہے مومِن

سعدی شیخ
 

ام اویس

محفلین
جس قوم سے میرا تعلق ہے اس قوم نے طاہر
پرکھوں کی نشانی اور شہیدوں کا لہو بیچ دیا

ابوطاہر حنفی
 

ام اویس

محفلین
پہلے تو محسنوں کو شہیدوں میں رکھ لیا
پھر ساری عمر اپنے قصیدوں میں رکھ لیا

رضاء اللہ حیدر
 
Top