شہد

فاخر رضا

محفلین
کراچی میں ملینیم مال کے سامنے طب نبوی کلینک ہے۔ وہ جرمنی سے شہد کی مکھی کے ڈنک کا ایک گاڑھا محلول منگواتے ہیں۔ شاید پانچ ہزار ایک بوتل کی قیمت ہے۔ نروز کے امراض میں دیتے ہیں۔
دینے تک تو سمجھ آگیا.
اب یہ کوئی بتائے کہ کس کس مرض پر اا علاج کی تحقیق ہوئی اور کیا نتائج شایع ہوئے اور کہاں ہوئے. اس تحقیق کی طاقت کتنی تھی
 
زیک

مسافر
بہت شکریہ۔ بہت معلوماتی پوسٹ ہے۔

اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ اصل شہد کی پہچان کیسے کی جائے کہ پاکستان میں اصلی شہد کا ملنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔
ناران سے بابوسر کے راستے میں “خالص اسلامی شہد” کے کوئی بورڈ دیکھے تھے۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اسلام خالص تھا یا شہد
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ناران سے بابوسر کے راستے میں “خالص اسلامی شہد” کے کوئی بورڈ دیکھے تھے۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اسلام خالص تھا یا شہد
لینگنیز کا بلیک فاریسٹ ہنی جو بازاروں میں ملتا ہے وہ کیا "مسلمان" ہوتا ہے ؟
وہ عام شہدوں سے مہنگا ہوتا ہے ۔
 
کراچی میں ملینیم مال کے سامنے طب نبوی کلینک ہے۔ وہ جرمنی سے شہد کی مکھی کے ڈنک کا ایک گاڑھا محلول منگواتے ہیں۔ شاید پانچ ہزار ایک بوتل کی قیمت ہے۔ نروز کے امراض میں دیتے ہیں۔
یہ نروز کا امراض کیا ہوتا ہے؟
 
سید رافع

محفلین
امتیاز سپر اسٹور سے پانچ کلو شہد ١٧٠٠ میں مل رہا ہے۔ جبکہ چھوٹی بوتل آدھا کلو کی بوتل ٧٠٠ روپے ہے۔ شہد کی خریداری میں اس بات کا بھی خیال رکھیں خالص ہونے کے علاوہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا ادرک کا رس ملا کر کھانے سے کھانسی اور ریشہ بہت جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ نزلہ زکام دونوں صورتوں اس کا استعمال میں مفید ہے
 
امتیاز سپر اسٹور سے پانچ کلو شہد ١٧٠٠ میں مل رہا ہے۔ جبکہ چھوٹی بوتل آدھا کلو کی بوتل ٧٠٠ روپے ہے۔ شہد کی خریداری میں اس بات کا بھی خیال رکھیں خالص ہونے کے علاوہ۔
بھائی خالص شہد 12 سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے امتیاز پر 1700 روپے میں کیسے مِل رہا ہے؟
 
سید رافع

محفلین
دینے تک تو سمجھ آگیا.
اب یہ کوئی بتائے کہ کس کس مرض پر اا علاج کی تحقیق ہوئی اور کیا نتائج شایع ہوئے اور کہاں ہوئے. اس تحقیق کی طاقت کتنی تھی

دیے گئے لنک میں قاہر مصر کے کچھ اصحاب کی تحقیق ہے۔ ان کے مطابق شہد کی مکھی کا ڈنک اور شہد کی مکھی کا زہر مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔

Bee venom therapy is the use of live bee stings (or injectable venom) to treat various diseases such as arthritis, rheumatoid arthritis, multiple sclerosis (MS), lupus, sciatica, low back pain, and tennis elbow to name a few. It refers to any use of venom to assist the body in healing itself. Bee venom contains at least 18 pharmacologically active components including various enzymes, peptides and amines. Sulfur is believed to be the main element in inducing the release of cortisol from the adrenal glands and in protecting the body from infections. Contact with bee venom produces a complex cascade of reactions in the human body. The bee venom is safe for human treatments, the median lethal dose (LD50) for an adult​

https://www.researchgate.net/publication/258650193_Studies_on_Bee_Venom_and_Its_Medical_Uses
 
کوئی بھی چیز کا استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ایک بار ضرور مشورہ کریں ہر چیز ہر کسی کے لئے موافق نہیں ہوتی
 
سید رافع

محفلین
کوئی بھی چیز کا استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ایک بار ضرور مشورہ کریں ہر چیز ہر کسی کے لئے موافق نہیں ہوتی

آجکل ہومیو، ایلوپیتھک، حکیم ڈاکٹرز ہر چیز کے عالم نہیں ہوتے۔ بہتر یہ ہے کہ خود تحقیق کریں اور ایسے عالم ڈاکٹر کے پاس جائیں جو اس موضوع کی تحقیق رکھتا ہو۔ ڈاکٹرز صرف وہ علم رکھتے ہیں جو انہیں پڑھایا گیا ہے۔

ایک مثال ہے کہ ڈاکٹر کہے کہ شہد استعمال کریں لیکن یہ کہتے ہوئے اسے یہ معلوم نہ ہو کہ چھوٹی مکھی بڑی مکھی کے شہد کا کیا اثر ہوتا ہے؟ کس علاقے کے شہد میں کیا اجزاء پائے جاتے ہیں؟ فارمی شہد اور جنگل کے شہد علاج میں کیسے معاون ہوتے ہیں؟ شہد فلٹرڈ ہے یا اپنی اصل حالت میں ہے؟ شہد بوتل میں بھرنے سے پہلے سخت گرم کیا گیا یا اپنی اصل حالت میں ہے؟

صحت کا علم ڈاکٹر تک محدود کرنا ایک پرخطر سوچ ہے۔
 
سید رافع

محفلین
جن لوگوں کو ذیابطیس یا شوگر ہے وہ بھی شکر کے بجائے شہد استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ شہد کے ایک ٹی اسپون میں 64 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ ایک چمچہ سفیدشکر میں 16 کیلوریز ہوتی ہیں۔ شہد کی کم مقدار ہی سفید شکر سے بہت میٹھی ہوتی ہے۔ براؤن شکر یا گڑ کی شکر میں 12 کیلوری فی چمچہ ہوتی ہے۔

شہد کی مٹھاس کو دیگر پر فوقیت دینے کی وجہ اس کے ہزارہا فوائد ہیں جو ہزاروں سالوں سے انسانوں کو معلوم ہیں۔

Per tablespoon, honey has

64 calories
17 grams of sugar
17 grams of carbohydrates
0.06 grams of protein
0.04 grams of fiber

Is Honey Good for You If You Have Type 2 Diabetes?
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
آجکل ہومیو، ایلوپیتھک، حکیم ڈاکٹرز ہر چیز کے عالم نہیں ہوتے۔ بہتر یہ ہے کہ خود تحقیق کریں اور ایسے عالم ڈاکٹر کے پاس جائیں جو اس موضوع کی تحقیق رکھتا ہو۔ ڈاکٹرز صرف وہ علم رکھتے ہیں جو انہیں پڑھایا گیا ہے۔

ایک مثال ہے کہ ڈاکٹر کہے کہ شہد استعمال کریں لیکن یہ کہتے ہوئے اسے یہ معلوم نہ ہو کہ چھوٹی مکھی بڑی مکھی کے شہد کا کیا اثر ہوتا ہے؟ کس علاقے کے شہد میں کیا اجزاء پائے جاتے ہیں؟ فارمی شہد اور جنگل کے شہد علاج میں کیسے معاون ہوتے ہیں؟ شہد فلٹرڈ ہے یا اپنی اصل حالت میں ہے؟ شہد بوتل میں بھرنے سے پہلے سخت گرم کیا گیا یا اپنی اصل حالت میں ہے؟

صحت کا علم ڈاکٹر تک محدود کرنا ایک پرخطر سوچ ہے۔
پس ثابت ہوا کہ تحقیق اپنے لوازمات کے ساتھ ضروری ہے اور اسکے بغیر منہ کھولنے پر پابندی ہونی چاہئے. یہی تو میں نے بھی کہا تھا. نیم حکیموں سے علاج مت کروائیں.
شہد کی جن مختلف حالتوں اور ان کے خواص و اثرات آپ کے مخفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے وہ اسلامی روایات میں نہیں ہیں. گرم شہد، فلٹر کیا ہوا شہد. بڑی اور چھوٹی مکھی. یہ اسلامی روایات میں نہیں. یا تو غریب کی محنت ہے یا تحقیق مگر ہے کہاں
 
فاخر رضا

محفلین
یہ جو لفظ ہیں
تھوڑا سا
دو یا تین دن
ایک چمچہ یا چمچی
اسی سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ تحقیق سے زیادہ آپا کے ٹوٹکے ہیں
 
Top