شہباز شریف نے روٹی ایک روپے کرنے کا اعلان کر دیا

علی ذاکر

محفلین
ابھی تو پہلا کھڑاک ہے آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا!

اس میں کوئ شک نہیں کے شہباز شریف نے غریبوں کے لیئے بہت سے کام کیئے ہیں بنا بتائے ہسپتالوں،تھانوں
،سکولوں ،بلدیہ، کے دفتر میں پہنچ کر خود ایکشن لینا یہ کام چویدری برادران کی حکومت میں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملے عوام بھوک، پیاس ، اور علاج سے مر رہی ہوتی تھی ان کو اپنی کی پڑی ہوتی تھی باقی عوام بھار میں جائے ان کو کوئ سروکار نہیں!

مع السلام
 

راشد احمد

محفلین
لاہور میں کوئی تندور والا ایک روپے کی روٹی دینے کو تیار نہیں ہے اگر مفت بھی آٹا دے دیا جائے اسکی وجہ گیس، بجلی کا بل، دکان کا کرایہ اور دیگر اخراجات

تندور والوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہماری دوکان پر بہت زیادہ رش ہوجائے گا اور ہم زیادہ روٹیاں نہیں لگاسکیں گے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ نئے تندور کھولے
 

ساقی۔

محفلین
واقع تندور والے تو کبھی راضی نہ ہوں گے ایک روپے کی روٹی دینے پر اس منصوبے کو پورا کرنے کے لیئے خصوصی پلانٹ لگانے ہوں گے تب ہی یہ ممکن ہو سکے گا
 

شمشاد

لائبریرین
خصوصی پلانٹ لگائے گئے تو ان کا بھی وہی حشر ہو گا جو پہلے ہوا تھا کہ حکومت کا کروڑں اربوں کا نقصان ہوا۔
 
Top