شکر ہے تحریک انصاف میں موروثیت نہیں ہے

جاسم محمد

محفلین
کسی انسان کا دوسرے سے بہتر ہونا صرف مالی میدان میں ہی ہوتا ہے؟
نہیں

مالی کرپشن سے پاک ہونا ایک ذاتی خوبی ہے کیا اس سے ملکی صورتحال میں کوئی بہتری آئی ہے؟
آئی ہے:
The remarkable recovery! | The Express Tribune

فارن فنڈنگ مالی کرپشن ہے یا اخلاقی؟
مالی

جب عمران خان نے خود یہ نہیں کہا کہ وہ دوسروں سے بہتر ہے تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان دوسروں سے بہتر ہے؟
عمران خان خود کو مالی کرپشن کے حوالہ سے دیگر جماعتوں کے لیڈران سے بہتر مانتا ہے۔

کیا آپ عمران خان کی پرستش کرتے ہیں؟
بالکل بھی نہیں۔

یا ان سے آپ کا کوئی ذاتی مفاد وابستہ ہے؟
نہیں۔

یا ان سے آپ کے گروہ کا ذاتی مفاد وابستہ ہے؟
نہیں۔

یا ان کی تعریف کرنے سے آپ کو مالی فائدہ ہوتا ہے؟
ہم کسی کی خوشامد نہیں کرتے۔

عمران خان انا خیر منہ ( میں اس سے بہتر ہوں) کیوں نہیں کہتا کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تکبر کا شکار نہیں ہونا چاہتا اگر ایسا ہے تو وہ اپنے مخالفین کو حقیر کیوں سمجھتا ہے یا حقارت سے ان کا تذکرہ کیوں کرتا ہے؟
وہ اپنے مخالفین کو حقیر نہیں کرپٹ، چور، ڈاکو سمجھتا ہے جو کہ وہ ہیں۔

کیا عمران خان سیاسی فرقہ واریت پر یقین رکھتا ہے؟
عمران خان نے ماضی میں آپ کی جماعت اسلامی اور اب ایم کیو ایم، ق لیگ سے اتحاد کیا ہوا ہے۔ یعنی وہ سیاسی فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کیس ابھی عدالت میں ہے۔ اگر وہاں تحریک انصاف ان اکاؤنٹس کا حساب نہ دے پائی تو عمران خان تو کیا پوری پارٹی نااہل ہو جائے گی۔ ایسے میں پریشانی ہم انصافین کو ہونی چاہئے جبکہ مصیبت آپ کو پڑی ہوئی ہے :)
طنز کیے بغیر بات کرنا سیکھ لیجیے اور یہ تب ممکن ہوگا جب آپ ان سوشل میڈیا سرکلز سے نکلیں گے جہاں پر ٹویٹ طنز ، فقرے بازی اور نیم کالنگ پر مبنی ہوتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
طنز کیے بغیر بات کرنا سیکھ لیجیے اور یہ تب ممکن ہوگا جب آپ ان سوشل میڈیا سرکلز سے نکلیں گے جہاں پر ٹویٹ طنز ، فقرے بازی اور نیم کالنگ پر مبنی ہوتی ہے۔
اپوزیشن حکومت پر بے جا تنقید کرے گی تو یہی ہوگا۔ پھر حکومت بھی چپ نہیں بیٹھے گی اور سخت جواب دے گی۔
 
بابا-جی

محفلین
ان دونوں جمہوری انقلابی خاندانوں کو عوام کی چاہت اقتدار کے ایوانوں تک کھینچ کر لائی تھی یا اقتدار پر قابض جرنیلوں کی پسندیدہ سلیکشن؟
697-CE4-E9-1395-449-E-90-D6-983-CC2-E3-E6-F4.jpg
فوج کسی کے سر پر ہاتھ رکھ دے تو آلے دوالے سے لوگ اکھٹے ہوتے ہیں اور اُس لیڈر کے ہاتھ پر پیشگی بیعت کر لیتے ہیں، اِسی طرح یِہ مُلک چلتا آیا ہے، اور بھٹو، نواز تو کیا کپتان نے بھی یہی لائن پکڑی تو اِقتدار میں آیا، اصل بات یِہ ہے کہ آ تو جاتا ہے سیاسی بندہ آگے، مگر جب اُسے بھیجا جاتا ہے تو اُسے لاڈلا نہ ہونے کا صدمہ تا دیر رہتا ہے، اگر جان ہی سے نہ چلا جائے۔
 
بالکل۔ پاکستانی سیاسی نظام کا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ یہاں عملا فوج اور ایجنسیوں کا مسلسل عمل دخل ہے لیکن آئین میں ان کی اس طاقت کا کوئی ادراک ہی نہیں کیا گیا۔ اگر ایسا کر دیا جاتا تو بار بار مارشل لا لگا کر آئین معطل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ اس کے برعکس میانمار نے اپنے آئین میں فوج کو سیاسی قوت تسلیم کر رکھا ہے۔ جس سے وہاں استحکام آچکا ہے۔ پاکستانی ایسا کب کریں گے؟
image.png

Constitution of Myanmar - Wikipedia
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
بالکل۔ پاکستانی سیاسی نظام کا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ یہاں عملا فوج اور ایجنسیوں کا مسلسل عمل دخل ہے لیکن آئین میں ان کی اس طاقت کا کوئی تدراک ہی نہیں کیا گیا۔ اگر ایسا کر دیا جاتا تو بار بار مارشل لا لگا کر آئین معطل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ اس کے برعکس میانمار نے اپنے آئین میں فوج کو سیاسی قوت تسلیم کر رکھا ہے۔ جس سے وہاں استحکام آچکا ہے۔ پاکستانی ایسا کب کریں گے؟
image.png

Constitution of Myanmar - Wikipedia
میانمار نے نہیں، میانمار کے محکمہء زراعت نے اور یِہ کہ بقیہ پچہتر فی صد میں سے ستر فی صد بھی سادہ کپڑوں میں ان کے ہی گُماشتے ہوں گے۔ ھاھاھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
میانمار نے نہیں، میانمار کے محکمہء زراعت نے اور یِہ کہ بقیہ پچہتر فی صد میں سے ستر فی صد بھی سادہ کپڑوں میں ان کے ہی گُماشتے ہوں گے۔ ھاھاھا۔
درست فرمایا۔ وہاں بھی پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے الیک ایبلز پر مشتمل ہے۔
Myanmar army blocks bid to slash parliamentary power base
 
ثمین زارا

محفلین
منطق نہیں ہے یہی ہمارے معاشرے میں ہو رہا ہے۔ اگر معاشرہ موروثیت کا حامی ہو تو اس کے حساب سے چلے گا اور اگر پارٹی کی بنیاد پہ لیڈر شپ چننے کا حامی ہو تو اسی حساب سے چلے گا۔ اب معاشرے کی نارمز کچھ اور ہیں، آپ کچھ اور چاہتے ہیں۔
کون چاہتا ہے یہ سب بھلا ۔ کون سی عوام؟؟ ہر کوئی اپنے حلقے کے ووٹ خرید لیتا ہے ۔ جیتنے والوں کو پارٹیاں خرید لیتی ہیں اور حکومت بن جاتی ہے ۔ یہ سب لوٹ مار کر کے اگلے الیکشن کو بھی خریدنے لائق ہو جاتے ہیں ۔ اس گھن چکر میں عوام کہاں ہے ؟؟ کیا آپ مذاق تو نہیں کر رہے ؟
 
اففف یہ سب معاشرہ کب کر رہا ہے؟ اب لاہور جلسہ میں لاہوری نہیں نکلے ۔ مریم بی بی نے فوٹو شاپڈ تصویریں لگا کر جھوٹا تاثر دیا ۔ آپ جیسے سیدھے لوگ اسے کیوں نہیں سمجھتے ؟
 
ثمین زارا

محفلین
آپ جو مرضی کہہ لیں لیڈر وہی ہو گا جسے قوم چاہے گی، اب وہ موروثی ہو یا غیر موروثی، پارٹی سے آئے یا خاندان سے۔
کئی کئی نسلوں کے بعد؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لڑی اٹھا کر دیکھ لیں۔
کیا پاکستانی قوم اس گڑ بڑ گھٹالے کی حامی ہے؟ فرض کیجئے کہ ہے بھی ( جو کہ نہیں ہے) تو کیا قوم کو صحیح اور غلط نہ سمجھایا جائے؟
 
ثمین زارا

محفلین
نہیں
جزو کو کل کہہ کر مارکیٹنگ کرنا اسی کو کہتے ہیں
گلگت بلتستان میں ہارس ٹریڈنگ کیوں کی؟
جب یہی لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوئے تو سب نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لوگ حکومت وقت کو ووٹ دیتے ہیں ۔ اب لوگوں نے پھر ایسا ہی کیا تو ہارس ٹریڈنگ ہو گئی ۔ کیا بات ہے، واہ واہ
 
ثمین زارا

محفلین
مسترد کرنے کا اختیار عوام کا ہے وہ نہ میرے کہنے سے ہو جائیں گی نہ آپ کے کہنے سے۔
یہاں ساری بحث میں نے موروثی نظام سیاست پہ کی ہے۔ اب وہ موروثیت چاہے پی ٹی آئی میں ہو یا کسی دیگر پارٹی میں، کم از کم میرا یہ سلوگن نہیں ہے کہ موروثیت بری بلا ہے۔ آپ کو برا شاید اسی لیے لگ رہا ہے کہ آپ کی پارٹی میں ہر وہ چیز موجود ہے جس پہ آپ ماضی میں دیگر جماعتوں پہ تنقید کیا کرتے تھے۔ آپ بس ہضم نہیں کر پا رہے اور موروثیت کو صرف اور صرف فرد واحد یعنی عمران خان سے جوڑنے میں مصروف ہیں حالانکہ روٹ لیول پہ تحریک انصاف میں بھی ساری موروثیت ہی چل رہی ہے۔
چل رہی ہے مگر اس کو ختم ہونا چاہئے ۔
 
احسن جاوید

محفلین
کیا پاکستانی قوم اس گڑ بڑ گھٹالے کی حامی ہے؟ فرض کیجئے کہ ہے بھی ( جو کہ نہیں ہے) تو کیا قوم کو صحیح اور غلط نہ سمجھایا جائے؟
اپوزیشن گڑبڑ گھٹالہ ہے یہ آپ کا بیانیہ ہے یعنی صرف تحریک انصاف کا اور ان کے نزدیک آپ کی پارٹی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دونوں قوم کو اپنے اپنے سچ بتا کر اپنا اپنا صحیح اور غلط سمجھاتے رہیں، میری ذات کو اس سے کیا مسئلہ ہے۔
 
احسن جاوید

محفلین
اففف یہ سب معاشرہ کب کر رہا ہے؟ اب لاہور جلسہ میں لاہوری نہیں نکلے ۔ مریم بی بی نے فوٹو شاپڈ تصویریں لگا کر جھوٹا تاثر دیا ۔ آپ جیسے سیدھے لوگ اسے کیوں نہیں سمجھتے ؟
لاہوری جلسے میں نہیں نکلے بھی تو آپ ہی کا بیانیہ ہے۔ آپ خود سے پہلے ایک بیانیہ کی بنیاد بناتے ہیں اور اس مفروضے پہ اپنی ساری عمارت کھڑی کرتے ہیں۔ مریم نے اگر آپ کے بقول ایسی کوئی حرکت کی ہے تو میں کون سا اس کی حمایت میں دن رات ایک کر رہا ہوں؟ یہ مشغلہ تو آپ کا ہے۔
 
احسن جاوید

محفلین
کون چاہتا ہے یہ سب بھلا ۔ کون سی عوام؟؟ ہر کوئی اپنے حلقے کے ووٹ خرید لیتا ہے ۔ جیتنے والوں کو پارٹیاں خرید لیتی ہیں اور حکومت بن جاتی ہے ۔ یہ سب لوٹ مار کر کے اگلے الیکشن کو بھی خریدنے لائق ہو جاتے ہیں ۔ اس گھن چکر میں عوام کہاں ہے ؟؟ کیا آپ مذاق تو نہیں کر رہے ؟
پارٹی ووٹ بھی ایگزسٹ کرتا ہے اس سے آنکھ نہیں چرائی جا سکتی۔
 
ثمین زارا

محفلین
لاہوری جلسے میں نہیں نکلے بھی تو آپ ہی کا بیانیہ ہے۔
۔
یہ میرا بیانیہ ہے ؟؟؟ یہ سب پوری دنیا نے دیکھا ۔ آپ کو کیوں نظر نہیں آیا؟
مریم اور سعد رفیق نے اپنے لوگوں کی کلاس لی ۔ اسٹیج پر سب کے منہ پر پڑی پھٹکار آپ کو نظر نہیں آئی ؟ حیرت ہے !!
آپ خود سے پہلے ایک بیانیہ کی بنیاد بناتے ہیں اور اس مفروضے پہ اپنی ساری عمارت کھڑی کرتے ہیں۔ مریم نے اگر آپ کے بقول ایسی کوئی حرکت کی ہے تو میں کون سا اس کی حمایت میں دن رات ایک کر رہا ہوں؟ یہ مشغلہ تو آپ کا ہے۔
کیا یہ ذاتی حملہ نہیں؟؟
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارے یہاں عرصہ سے ہو یہ رہا ہے کہ دین و سیاست ہو یا علم و ادب ، زندگی کے ہر شعبہ میں خانے بنائے گئے ہیں ، خطوط کھینچ کر ان خانوں کی تحدید کر لی گئی ہے اور اب ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ان فقہی ، کلامی ، تاریخی ، ادبی ، سیاسی مکاتب میں سے کسی ایک مکتب سے کلیتا اتفاق کرے یا کلیتا اختلاف اور ان خانوں میں سے کسی ایک خانہ میں خطوط سے بہت دور ہٹ کر دامن سمیٹ کر کھڑا ہو۔ اب اگر کوئی غریب اپنے دماغ سے بھی سوچنے کا عادی ہے ، مسائل میں اس کی اپنی بھی رائے ہوتی ہے اور وہ تحقیق کے بغیر کوئی قول تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا اور کسی ایک گروہ سے عمومی اور دوامی وابستگی ضروری نہیں سمجھتا اور ان خانوں کے حدود کا شدت سے پابند نہیں ہے ، کسی مسئلہ میں خط کے اس پار والوں سے بھی متفق ہو سکتا ہے تو وہ ان دونوں خانوں کے مکینوں کی نظر میں اجنبی اور مشتبہ ٹھہرتا ہے کہ ہر مسئلہ میں جماعت سے متفق کیوں نہیں ہے؟ گروہ کا صد فی صد وفادار کیوں نہیں ہے؟ دوسری جماعت اور گروہ کو شر محض کیوں نہیں سمجھتا؟ اس کی رائے کے ساتھ اس کی نیت میں بھی اسے کلام کیوں نہیں ہے؟ بعض مسائل میں اس سے متفق کیوں ہے؟ افکار کے ساتھ کردار پر بھی نکتہ چینی اس کے مسلک میں ناروا کیوں ہے؟ جزئیات میں اختلاف کو اہمیت کیوں نہیں دیتا ( حیات شاہ محمد اسحاق محدث دہلوی از حکیم سید محمود احمد برکاتی ، صفحہ 16 ، 17 )
اس تنبیہ سے مقصد یہ ہے کہ برادرانِ اسلام اپنے اندر قوتِ برداشت پیدا کریں اندھا دھند کفر اور نفاق کے فتوے صادر نہ کریں اور حضرت مولانا روم قدس سرہ کے اس شعر کو یاد رکھیں
تو برائے وصل کردن آمدی
نے برائے فصل کردن آمدی
 
آخری تدوین:
Top