متفرق شکریہ محمد احمد

شکریہ کی روایت کا آغاز پروگرامنگ کے زمرے میں محمد احمد نے کیا تھا ایک دھاگے میں میرے نام سے عنوان بنا کر ، آج مجھے بھی اس سے بہتر کوئی اور عنوان نہیں سوجھا۔

شکریہ محب علوی

پائتھون شروع کرنے کے بعد ایک عرصہ تک میں تواتر سے لکھتا رہا ہوں مگر اب کچھ عرصہ سے کافی سست اور مصروفیت کا شکار ہوں جس کی وجہ سے بہت کم دھاگے کھل رہے ہیں اور صحیح معنوں میں وقت بھی نہیں دے پا رہا ہوں۔ سب سے زیادہ خوشی مجھے اس بات کی ہوئی تھی کہ ایک دو نہیں پورے تین عدد محفلین نے coursera سے پائتھون کورس کی باقاعدہ سند حاصل کی ہے جس میں محمد احمد ، MughalS اور کلیم شامل ہیں۔

ان میں محمد احمد نے پائتھون کے دھاگوں میں نئے سرے سے ایک روح پھونکی ہے اور مجھے بھی دلچسپی برقرار رکھنے اور متوجہ رہنے میں بہت مدد دی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پائتھون کو سکھانے میں محمد احمد مجھ سے کہیں زیادہ سرگرم ہے اور اس کا ثبوت نئے کھلنے والے دھاگے ہیں۔ محمد احمد نے دوبارہ سے پائتھون کے لیے اسباق کی ایک فہرست بھی تیار کر لی ہے اور اس دھاگے کے توسط سے میں اسے کہنا چاہ رہا ہوں کہ وہ اسے شائع کر دے (تبدیلیاں ساتھ ساتھ ہوتی رہیں گی)۔ اکثر اسباق پر مواد موجود ہے اور جن پر نہیں ہے وہ ساتھ ساتھ لکھا جاتا رہے گا۔

ایک نیا سلسلہ ہفتہ وار ویڈیوز کا بھی ہے جو coursera کی طرف سے تمام سیکھنے والوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس پر ابھی کچھ مزید گفت و شنید ہونا باقی ہے کہ پورے ہفتہ کی ویڈیوز اکٹھی پوسٹ کی جائیں یا ہو سکے تو ہر سبق کے لیے ایک علیحدہ ویڈیو۔

اس دفعہ کوشش یہ ہوگی کہ اسباق کا دورانیہ مختصر ہو اور زیادہ سے زیادہ مشقیں ہوں۔

ابن سعید سے بات ہوئی تھی کہ پائتھون کا ایک گروپ بنا دیا جائے تاکہ اس میں شامل لوگوں کو اطلاعات بھیجی جا سکیں اور ایک گروپ کو ساتھ لے کر چلا جائے۔
 
ابن سعید سے بات ہوئی تھی کہ پائتھون کا ایک گروپ بنا دیا جائے تاکہ اس میں شامل لوگوں کو اطلاعات بھیجی جا سکیں اور ایک گروپ کو ساتھ لے کر چلا جائے۔
پائتھون کا یوزر گروپ بنانے سے ایڈمنسٹریشن کا غیر ضروری بوجھ بڑھے گا۔ کیوں کہ بار بار کسی نئی شمولیت پر یوزر گروپ مینٹین کرنا ہوگا اور لوگ اس گروپ کا حصہ نہیں ہوں گے تو بھی کئی ماہ تک اس کی اطلاعات کی مار جھلتے رہیں گے حتیٰ کہ مصروف ناظموں سے کہہ کر ان کو گروپ سے با قاعدہ خارج نہ کروا دیا جائے۔ اس کے علاوہ ہر دفعہ کسی مخصوص یوزر گروپ کو اناؤنسمینٹ بھیجنے کے لیے کسی ایڈمن سے کہنا ہوگا کہ فلاں اناؤنس مینٹ بھیج دیا جائے کیوں کہ پبلک انٹرفیس پر ایسا کوئی نظام موجود نہیں ماس اناؤنسمینٹ کا۔ پھر ایک یوزر گروپ شامل کرنے کا مطلب ہے کہ فورم پرمیشن وغیرہ کی ذمہ داریوں میں ایک مزید سطح کا اضافہ۔ در اصل یوزر گروپ والا طریقہ تب مؤثر تھا جب اس سے بہتر حل موجود نہیں تھے۔ اب نئے نظام، میں اس کام کو مکمل ڈسٹریبیوٹیڈ اور خود اختیاری بنیادوں پر زیادہ بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال ملاحظہ فرمائیں! :) :) :)

اردو محفل پائتھون کورس کے اعلانات کا ایک دھاگہ بنا لیا جائے اور اس کو متعلقہ زمرے میں چسپاں کر دیا جائے۔ پھر جو لوگ اس سے جڑے رہنا چاہیں وہ اس اعلانات والے دھاگے کو سبسکرائب (زیر نگرانی) کر لیں۔ جو محفل کم کم آتے ہیں وہ ای میل سبسکرپشن بھی کر سکتے ہیں۔ اب ہر نئی اطلاع کے لئے اس دھاگے میں ایک اعلان پوسٹ کر دیا جائے اور سبھی متعلقہ لوگوں تک اس کی خبر پہونچ جائے گی۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ سبسکرائب کرنے اور اپنی سبسکرپشن کو جاری رکھنے میں خود مختار ہوں گے۔ اگر اس دھاگے میں اسپیمنگ شروع ہو جائے تو اس کو لاک بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ محض صاحب اختیار لوگ ہی وہاں اعلان پوسٹ کر سکیں (حالانکہ اس کی نوبت کم ہی آئے گی۔) :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی اس سلسلے میں چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ فرصت ملنے کا انتظار ہے۔
 
ٹھیک ہے ابن سعید ۔ آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے پائتھون صارفین کے لیے ایک دھاگہ کھول لیا جائے گا اور مکالمہ کے ذریعے تمام متعلقہ احباب کو شامل کر لیا جائے گا۔
 
نمرہ

محفلین
میری طرف سے ایک تجویز یہ ہے کہ مشقوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور کوشش کی جائے کہ پائتھون سیکھنے کے اس عمل میں حصہ لینے والے تمام افراد اپنے اپنے حل متعلقہ دھاگے میں پوسٹ کریں، کیونکہ پروگرامنگ کی پریکٹس سے ہی بہت سارے کانسپٹس واضح ہوتے ہیں۔ اگر کسی کے کوڈ میں ایرر ہو تو وہ بھی پوسٹ کیا جا سکتا ہے، پھر اس پر بھی سب لوگ غور کر سکتے ہیں اور اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
 
@نمرہ، آپ نے وہی بات کردی ہے جو میرے بھی دل میں تھی۔ سو فیصد متفق ہوں۔

پرانی ٹیم ممبر ہونے کے ناطے کیا میں امید کر سکتا ہوں کہ نمرہ مشقیں بنانے میں فعال کردار ادا کر سکیں گی؟ :) (انتہائی معصوم سوال ہے :) )
 
نمرہ

محفلین
جی بالکل، حتی الامکان کوشش کی جائے گی کہ آڑے ٹیڑھے سوالات ڈھونڈ ڈھونڈ کر یہاں پوسٹ کیے جائیں۔
 
محمدصابر

محفلین
میری طرف سے ایک تجویز یہ ہے کہ مشقوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور کوشش کی جائے کہ پائتھون سیکھنے کے اس عمل میں حصہ لینے والے تمام افراد اپنے اپنے حل متعلقہ دھاگے میں پوسٹ کریں، کیونکہ پروگرامنگ کی پریکٹس سے ہی بہت سارے کانسپٹس واضح ہوتے ہیں۔ اگر کسی کے کوڈ میں ایرر ہو تو وہ بھی پوسٹ کیا جا سکتا ہے، پھر اس پر بھی سب لوگ غور کر سکتے ہیں اور اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
اسی مرکزی خیال کا میرا ایک پراجیکٹ ختم ہونے کو دوسرے پائپ لائن میں ہیں۔ محمداحمد کا شکریہ جنہوں نے اتنے حوصلے سے میرے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ اور دھاگہ انتہائی سنجیدگی سے اپنے تقریبا انجام کو پہنچ چکا ہے۔ اور اس طرح میں نے پائتھون سیکھنا شروع کر دی ہے۔
 
Top