تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھئی عظیم خواجہ صاحب! شریف سامعین ملے ہوئے بھی اب دو مہینے ہونے کو آئے لیکن آپ ہیں کہ کچھ سنا ہی نہیں رہے ۔ یہ تو نری ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔:):):)
 
زیک

مسافر
ابھی دیکھا کہ آپ کو ویلکم ہی نہیں کہا۔ لگتا ہے آپ کے شاعری کے ذکر سے ڈر گیا ہوں گا۔

خوش آمدید عظیم!
 
عظیم خواجہ

محفلین
بھئی عظیم خواجہ صاحب! شریف سامعین ملے ہوئے بھی اب دو مہینے ہونے کو آئے لیکن آپ ہیں کہ کچھ سنا ہی نہیں رہے ۔ یہ تو نری ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔:):):)
ظہیر احمد بھائ بس شریف ہی نئیں بی حد اچھے اور مخلص لوگ ہیں۔ میری جتنی جمع پونجی تھی سب یہاں پیش کر چکا ہوں۔ جو چیزیں نہیں کیں ان پر کام جاری ہے

یہ ایک قطع فیس بک ہر کہا تھا جو پیش خدمت ہے:

مجھے خبر ہو تیری ایک ایک جنبش کی
میری سحر ہی نہ ہو گر تمہارا پوسٹ نہ ہو
کوئ سند بھی تو ہو اپنے رشتہء خوں کی
وہ رشتہ دار کیا جو فیس بک پہ دوست نہ ہو؟

رائے سے آگاہ کیجئیے گا۔
 
عظیم خواجہ

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید ۔۔۔۔ موقع ملے تو کبھی ملاقات کیجیئے گا ۔:)
اسسلامُ علیکم۔
ظفری صاحب آپ شکاگو میں کب سے ہیں۔ اس لیے پوچھا کہ یہاں ادب سے تعلق رکھنے والے بہت لوگوں سے ملاقات ہے۔ وجہ یہ کہ میرے والد صاحب خواجہ ریاض الدین عطش مرحوم نے اس شہر میں اردو ادب کے لیے بہت کام کیا ہے۔

میں امین حیدر صاحب کا نام یہاں لکھنا چاہتا ہوں کیونکہ جو ادب سے کسی بھی طرح منسلک ہے وہ انہیں ضرور جانتا ہے۔ وہ ہمارے بہت قریبی دوست ہیں۔

ملاقات ضرور ہونی چاہیے۔

وسلام ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر احمد بھائ بس شریف ہی نئیں بی حد اچھے اور مخلص لوگ ہیں۔ میری جتنی جمع پونجی تھی سب یہاں پیش کر چکا ہوں۔ جو چیزیں نہیں کیں ان پر کام جاری ہے

یہ ایک قطع فیس بک ہر کہا تھا جو پیش خدمت ہے:

مجھے خبر ہو تیری ایک ایک جنبش کی
میری سحر ہی نہ ہو گر تمہارا پوسٹ نہ ہو
کوئ سند بھی تو ہو اپنے رشتہء خوں کی
وہ رشتہ دار کیا جو فیس بک پہ دوست نہ ہو؟

رائے سے آگاہ کیجئیے گا۔
عظیم قطعہ تو بہت اچھا ہے ۔ واہ واہ!
تیری اور میری کو تری اور مری کرلو۔ تمہارا کو تمہاری کرلو کیونکہ پوسٹ عمومًا مونث استعمال ہوتی ہے ۔ آخری مصرع میں ’’کیا‘‘ بہت ہی زیادہ دب رہا ہے اور صرف ’’ک‘‘ تقطیع میں آرہا ہے ۔ ویسے تو ٹھیک ہے لیکن پڑھنے میں رواں نہیں ۔
 
ظہیر بھائ بالکل صحیح فرمایا۔ دراصل پڑھتا میں تری اور مری ہی ہوں لیکن لکھنے میں غلطی کر بیٹھتا ہوں۔ پوسٹ کو آئندہ مونث ہی لکھوں گا۔ کیا والی بات بھی سمجھ میں آگئ ہے لیکن درست کیسے کروں اس پر کام کرتا ہوں۔ اس سب کے باوجود قطعہ پسند کرنے کا شکریہ۔
 
Top