تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

محفل میں خوش آمدید۔

اچھے اور شریف سامع کی تعریف بتا دیں۔
جو ہر حال میں داد و تعریف کے ٹوکرے برسائے؟
یا
جو تنقیدی نظر سے شعر کو پڑھے یا سنے اور اچھے شعر پر داد دے اور اگر کوئی قابلِ اصلاح نکتہ ہو تو وہ اٹھائے؟
:)
 

عظیم خواجہ

محفلین
ادھر تو مشکل ہے
یہاں پیلے ہی بڑا بڑا پڑا ہے
مل جائیں گے
ہا ہا۔ شاعر جتنا اچھا کیوں نہ ہو سننے والا نہ ہو تو سب بیکار ہ
محفل میں خوش آمدید۔

اچھے اور شریف سامع کی تعریف بتا دیں۔
جو ہر حال میں داد و تعریف کے ٹوکرے برسائے؟
یا
جو تنقیدی نظر سے شعر کو پڑھے یا سنے اور اچھے شعر پر داد دے اور اگر کوئی قابلِ اصلاح نکتہ ہو تو وہ اٹھائے؟
:)
مزاق میں لکھ دیا ہے جناب۔ میں ہر طرح کے سامعین کی قدر کرتا ہوں۔ جو اصلاح کر سکیں وہ ضرور کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
"شادی کا کھانا" پڑھ کر یہاں پہنچا ہوں تو پتہ چلا کہ آپ ہماری ہی تلاش میں تھے۔ :)

خیر وہاں داد و تحسین کا حق ادا کر آئے ہیں۔ :) آئندہ Give&Take کی بنیاد پر مستقل معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ :p

تفنن برطرف، محفل میں خوش آمدید!

اُمید ہے یہاں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔ :)

خوش رہیے۔ :)
 

آوازِ دوست

محفلین
شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں
محترم عظیم خواجہ صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید۔ شاعروں کے سوانح حیات اوراُن کے ساتھ پیش آنے والے سانحات کا مطالعہ یہی بتاتا ہے کہ شریف سامعین ہی دراصل اچھے سامعین ہوتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں :)
 
Top