تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

فاتح

لائبریرین
عظیم خواجہ صاحب، محفل میں خوش آمدید۔
ویسے دو دیگر دھاگوں میں آپ کو یہ اندازہ تو ہو گیا ہو گا کہ ہم "اچھے اور شریف سامعین" میں سے بہرحال نہیں :)
 

رحمن ملک

محفلین
خوش آمدید جناب ؛ جہاں تک بات ھے شریف سامعین کی تو ایک مشورہ ھے کہ مائک کی جگہ پسٹل ٹانگ لیا جائے تو سامعین شریف کیا شریف ا لنفس بھی بن جائے گا ۔(ازراہ مزاح)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)
بعد از خوش عام دید۔۔۔۔ شکاگو میں تو یہ شریف سامعین میسر ہوں گے کہ "زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم" کی عملی مثال ہوں گے۔ بعینہ دوسرے مصرعے کی مثال بھی وہاں تلاش کرنا چنداں ناممکن نہیں۔۔۔ :)
 

عظیم خواجہ

محفلین
بعد از خوش عام دید۔۔۔۔ شکاگو میں تو یہ شریف سامعین میسر ہوں گے کہ "زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم" کی عملی مثال ہوں گے۔ بعینہ دوسرے مصرعے کی مثال بھی وہاں تلاش کرنا چنداں ناممکن نہیں۔۔۔ :)
صحیح فرمایا جناب۔ ویسے یہاں ادبی ماحول بہت اجھا ہے۔ اکثر مشاعرے ہوتے ہیں۔ کئ آرگنائزیشنیں اردو پر کام کر رہی ہیں۔
 
Top