شوق سے ہر جفا کیجیے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

راقم

محفلین
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ

شکریہ راقم صاحب ، آج تو آپ سے گفتگو کا شرف بھی حاصل ہوگیا ، جی تو چاہتا تھا کہ گھنٹوں بات رہے ، مگر مصروفیت آڑے آگئی ، غزل پر صمیمِ‌قلب سے مبارکباد

م۔م۔مغل بھائی! السلام علیکم
یہ آپ ہی مہربانوں کی وجہ سے ممکن ہو پایا کہ غزل پڑھنے کے قابل بنی ورنہ ابتدائی شکل میں تو یہ غزل کہلانے کی بھی مستحق نہیں تھی۔ اپنے قیمتی وقت میں سے میرے لیے بھی وقت نکال لیتے ہیں یہی بہت بڑی بات ہے۔ ان شا اللہ کسی نہ کسی صورت رابطہ رہے گا۔
والسلام
 

راقم

محفلین
ان شا اللہ اب آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

محترم آپ اپنے پیغامات میں فانٹ منتخب کرکے بعض دفعہ تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔ اگر فانٹ ڈیفالٹ رہنے دیں تو سبھی صارفین کو ان کی سیٹنگ کے مطابق دکھائی دیگا جو کہ زیادہ مناسب ہوگا۔ اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر بڑا فانٹ سائز منتخب کرنے سے صاحب مراسلہ کے مزاج میں بے چینی کا پتا چلتا ہے اور قارئین کو ایسے ہی مشکل پیش آتی ہے جیسے ایک طویل انگریزی مضمون کیپٹل لیٹرز میں لکھا ہوا پڑھنا پڑے۔ کبھی کبھار پیغام کے بعض حصوں کو نمایاں کرنے کے لئے رنگ، سائز، فونٹ اور دیگر اسٹائلز بدلنا مناسب ہوتا ہے پر مکمل مراسلے کے لئے ہمیشہ ایسا کرنا پریشان کن ہو سکتا ہے۔

یہ میرے مشورے ہیں جنھیں قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے واضح رہے کہ اس سے محفل کی کوئی اصول شکنی نہیں ہوتی۔

السلام علیکم، محترم ابنِ سعید صاحب!
آپ نے بہت ہی اچھا کیا کہ بات دل میں نہیں رکھی بلکہ اظہار کر دیا۔ "دوست وہی ہوتا ہے جو آپ کو آپ کی خامیوں سے آگاہ کرتا رہے" فونٹ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا اور سائز کا بھی۔ اب آپ کو یا کسی ساتھی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ اگر کہیں کوئی خامی نظر آئے تو اسی طرح اظہار کر دیجیے گا۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
راقم صاحب، کبھی ہمارے اظہاریے ناطقہ( بلاگ ) پر بھی کرم کی نظر کیجے ، ربط دستخط میں ہے ۔
 

راقم

محفلین
جی بھائی ،کیوں نہیں؟میں نے آج رات کو دورہ کیا تھا۔

راقم صاحب، کبھی ہمارے اظہاریے ناطقہ( بلاگ ) پر بھی کرم کی نظر کیجے ، ربط دستخط میں ہے ۔

السلام علیکم، بھائی م۔م۔مغل!
میں آج رات کو گیا تھا لیکن ڈر ہے کہ کہیں میرا ناطقہ ہی نہ بند ہو جائے۔(مذاق
ما شا اللہ بہت ہی خوب صورت ناطقہ ہے۔ مجھے تو پہلے بلا گ کے معنی ہی کا پتا نہیں تھا۔ چلیے اسی بہانے ایک لفظ بھی سیکھ لیا۔
البتہ "امیر الغات" میں کوئی مسئلہ ہے۔ اس کو چیک کر لیجیے گا۔ ڈاؤن لوڈ کے اختیار میں کوئی خرابی لگتی ہے۔
پھر ان شا اللہ حاضر ہوں گا۔
والسلام
 
Top