تعارف شمو میرا نام

شمو

محفلین
میرا نام شمع ہے۔ شمو کہتے ہیں۔ بی۔اے کر لیا ہے۔ اور کالج سے بس کیا ہے، مقامی اسکول میں پڑہاتی ہوں۔ وزٹ کرنے اُئ تھی، خوبصورت تحریر دیکھ کر رک گئ۔ اس لئے یونس رضا بھائ کی شکر گزار ہوں۔ ماشا اللہ بڑا پیارا انداز ہے، ہماری روزمرہ زندگی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، میں اسے ٹپیکل کلاسیکل اردو انداز کہوں گی، جو اب شاذ و نا در ہی نظر آتا ہے،

عنوان بھی کمال کا ہے (پہلا پہلا بچپن معصوم کا)

شکریہ ازطرف شمو
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر شمع عرف شمو کو خوش آمدید
ابھی تو آپ نے ایک ہی رکن کی تحریر دیکھی ہے، اور بھی جب دیکھیں گی تو ادھر ہی ڈیرہ ڈال لیں گی۔
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔۔ اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
 

damsel

معطل
اسلام و علیکم شمع عرف شمو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا نام بہت کیوٹ ہے اور آپ فکر نہ کریں یہاں کی اکثریت کافی مہذب لگتی ہے امید ہے کہ ہوگی بھی:) ہے لکھ نہیں سکتی کیونکہ میں کسی کو جانتی نہیں زیادہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔البتہ ایک یقین دہانی سب کے ساتھ میں بھی کر دیتی ہوں کے آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا:)
لیکن میں سب کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ آتی رہیے گا آپ جب جب آئیں جب فراغت ہو۔ جب نہ امی کا کوئی کام کرنا ہو ،نہ اسکول کی کاپیاں چیک کرنا ہوں،نہ کسی دوست سے ملاقات یا فون کرنے کا وقت ہو اور نہ جب نماز کا وقت ہوں کیونکہ یہاں آ تو انسان فورا جاتا ہے نکل فورا نہیں پاتا:(
have a nice time :)
 
خوش آمدید شمع۔۔۔۔۔۔۔!
قوی امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ باقی نصائح کے لیے damsel صاحبہ کا پیغام کافی ہے۔ :)
 

شمو

محفلین
شکریہ damsel میری امی کا انتقال ہو گیا ہے اس لیے نیٹ جائن کروایا کزن نے ۔
یونس رضا بھائ کا انداز دل کو بھا گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات آپ نےخوب کہی کہ یہاں آ تو فوراً جاتا ہے لیکن نکل نہیں پاتا۔ یہ بات تو بالکل سچ ہے۔
اور فکر نہ کریں یہاں سب ہی اراکین بہت ہی اچھے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمع اُردو محفل میں خوش آمدید ! امی کی کمی محسوس ہو تو سب کو یہاں اپنا دوست سمجھیں ۔ اگر اچھا لگے تو اپنی دلچسپیاں یہاں شیئر کریں یہاں ضرور آپ کو اچھے دوست ملیں گے۔
 

damsel

معطل
شکریہ damsel میری امی کا انتقال ہو گیا ہے اس لیے نیٹ جائن کروایا کزن نے ۔
یونس رضا بھائ کا انداز دل کو بھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کہنا چاہیئے سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔والدین اور خصوصا والدہ تو بہت بڑی طاقت ہوتی ہیں کسی بھی انسان کے لیے۔۔۔۔۔۔۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو آیا ہے اس کو جانا بھی ہے آپ اپنی امی کے لے بہت دعا کیا کریں اور ہو سکے تو ان کے لیے ایسا کوئی کام کریں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے۔۔۔۔۔۔ جیسے کسی بچہ کی تعلیم کا خرچہ اٹھا لیں یا کچھ پیسے کسی مدرسہ میں دے دیں کہ وہ وہاں کوئی پنکھا یا کسی بچے کی فیس یا پانی کے ضمن میں اس کو استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاہے تھوڑے سے ہی پیسے ہوں۔۔۔۔۔ اللہ نیت دیکھتا ہے مقدار نہیں:) الحمد للہ اور سب سے بڑھ کر آپ خود اپنے حقوق و فرائض کا خیال رکھیں تاکہ آپ کی والدہ کو ثواب ملے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ان کے ساتھ رحمت و محبت کا معاملہ کریں اور ان کو اس دنیا سے کہیں بہتر ساتھی و ٹھکانہ عطا کریں۔آمین ثم آمین یا رب العالمین
اور آپ کو اگر ایسا لگے کہ میں آپ کے کسی کام آسکتی ہوں تو ضرور مجھ سے رابطہ کیجیئے گا اور اگر اللہ نے چاہا تو میں مقدور بھر آپ کے کام آنے کی کوشیش کروں گی۔ اور ہاں نیٹ ایک اچھی مصروفیت ہے اگر صحیح راہنمائی ہو تو :)
اسلام و علیکم



ًًٍ
 

m!k

محفلین
خوش آمدید ۔۔۔
اور اللہ آپ کی امی کو جنت میں اعلی مقام سے نوازے
اور یھ بات بھی سھی ھے ۔۔۔۔۔۔ یہاں آ تو انسان فورا جاتا ہے نکل فورا نہیں پاتا
ھم کب سے سوچ رھے ھیں کھ بس اب جاے مگر پھر کسی پوسٹ پر نظر ٹھر جاتی ھے
وسے آپ نے کس پوسٹ کی بات کھی ھمارا بھی پڑھنے کا دل کرراھا ھے
 
Top