مبارکباد شمشاد مبارک۔۔۔

الف عین

لائبریرین
آخر وہ گھڑی آ ہی گئی اور ادھر چار دن سے انٹر نیٹ آنکھ مچولی کھیل رہا تھا اور میں پابندی سے نہیں دیکھ پا رہا تھا۔ ابھی دیکھا کہ بھائ شمشاد
25000
پیغامات کا ہدف پار کر چکے ہیں۔
مبارک ہو بہت بہت۔ لاگ آف کر کے پھر لاگ ان کر رہا ہوں اس تہنیتی پیغام کے لیے۔
 

سارہ خان

محفلین
زبر دست ۔۔ شہنشاہ خطوط نے اہنا راج اور رفتار برقرار رکھتے ہوئے یہ سنگ میل بھی عبور کر لیا۔۔۔ :)

بہت مبارک شمشاد بھائی
 

جیہ

لائبریرین
ایک سال پہلے جب میں نئ نئ آئی تھی تو شمشاد بھائ کے خطوط کی تعداد 2500 سے کچھ زیادہ تھی۔ ایک سال مین 25000 ۔ بہت خوب، کیا رفتار ہے۔ کیا معیار ہے۔ کیا تکرار ہے۔ وا واہ واہ

مبارک باد مبارک باد مبارک باد
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ بہت بہت مبارک ہو ۔ اور یہ تو بتائیں کہ آپ کے قبضے میں کون سا ایسا جن ہے جو آپ کی اتنی پوسٹیں لکھ لیتا ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ میرے لیے باعث صد افتخار ہے کہ آپ نے میرے پیغامات پر نظر رکھی اور مبارک باد کا یہ دھاگہ شروع کیا۔

خیر مبارک اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
زبر دست ۔۔ شہنشاہ خطوط نے اہنا راج اور رفتار برقرار رکھتے ہوئے یہ سنگ میل بھی عبور کر لیا۔۔۔ :)

بہت مبارک شمشاد بھائی

سارہ بہن آپ کی رنگ برنگی مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کو بہت مبارک ہو !

اور بھابھی کہاں ہیں؟ بھابھی آپ کو بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی کی یہ خوشی !
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
ایک سال پہلے جب میں نئ نئ آئی تھی تو شمشاد بھائ کے خطوط کی تعداد 2500 سے کچھ زیادہ تھی۔ ایک سال مین 25000 ۔ بہت خوب، کیا رفتار ہے۔ کیا معیار ہے۔ کیا تکرار ہے۔ وا واہ واہ
مبارک باد مبارک باد مبارک باد

لے جی آپ کا شکریہ ادا کرنے کی بھی باری آ گئی۔

اس تعداد تک پہنچنے میں تمہارا بھی بہت ہاتھ ہے۔ اور اگر تم بیچ میں دو ماہ غایب نہ رہتی تو یہ تعداد بہت پہلے پوری ہو چکی ہوتی۔
اس لیے تمہارا آدھا شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی ۔۔ بہت بہت مبارک ہو ۔ اور یہ تو بتائیں کہ آپ کے قبضے میں کون سا ایسا جن ہے جو آپ کی اتنی پوسٹیں لکھ لیتا ہے ۔ :wink:

ظفری بھائی آپ کی مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔

یہ صرف جنوں سے باتیں کرنے کا ہی نتیجہ نہیں بلکہ اس میں بہت ساری حوریں اور پریاں بھی شامل ہیں جن سے باتیں کر کر کے اس تعداد پر پہنچا ہوں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہن آپ کی مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔ اور ہاں آپ کا پیغام آپ کی بھابھی نے پڑھ لیا ہے۔ وہ بھی جواب میں خیر مبارک کہہ رہی ہیں۔
 
Top