نبیل نے کہا:
شمشاد نے شکایت کی تھی کہ ان کا اب تک کسی نے انٹرویو نہیں کیا۔ یہ کام تو ڈاکٹر صاحب کرتے ہیں۔ وہ نہیں ہیں تو میں وہی سوالات پوسٹ کیے دے رہا ہوں۔ ویسے اس فورم پر آپ لوگ بغیر دریافت کیے بھی اپنا تعارف پوسٹ کر سکتے ہیں۔ دوسرے شمشاد باقیوں کا ریکارڈ لگانا بند کرتے تو کوئی ان کا انٹرویو لیتا۔

بہرحال یہ رہے سوالات:
١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
نبیل بھائی سب سے پہلے یہ وضاحت کر دوں کہ اللہ نہ کرے میں کسی کا ریکارڈ لگاؤں۔ میں یہاں صرف اور صرف تفریح اور گپ شپ کے لیئے آتا ہوں۔ اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو دست بستہ معذرت چاہتا ہوں۔
اب رہے سوالوں کے جواب :
1) شمشاد احمد
2) پیار اور غصہ - دونوں حالتوں میں اسی نام سے پکارا جاتا ہوں
3) عمر کے اس حصے میں ہوں کہ بڑے بوڑھے بچہ سمجھ کر بھگا دیتے ہیں اور بچے بچونگڑے انکل کہہ کر کھسک لیتے ہیں کہ کہیں نصیحتیں نہ کرنے لگ جاؤں۔
٤۔جائے پیدائیش راولپنڈی
٥- حاضر مقام ریاض، سعودی عرب
٦۔مصروفیت یہ کہ صبح دفتر کی نوکری اور شام کو بیوی بچوں کی
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے - عمر یونہی تمام ہوتی ہے
٧۔تعلیمی قابلیت - 14 جماعتیں، ابھی 12 بھی پوری نہیں پڑھیں تھیں کہ عملی زندگی میں قدم رکھنا پڑ گیا تھا۔
٨۔ مشاغل - جب اور جہاں کوئی اچھی کتاب مل جائے پڑھ ڈالتا ہوں۔
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں ؟ پنجابی، کہ مادری زبان ہے، اردو، کہ قومی زبان ہے، انگریزی کہ ذریعہ تعلیم بھی رہی اور دفتری زبان ہے۔
اس کے علاوہ تھوڑی بہت عربی کہ مقامی زبان ہے۔
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے - جو بننا تھا بن چکا، اب اور بڑے ہو کر کیا بننا ہے۔
11) ازدواجی حثیت - شادی شدہ
12) بچے بھی ہیں
13) کتنے اور کس کس عمر کے ہیں : یہ فی الحال صیغہ راز میں رہنے دیں۔