شفیق خلش شفیق خلش ::::: چُنے مجھے ہی ہمیشہ جہان بھر سے آگ ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
Khalish_UP.jpg

شفیق خلش


چُنے مجھے ہی ہمیشہ جہان بھر سے آگ
نہ چھوڑے جان بھی میری اگر مگر سے آگ

گو پُر ہے عِشق و محبّت کی اِک اثر سے آگ
لگے نہ سِینے میں اُس کے جہاں کی ڈر سے آگ

اب اور لوگوں کا کیا ذکر جب حقیقت میں
لگی نصِیب جَلے کو خود اپنے گھر سے آگ

نجانے کیا شبِ فرقت میں گُل کِھلاتی ہے
لگی یہ دامنِ دِل میں مِرے سحر سے آگ

ہر ایک شخص کو معلوُم ہے یہ اچھّی طرح
لگائے کون اور آتی ہے یہ کِدھر سے آگ

جلا کے رکھ دی ہے نفرت نے ایک دوجے کو
نہ آئی گھر میں لگی یہ، کسی نگر سے آگ

دو طرفہ کیا ہی ُمصیبت ہے پیش شب میں خلش
کبھی تپش بڑھے دِل کی، کبھی جگر سے آگ

شفیق خلش
 
آخری تدوین:
Top