شعیب اختر کی آئی پی ایل میں متاثر کن آمد۔

جیا راؤ

محفلین
شعیب اختر کی آئی پی ایل میں متاثر کن آمد

81770.jpg

ُپاکستان کے تیز ترین بالرشعیب اختر کی آئی پی ایل(انڈین پریمیئر لیگ) میں آمد متاثر کن رہی۔
انہوں نے 13 مئی بروز منگل آئی پی ایل میں پہلا میچ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی طرف سے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف کھیلا جس میں شعیب اختر نے تین اوورز میں گیارہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ ان پر لگائی جانے والی پانچ سالہ پابندی ایک ماہ کے لئے ہٹا دی گئی ہے۔
 
واہ جی واہ

السلام علیکم:
چھا گئے جی۔
آندے ہی چھا گئے۔
جب ساری ٹیم شعیب کع کندھوں پر بٹھائے میدان کا چکر لگا رہی تھی تو اچھا لگا کیونکہ پہلے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکرگی دل برداشتہ کیے دیتے تھی۔ مگر اب شعیب نے عزت رکھ لی ۔ مگر آگے دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے
 
شعیب کو پاکستانی ٹیم میں‌شامل کرناچاہیے۔پتہ نہیں‌ ایسی کیا ڈسپلن کی پابندی ضروری ہے کہ ہیرا کھلاڑی کو ملک میں‌ہی نہیں‌کھیلنے دیا جارہا۔
 
میرے خیال میں

السلام علیکم:
اگر شعیب کی کارکردگی باقی میچوں میں بھی ایسے ہی متاثر کن رہی تو پابندی ختم ہونے کا امکان پیدا ہوسکتے ہیں۔
 
مشکل لگتا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کچھ نہ کرسکی۔
اگر شعیب اچھی کارکردگی دکھاتا رہا تو پاکستانی بورڈ کی بدنامی ہوگی۔ شعیب کی کارکردگی پاکستانی بورڈ کی ذلت بن جائے گی۔
ویسے مجھے یہ انڈیا کا ٹورنامنٹ پسند نہیں‌ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
میں آپکو بتاؤں اگلے میچوں میں‌کیا ہوگا؟ اس سے اگلے میچ میں شعیب ان فٹ ہوگا، اس سے اگلا ان فٹ‌ ہونے کے باجود کھیلے گا اور اس سے اگلے میں ٹورنامنٹ سے باہر۔ :grin:
 
قیصرانی

لائبریرین
شعیب اختر ہو یا اعجاز احمد، عموماً دونوں اس میچ میں ہی چلتے ہیں جس سے اگلے میچ میں انہیں‌ نہ کھلانے کا فیصلہ ہو چکا ہو
 
اب اگر وہ اچھا کھیلنے لگے تو کیا اس کی سب غلطیوں سے درگزر کیا جاتا رہے؟ اتنی بار وارننگ دی گئی ہے، سزا ملی ہے، اس کے باوجود اس نے کچھ نہ کچھ الٹے سیدھے کام کرتے ہی رہنے ہیں۔ کبھی کسی کو بلا ماردے تو کبھی کچھ کردے۔
 
Top