بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

رانا

محفلین
بہت عمدہ ۔ آج تمام لڑی موبائل سے آف لائن ہی پڑھی اس لئے فردا فردا تو ریٹنگ نہ دے پائے لیکن اتنی اچھی محفل جمانے پر تمام شعرا حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ :)
اعجاز صاحب نے یہ بہت اچھا کیا کہ محفل کے شاعر ہونے کی قید ہٹا دی اس طرح ہمیں بھی موقع مل جائے گا حصہ لینے کا۔ لیکن یاداشت ایسی ہے کہ ابھی تک تو ایک بھی شعر کا جوابی شعر نہ یاد آسکا۔ :)
 

عباد اللہ

محفلین
کیا بات ہے جناب!!
عباد اللہ دیکھیے ذرا،ادھر طبیعت میں کافی روانی ہے آج :)
بالکل متفق
ابو عبداللہ میاں ہم کو میر انیس یاد آ گئے
ایک قطرے کو جو دوں بسط تو قلزم کردوں
بحر مواج فصاحت کا تلاطم کر دوں
ماہ کو مہر کروں ذروں کو انجم کردوں
گنگ کو، ماہر انداز تکلم کر دوں.
 
Top