شتر مرغ

طالوت

محفلین
ostrich-in-addo-park-eastern-cape-south-africa-wl.jpg

ostrich_1.jpg

شتر مرغ ، پرندوں کی دنیا میں سب سے بڑا پرندہ ، Struthionidae
خاندان سے تعلق رکھنے والا ، صرف یہی دنیا میں پایا جاتا ہے ، اس خاندان کے دیگر جاندار ناپید ہو چکے ہیں ۔۔ ان کا آبائی وطن ، افریقہ و مشرق وسطٰی ہے۔​
 
طالوت

محفلین

ostrich_running_2.jpg

137733177_52cd6d33e9.jpg

اپنی لمبی اور مضبوط ٹانگوں سے یہ 74 کلیومیٹر فی گھنٹا دوڑ سکتا ہے ۔۔ یعنی اگر آپ لاہور سے راولپنڈی براستہ جی ٹی روڈ سفر کریں تو آپ کی ذاتی سواری کے حساب سے ممکن ہے یہ آپ سے پہلے پنڈی جا پہنچے ۔۔ کیونکہ اپنی جسامت کے اعتبار سے "ٹریفک" میں آسانی سے راستہ بنا لے گا ۔۔

خطرے کی صورت میں یہ خود کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے یا بھاگ کھڑا ہوتا ہے ، تاہم کوئی راستہ نہ پانے کی صورت میں مقابلے پر اتر آتا ہے ، اور اس کے خطرناک پنجے اور مضبوط ٹانگیں موت کی علامت سمجھی جاتی ہیں ۔۔ تیز آنکھوں اور بہترین سننے کی صلاحیت کے سبب یہ بھاگنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ، دو ٹانگوں والے جانداروں میں یہ سب سے تیز رفتار ہیں۔۔​
 
طالوت

محفلین

baby-ostrich%20(3).jpg

Ostrich.jpg

ostrich_fam.jpg

شتر مرغ کی اب تجارتی بنیادوں پر افزائش کی جاتی ہے 35 سے 40 دنوں میں انڈوں سے بچے نکل اتے ہیں ، اور اس کا گوشت بڑے پیمانے پر فروخت ہوتا ہے ، جبکہ اس کی جلد چمڑے کی مصنوعات بنانے میں استمعال ہوتی ہے ۔۔​
 
طالوت

محفلین
Ostrich.jpg

شتر مرغ کی خوراک میں پودے اور کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔ان کے تین معدے ہوتے ہیں ۔۔ عمومی طور پر اس وزن 60 کلو گرام سے 130 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ کچھ نر شتر مرغ 155 کلوگرام وزن کے ساتھ بھی دیکھے گئے ہیں۔ نر شتر عموما کالے رنگ کے اور جوان نر اور مادائین عموما کتھئی اور سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔

ostrich.jpg

نر شتر 9 سے دس فٹ اور مادہ 6 سے 7 فٹ تک لمبی ہوتی ہے ، ان کی طبعی عمر 75 سال ہے ۔​
 
علی ذاکر

محفلین
طالوت بھائ یہ آجکل آپ بیچارے شترمرغ کے پیچھے کیوں‌پڑ‌گئے ہیں‌ پہلے آپ میرے ساتھ اس کا انڈہ ڈھونڈتے رہے ہیں ریاض کی ایسی کوئ مارکیٹ نہیں‌ جو ہم نے شترمرغ کاانڈہ ڈھونڈنے میں‌ دیکھی نہ ہوں‌پھر لیکن اس انڈے کی خوش قسمتی کہ وہ آپ کے پیٹ کی خوراک نہ بن سکا تو آپ نے اس کا بدلہ شترمرغ کا قیمہ کھا کرنکالا ویسے آپس کی بات ہے قیمہ واقعی بڑا لذیز تھا اس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑنے کی وجہ کھل کر بیان کریں گے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
انگلیاں چاٹنے والے پوچھ رہے ہیں ، کہ قیمہ واقعی مزیدار تھا :raisedeyebrow:
وسلام
 
Top