شاہ فیصل کالونی: بیوی نے شوہر کے ٹکرے کرکے قورمہ بنا ڈالا

mfdarvesh

محفلین
سفاک بیوی
روزنامہ جنگ، 25نومبر 2011
1016.gif
 

مغزل

محفلین
ظالم مردوں کو اپنا احتساب کر لینا چاہیے ۔۔
اور ظالم عورتوں سے خدا بچائے ۔۔
(یہ دو الگ الگ باتیں ہیں اس کو ایک مد میں نہ لیا جائے ۔۔)
 

Rashid Ashraf

محفلین
دیکھئے صاحب، بعد ازاں یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ خاتون چند برس قبل شان مصالحے کی فیکٹری میں کام کرتی تھی اور شوہر کا قورمہ بنانے کے لیے اس نے شان مصالحہ کا ہی استعمال کیا تھا
واللہ علم بالصواب
 

پپو

محفلین
میں تو یہ سوچ رہا ہوں میاں بیوی کا رشتہ جس میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ محبت اپنائیت رکھی ہے ہمارے معاشرہ میں اس قدر تنزلی کا شکار ہوچکا ہے کہ بیوی شوہر قتل کرنے پر ہی اکتفا نہیں کررہی بلکہ اس کے ساتھ انتہائی سفاک سلوک اپنا رہی ہے اسے کے پس منظر میں بھی بہت سی محرومیاں زیادتیاں ضرور ہونگی جو ایک عورت کو جس صنف نازک کہاجاتا ہے اس انتہائی اقدام تک لے آئی مگر میرے نزدیک اس کی وجہ سوائے دین سے دوری کے اور کیا ہو سکتی ہے ساتھ بے تحاشہ خواہشات جو ممکن نہیں پوری ہو سکیں اور اپنی حیثیت سے بڑھکر زندگی گذرانے کا خواب معاشی مسائل اس کی وجہ ہیں ابھی جب میں یہ پوسٹ لکھ رہا تھا میرے پاس دینا نیوز پر خبر چل رہی ہے کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر اور دو دیوروں کو زہر دے دیا جس سے اس کا پانچ سالہ دیور جابحق ہوگیا اللہ تعالیٰ بچائے ہمیں اور اپنی پناہ میں رکھے ایک لمحے کے لیے بھی شیطان کے حوالے نہ کرے آمین
 

mfdarvesh

محفلین
اصل میں ہم یہ چیز بھول جاتے ہیں کہ ہمارے سارے رشتے اللہ کے لیے ہیں اگر ہم صرف اللہ کے لیے ہی کسی سے رشتہ رکھیں گے تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی
 

مغزل

محفلین
یقینا ہم بھول جاتے ہیں ۔
میں ذرا الٹی کھوپڑی کا ہوں واقعہ سے زیادہ علّتِ واقعہ پر زور دیتا ہوں کہ یہ ہوا ہی کیوں۔۔
میرے ذاتی تجربے میں ہزاروں ظالم مرد حضرات کی زندگیاں موجود ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں پر عرصہِ حیات تنگ کر رکھا ہے۔۔
ایسے ہزاروں لاکھوں مرد ہیں جن کی بہن ،بہو ، بیٹی، ماں اور دیگر رشتے ’’شرِّ مرداں ‘‘ سے محفوظ نہیں ۔۔
نہ ان کی عصمتیں نہ ان کی زندگیاں ۔۔۔
چولہا پھٹنے سے عورت ہی مرتی ہے مرد کیوں نہیں ؟؟
ونی عورت ہی ہوتی ہے مرد کیوں نہیں ؟
جہیز کی وجہ سے عورت مرتی ہے مرد کیوں نہیں ؟
شک عورت پر ہی ہوتا ہے مرد پرکیوں نہیں ؟
زندگی کے ہر شعبے میں مرد ہی اپنی سفاکی وجہ سے پہچان بنا ئے ہوئے ہے ۔۔
ایک عورت کا یہ اقدام کوئی سہل کام نہیں جیسا کہ ڈاکٹر صاحب نے فرمایا۔۔
عورت جب کمرے میں بند بلی کی طرح ہر راہ بند پاتی ہے تب حملہ کرتی ہے ۔۔
وگرنہ جے ہو مردوں کی جے ہو۔۔
(مراد عمومی معانی میں مرد اور عورت سے ہے خواص کا ذکر نہیں جو گنتی کے ہی ہیں ۔)
 

حماد

محفلین
کسی انسان کو قتل کر کے پھر اسکی نعش کے ساتھ ایسا سلوک کرنا ضرور دلوں کو دہلا دیتا ہے . اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے .لیکن کچھ لوگ ایسا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں گویا ایسے واقعات صرف اور صرف پاکستان میں ہی ہوتے ہیں. میں نے صرف دو منٹ کے گوگل سرچ سے نمونے کے طور پر چند ایسے ہی واقعات تلاش کئے جو مہذب ملکوں میں وقوع پذیر ہووے .

ایک اور واقعہ .


اور یہ تو ناقابل تصور ہے .

 

پپو

محفلین
ایسے تمام واقعات کے پس منظر میں بہت سے نفساتی عوامل بھی کار فرما ہوتے ہیں مگر بات وہی ہے اپنے آپ سے دوری خدا سے دوری
 

شمشاد

لائبریرین
ہندوستان میں ایک ایسا ہی واقعہ ہوا تھا کہ سسرال والوں نے بہو کو آگ لگا دی تو بہو اپنے شوہر کو لپٹ گئی یعنی مرتے مرتے اسے بھی لے بیٹھی۔
 
Top