شام کا خبرنامہ

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بال ہٍن سئیں۔ کھلویندے پین۔(بچے ہیں جناب۔ ہنسا رہے ہیں)
بےبی ہاتھی

بھائی میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ دھاگہ آپ کی خودی کو بلند کرنے کے لیئے ہے ۔ اس میں بُرا منانے کی کیا بات ہے اور ویسے بھی اس اُردو محفل پر اگر آپ ساتھ ساتھ ترجمہ نہ لکھیں تو کم از کم مجھے تو یہ نہیں معلوم ہوگا کہ آپ کیا کہہ رہا ہیں (قسم سے)

:wink:

میں تو اب چلا ۔۔۔۔ شام کا خبرنامہ ماوراء کے حوالے ۔
 

ماوراء

محفلین
~~
رات بارہ بجے (میری طرف بارہ ہی ہیں) کی خبریں۔ تازہ ترین صورتِ حال۔



ماوراء 7
محب 6​
~~
 
اس وقت چند ووٹران چونکہ سو چکے ہیں اس لیے مخالف امیدوار فقط ایک ووٹ‌ کی لیڈ سے جیت رہی ہیں مگر یہ ایسی ہی جیت کا نشہ ہے جو ہارنے سے پہلے تک رہتا ہے اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جیت کے نشہ میں ہار کا تو سوچا ہی نہیں تھا۔ کل صبح تازہ دم ووٹران کے آنے سے بازی پلٹنے اور الیکشن کمپنی میں تیزی کا امکان ہے۔

معطل شدہ الیکشن کمیشن کے آنے کے بعد گرج چمک اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے :)
 

ظفری

لائبریرین
شام کے خبرنامے کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں ۔

ہمیشہ کی طرح پہلے سیاست :
اُردو محفل پرالیکشن اپنے عروج پر ہیں اور آخری خبریں آنے تک خاتون اُ میدوار کو مرد اُمیدوار پر چھ ووٹوں کے مقابلے میں گیارہ ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔

پولنگ کے دوران کافی بدنظمی دیکھنے میں آئی ۔ کچھ لوگوں نے شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ بوتھ میں گھسنے کی کوشش کی ۔ جس کو علاقے کے پولنگ مجسٹریٹ زکریا نے ناکام بنادی ، بعد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک اًمیدوار کے ووٹر نے ایک ووٹ ڈالنے کے بعد دوسری بار زنانہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر دوسری بار بھی ووٹ ڈالا ۔ جس سے اُس ووٹر کی جنس مشکوک ہوگئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولنگ (انٹرنیٹ) کے بنیادی حفاظتی نظام نے ایک ہی شناختی کارڈ ( آئی پی ایڈریس) کے دوبار استعمال کرنے پر یہ شناخت کی ۔ مگر وہ ووٹر بیچارہ شاید نوا آیا تھا ۔۔۔۔ شاید یہ بات نہیں سمجھ سکا۔

ایک اور ووٹر نے حقوق العباد کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے اپنے دونوں ووٹ کا مساوی استعمال کیا اور اپنا ایک ایک ووٹ دونوں اُمیدواروں میں برابر تقسیم کردیا ۔ اگروہ یہ کام نہیں کرتے تو الیکشن کا نتیجہ پھر بھی وہی رہنا تھا جو کے اُن کے ووٹز کی کاسٹ سے پہلے تھا۔ اس پر اُن کے والد صاحب نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا ایک بار پھر پانچویں جماعت میں داخل کروادیا ہے کہ اس بار میڑک تک شاید حساب سیکھنے میں کامیاب ہوسکے ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ووٹرز کو ابھی تک دھمکیاں مل رہی ہیں اور کئی ووٹرز نے تو اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ کسی اور کو ووٹ دینے کی صورت میں مخالف اًمیدوار اُس سے ہر قسم کا تعلق توڑ لیں گے ۔ تعلقات میں ایک دوسرے کو پی ایم (ذپ) کرنا اور ایم -ایس - این پر بات کرنا شامل ہے ۔ اس فیصلے سے خاص کر مرد ووٹرز کافی غمزدہ ہیں ۔

پورا ملک (اُردو محفل ) ابھی تک حیرت اور تعجب میں ڈوبا ہوا ہے کہ اتنے ووٹز ڈالے جاچکے ہیں مگر چیف الیکشن کمیشن کا کہیں پتا نہیں ہے ۔ آخری دفعہ وہ دن میں صابری نہاری والے کے ہاں سے نہاری کھانے کے بعد قیولہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں نے اُن کی گمشدگی پر سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی اُن کا پتا لگا کر بتائے گا اُسے گولی مار دی جائے گی ۔

کھیلوں کی خبریں :

آج اُردو محفل میں الیکشن ہاکی ٹورنامنٹ اپنا آغاز کرچکا ہے ۔ ماوراء الیون اور محب الیون کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ پہلے دن ماوراء الیون نے اا اور محب الیون نے 6 گول (ووٹ) بنائے تھے ۔ پہلے گھنٹے میں ماوراء الیون نے محب الیون کوگھر کے لیئےسودا لانے کا فائدہ اُٹھا کر 2 صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ مگر محب الیون نے یہ صورتِحال دیکھ کر سودا بیچ بازار میں ہی پھینک دیا اور دفاعی حمکتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ماوراء الیون بریانی کا کھلانے کا جھانسہ دیکر ایک ساتھ تین گول ( ووٹ) بنا ڈالے ۔
میچ کے دوران کئی بڑے فاؤل بھی کھیلے گئے اور کئی ووٹرز کو عین اُس وقت ٹانگ پکڑ کر ڈی ( دھاگے) سے باہر کھنیچ لیا گیا ۔ اس کھینچا تانی میں لبادے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی اور اسے دیکھ کے آدم کے جنت سے نکلنے کی یاد تازہ ہوگئی ۔

کئی کھلاڑیوں نے زنانہ و مردانہ لباس پہن کر بھی اپنے اپنے کپتانوں کو خوش کرنے کے لیے گول (ووٹ) کرنے کے بجائے انہی پر ڈورے ڈالے ۔جس کا ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اپنے الیکشن میں شامل نہ ہونے پر اپنے سر کے بچے کُچے بالوں کو میگنیفائڑ سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر نوچا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اُن بالوں سے کئی کھلاڑیوں کے جسموں پر زبردست خارش ہوگئی جس کی وجہ سے گراؤنڈ کا نظارہ کرنا عام مسلمان کے لئے ممنوع اور مولویوں کے لیئے جائز ہوگیا کیونکہ وہ سب سنسر کمیٹی کا ممبر تھے۔ میچ کا دوسرا راؤنڈ کل کھیلا جائے گا ۔

تجارتی خبریں :

آج ملک میں ایک بار پھر مندی رہی ۔ پیغامات کے سودے بے پیندے کے لوٹوں کی مانند ہوگئے ۔ قیصرانی لمیٹڈ نے اپنے پیغامات آج اسٹاک ایکسینج میں کھلے عام اور بے دام بیچے ۔جس سے کئی گروپ کے سودے ( پیغامات ) اپنا اثرووسوخ کھو بیھٹے۔ جس کی وجہ سے کئی گروپ کی آمد ملک ( محفل ) میں کم ہوگئی ۔ اس صورتِ حال کو دیکھ کر رضوان انڈسٹریز نے اپنے پیغامات کی شرح میں اضافہ کرتے ہوئے اس مندی کو قابو کرنے کی کوشش کی ۔ جس کا محب فلور ملز نے بھی پوری طرح ساتھ دیتے ہوئے اپنےسودوں ( پیغامات) کو پہلے کی طرح عام کرنے کی کوشش کی ہے ۔
واضع رہے کہ محب فلور ملز اپنے فلور میں بُھس کا استعمال رضوان انڈسٹیریز کے کھدر کے نکلے ہوئے اعلیٰ بُھس سے کرتے ہیں ۔

آج دس گرام ووٹ کا بھاؤ یہ رہا

ہرے نام کے ووٹ کا بھاؤ ۔۔۔۔۔ 2 ووٹز
نیلے نام کے ووٹ کا بھاؤ ۔۔۔۔۔۔ 1 ووٹ
دھاندلی کا ووٹ کا بھاؤ ۔۔۔۔ ناظمین جانے
ناظمین کے ووٹ کا بھاؤ ۔۔۔۔۔۔اللہ جانے

موسم کا حال :

آج سارا دن ساری محفل میں گرم ہوائیں چلتی رہیں ۔ محکمہِ موسمیات کے مطابق یہ گرم ہوائیں ملک کے جنوبی حصے (دھاگہ الیکشن 2006) کے اندرونی دباؤ کے وجہ سے وجود میں آئیں اور یہ دباؤ مذید دو دن اور رہے گا اور پھر کسی کی ہار کے بعد سرد آہیں بھرنے پر مطلع کسی حد تک سرد ہونے کا بھی امکان ہے ۔

آج ملک ( محفل) کے کئی شہروں (دھاگوں) میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ جس سے کئی دھاگے جھل تھل ہوگئے ۔ پانی کی بہتات کی وجہ سے کئی لوگوں کے سر سے پانی اُونچا ہوگیا ۔ مگر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ایسا تو ہوتا رہتا ہے ۔

آج طلوع آفتاب ۔۔۔۔ آفتاب کے طلوع ہونے پر
اور
غروبِ آفتاب ۔۔۔۔۔ آفتاب کے غروب ہونے پر ہوگا۔

اب آپ ظفری کا اجازت دیجئے ۔ پھر حاضر ہوں گا ۔ مگر الیکشن سے متعلق تازہ ترین خبریں سننا نہ بھولیئے گا ۔

اللہ حافظ ۔۔۔۔ اُردو محفل زندہ باد


فرمانِ قائد ؛

“ انڈے اُبالتے ہوئے چولہا ضرور جلالیا کریں ۔ ورنہ انڈے سے پھر چوزے ہی نکلیں گے “
 

F@rzana

محفلین
heheps5.jpg
[/URL]

بہت خوب ظفری، آج پہلی بار یہ پوسٹ دیکھی ہے

I'm well Impressed
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ کے دیکھنے کی وجہ سے یہ دھاگہ اوپر نہ آتا تو میں آج بھی نہ دیکھ پاتا۔

میں نے بھی یہ دھاگہ آج ہی دیکھا ہے۔

لیکن لگتا ہے یہ چینل جون میں ہی بند ہو گیا تھا۔
 

F@rzana

محفلین
بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو

کہ دیکھنے کی چیز ہے،

ہے نا شمشاد بھائی، یہی تو لطف ہے پرانے موضوعات کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرنے میں :wink:
 

تیشہ

محفلین
سہیلی ، سکائی موؤی پر لگا کرتی ہے موؤی ،
the bridges of madis' اب کے کبھی نظر پڑی تو دیکھئے گا بہت اچھی ہے مجھے بہت پسند ہے ، اچھی سٹوری ہے ،
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو

کہ دیکھنے کی چیز ہے،

ہے نا شمشاد بھائی، یہی تو لطف ہے پرانے موضوعات کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرنے میں :wink:

تو پھر ایسا کریں کہ تمام گڑے مردے اکھاڑنے کا کام آپ اپنے ذمے لے لیں۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد نے کہا:
F@rzana نے کہا:
بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو

کہ دیکھنے کی چیز ہے،

ہے نا شمشاد بھائی، یہی تو لطف ہے پرانے موضوعات کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرنے میں :wink:

تو پھر ایسا کریں کہ تمام گڑے مردے اکھاڑنے کا کام آپ اپنے ذمے لے لیں۔

(وہ تو آپ کے ذمے ہے )
اف خدا، کتنی خوفناک باتیں شروع کردیں آپ نے
:(
صاف کہدیں کہ بی بی بہت ہوگیا اب بس کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی شروع ہی کہاں ہوا ہے جو آپ بس کرنے کو کہہ رہی ہیں۔

میرا مطلب تھا کہ پرانے دھاگے جو کے خاصے نیچے چلے گئے ہیں ان کو اوپر لانے کی ذمہ داری آپ لے لیں۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد نے کہا:
ابھی شروع ہی کہاں ہوا ہے جو آپ بس کرنے کو کہہ رہی ہیں۔

میرا مطلب تھا کہ پرانے دھاگے جو کے خاصے نیچے چلے گئے ہیں ان کو اوپر لانے کی ذمہ داری آپ لے لیں۔

بہت سے دھاگے اوپر آچکے ہیں بلکہ مانجھے کی طرح پتنگوں کو اڑا رہے ہیں :lol:

آپ نے دیکھا نہیں :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ابھی شروع ہی کہاں ہوا ہے جو آپ بس کرنے کو کہہ رہی ہیں۔

میرا مطلب تھا کہ پرانے دھاگے جو کے خاصے نیچے چلے گئے ہیں ان کو اوپر لانے کی ذمہ داری آپ لے لیں۔

بہت سے دھاگے اوپر آچکے ہیں بلکہ مانجھے کی طرح پتنگوں کو اڑا رہے ہیں :lol:

آپ نے دیکھا نہیں :shock:

ابھی کہاں، ابھی تو بہت سارے نیچے ہی نیچے ہیں۔ ان کو بھی تو نئی زندگی دیں۔
 
Top