شافع تھوبانی کا ریکارڈ

میر انیس

لائبریرین
ابھی ابھی جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر نے یہ خبر دی ہے کہ ارفع کریم کانو سال کی عمر میںمائیکرو سافٹ انجینئر بننے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی آٹھ سالہ بچے نے توڑ دیا ہے ۔ کراچی کے رہائشی شافع تھوبانی نے آٹھ سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ انجینئیر کا سرٹفیکیٹ لے کر دنیا کے سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ انجینئیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ بہر حال اسکی تصدیق ہونی ابھی باقی ہے کیوں کہ کسی اور ذریعے سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا جیو کا پروگرام کیپیٹل ٹاک حامد میر کے ساتھ۔ شافع کا ذکر 2 منٹ اور 30 سیکنڈ پر شروع ہوتا ہے۔

 

میر انیس

لائبریرین
ہاں شمشاد یہی پروگرام میں نے دیکھا تھا ۔ پر میرا کہنا تھا کہ یہ خبر کہیں اور سے اب تک نشر کیوں نہیں ہوئی ۔ اب یہ اتنی معمولی بات بھی نہیں تھی کہ کسی ادارے نے اس خبر کو بریک کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
 

سید ذیشان

محفلین
مائکروسافٹ والے سرٹیفیکیشن کے لئے اب عمر کا ریکارڈ نہیں رکھتے۔ تو جو بھی کم عمر مائکروسافٹ سرٹیفائڈ پرفیشنل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ وہ کم از کم افیشیل طور پر ایسا نہیں کر سکتا۔
 
Top