شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا ۱۳۳ واں یوم ولادت۔

خواجہ طلحہ

محفلین
آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ہے۔
اسی مناسبت سے اہلیانِ محفل سے خاص طور پر ادباء محفل سے گذارش کرنا تھی کہ اقبال کی احوالِ زندگی اور انکی شاعری سے متعلق کسی مجازی تقریب کا اہتمام کریں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شاعرِ مشرق کا یومِ ولادت سب کو بہت مبارک ہو۔

عمر ہا در کعبہ و بتخانہ می نالد حیات
تاز ِبزم ِعشق، یک دانائے راز آید بروں
(اقبال)
 

الف نظامی

لائبریرین
جنوری 1919 میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ میسور تشریف لے گئے۔ حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے روضے پر دو گھنٹے مراقبہ کرنے کے بعد گنبد سلطانی سے باہر نکلے ، شدت گریہ سے آنکھیں سرخ ہورہی تھیں اور سوج گئی تھیں۔

میسور کے مشہور و معروف قومی کارکن محمد اباسیٹھ نے آپ نے پوچھا کہ آپ نے روضہ سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ میں اتنی دیر مراقبہ فرمایا ہے ہمیں بھی بتائیے کہ آپ کو وہاں سے کیا فیض حاصل ہوا اور کیا پیغام ملا۔ علامہ صاحب نے جواب دیا کہ وہاں میرا ایک لمحہ بھی بیکار نہیں گزرا۔ ایک پیغام ملا ہے:
در جہاں نتواں اگر مردانہ زیست
ہم چو مرداں جاں سپردن زندگیست

بحوالہ:
علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ ، پر اسرار روحانی پہلو از ع م چوہدری
ماہنامہ سپوتنک لاہور مئی 2009

تصانیفِ اقبال:
علم الاقتصاد --- اردو زبان میں معاشیات پر پہلی کتاب
اسرارِ خودی --- مثنوی ، فارسی کلام
رموزِ بے خودی --- مثنوی ، فارسی کلام
پیامِ مشرق --- فارسی کلام
بانگِ درا --- علامہ اقبال کا پہلا اردو شعری مجموعہ
زبورِ عجم --- فارسی کلام
جاوید نامہ --- فارسی کلام
بالِ جبریل --- دوسرا اردو شعری مجموعہ
ضربِ کلیم --- تیسرا ردو شعری مجموعہ
پس چہ باید کرد اے اقوامِ شرق --- مثنوی
ارمغانِ حجاز --- اردو ، فارسی کلام ۔ یہ مجموعہ علامہ اقبال کی وفات کے بعد شائع ہوا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی،
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا۔
اقبال
میری طرف سے سے سب کو مبارک۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی،
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا۔
اقبال
میری طرف سے سے سب کو مبارک۔


ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
(علامہ اقبال)
 

کاشفی

محفلین
اہل ِکراچی کی طرف سے بھی
شمس العارفین شاعرِ مشرق شاعر ِہند مصورِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ
کا
یوم ولادت بہت بہت مبارک ہو

1-38.jpg
 

طارق راحیل

محفلین
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 135واں یوم ولادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔اقبالؒ ہی اسلامیان ِ برصغیر کے وہ واحد اور بے بدل قائد ہیں‘ جنہوں نے انگریز اور ہندو کی سیاسی اور اقتصادی غلامی میں جکڑے ہوئے مسلمانان ِ ہند کی کسمپرسی اور کم مائیگی کا احساس کرتے ہوئے ان کیلئے ایک الگ خطۂ ارضی کی ضرورت محسوس کی اور صرف اسی پر ہی اکتفاء نہ کیا‘ بلکہ اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا اور پھر ایک دردمند مسلم لیگی قائد کی حیثیت سے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو جو انگریز اور ہندو کی غلامی میں جکڑے مسلمانوں کی حالت ِ زار سے مایوس ہو کر مستقل طور پر لندن کوچ کر گئے تھے‘ خط لکھ کر واپس آنے اور اسلامیانِ ہند اور مسلم لیگ کی قیادت کرنے کیلئے قائل کیا‘ چنانچہ قائداعظمؒ نے ہندوستان واپس آکر حضرت علامہ کی معیت اور گائیڈ لائن میں مسلمانانِ برصغیر کو انگریز کی سیاسی غلامی کے ساتھ ساتھ متعصب ہندو بنیاء کی اقتصادی غلامی سے بھی نجات دلانے کی جدوجہد کا آغاز کیا‘ تاہم حضرت علامہ کی عمر عزیز نے وفا نہ کی اور وہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر برصغیر کے مسلمانوں کی آزاد اور خودمختار مملکت کیلئے 23؍ مارچ 1940ء کو منظور ہونے والی قرارداد لاہور کی صورت میں اسلامیانِ ہند کی واضح منزل نظر آنے سے دو سال پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے‘ جن کے بعد قائداعظمؒ نے خطبہ ٔ الٰہ آباد میں انکے پیش کئے گئے تصور پاکستان کو قرارداد لاہور کی منظوری کے بعد سات سال کے مختصر عرصے میں اپنی پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعہ اور اسلامیانِ ہند کی معاونت اور انکے ووٹ سے حقیقت کے قالب میں ڈھال دیا۔
اقبالؒ متحدہ ہندوستان کے وہ فکری رہنماء تھے‘ جنہوں نے مسلمانوں کے دورِ زوال میں جنم لیا مگر انحطاط و پستی کی نوحہ گری کرنے کے بجائے نسلی‘ لسانی‘ فرقہ ورانہ اور علاقائی گروہوں میں بٹی پست حوصلہ اور منتشر الخیال قوم کو خودی‘ خودشناسی‘ وحدتِ فکر و عمل اور انقلاب و اجتہاد کا درس دیا‘ انہوں نے اس مقصد کیلئے شاعری اور نثر دونوں اصنافِ سخن کا سہارا لیا اور جدید و قدیم علمی سرچشموں سے فیض یاب ہونے کے باعث ہر نسل‘ ہر مکتبۂ فکر اور ہر سماجی طبقے کو یکساں متاثر کیا‘ انہوں نے زوال آشنا اسلامیانِ برصغیر کو یہ فکری پیغام پہنچایا کہ اگر وہ ایک پلیٹ فارم پر ایک قیادت کے جھنڈے کے نیچے اکٹھے نہ ہوئے اور آگے نہ بڑھے اور فرقوں‘ گروہوں اور طبقوں میں بٹے رہے تو اپنے الگ وجود‘ تشخص اور شناخت سے محروم ہو جائینگے۔ اقبالؒ نے اسلامیانِ برصغیر کو عظمت رفتہ کے حصول کی راہ سجھائی اور پھر ان میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر الگ وطن کی لگن پیدا کی جبکہ انہوں نے اس منزل کے حصول کیلئے محمدعلی جناح کی شکل میں ایک عظیم قائد کی اسلامیانِ برصغیر کو قیادت بھی فراہم کی۔ اقبالؒ نے اپنے تاریخی خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کیلئے ایک جدید دور کی ایسی اسلامی جمہوری فلاحی ریاست کا خاکہ فراہم کیا‘ جو مسلمانوں کے روٹی روزگار اور قومی و ملّی تشخص کی ضامن ہو۔ قائداعظمؒ نے اقبالؒ کے اسی فکری تصور کو نشانِ منزل بنایا اور برصغیر کے مسلمانوں کو انگریز ہی نہیں‘ بدمعاش ہندو کی غلامی سے بھی نجات دلا کر ان کیلئے الگ مملکت کے حصول کا کارنامہ سرانجام دیدیا‘ اس لئے اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ برصغیر کے مسلمانوں کو اقبالؒ اور قائداعظمؒ کی قیادت میسر نہ ہوتی تو ان کیلئے ایک الگ مملکت کی کبھی سوچ پیدا ہوتی‘ نہ اسکا حصول ممکن ہوتا۔ قائداعظمؒ خود بھی علامہ اقبالؒ کی قائدانہ صلاحیتوں کے قائل تھے‘ جنہوں نے انکے انتقال پر تعزیتی بیان میں اعتراف کیا کہ ان کیلئے اقبالؒ ایک رہنماء بھی تھے‘ دوست بھی اور فلسفی بھی تھے‘ جو کسی ایک لمحہ کیلئے بھی متزلزل نہ ہوئے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔
بانیانِ پاکستان اقبالؒ و قائدؒ نے تو اپنی بے لوث‘ بے پایاں اور اتحادِ ملّی کے جذبے سے معمور جدوجہد کے نتیجہ میں اسلامیانِ برصغیر کیلئے ایک الگ ارضِ وطن کا خواب حقیقت بنا دیا مگر بدقسمتی سے انکی جانشینی کے دعویدار مسلم لیگی قائدین سے نہ آزاد و خودمختار ملک اور مملکت کو سنبھالا جا سکا‘ نہ ان سے اتحاد و ملت کی کوئی تدبیر بن پائی۔ جس مسلم لیگ اور اسکے قائدین کو ملک خداداد کی ترقی و استحکام کی ضمانت بننا چاہیے تھا‘ انکی عاقبت نااندیشیوں سے مسلمانوں کی اقتصادی حالت بہتر ہو پائی‘ نہ اسلام کی نشاۃ الثانیہ کے حوالے سے وہ مقاصد پورے ہو پائے جن کی تکمیل کیلئے مسلمانوں کے الگ خطہ کی ضرورت محسوس کی گئی تھی جبکہ مسلم لیگ کی صفوں میں موجود مفاد پرست طبقات اور انگریز و ہندو کے ایجنٹوں کے باہمی گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں طالع آزما جرنیلوں کو منتخب جمہوری حکومتوں پر شب خون مارنے اور جرنیلی آمریت مسلط کرنے کا موقع ملا‘ جن کی بے تدبیریوں کے نتیجہ میں ملک دولخت ہوا اور باقیماندہ پاکستان کو عملاً اسی سامراج کی غلامی میں دے دیا گیا‘ جس سے خلاصی حاصل کرنے کیلئے الگ وطن کے حصول کی ضرورت محسوس ہوئی تھی۔
قائداعظمؒ کے انتقال کے بعد اگر مسلم لیگی قائدین فہم و تدبر سے کام لیتے‘ پارٹی کے جھنڈے تلے یکسو اور متحد رہتے اور بانیانِ پاکستان قائدؒ و اقبالؒ کے وضع کردہ اصولوں کو حرزجاں بنائے رکھتے تو اسلامیانِ پاکستان کیلئے اپنی خوشی‘ خوشحالی اور جدید اسلامی جمہوری فلاحی ریاست کے تصور والی طمانیت کا سفر کبھی کھوٹا نہ ہوتا۔ بدقسمتی سے طالع آزما جرنیلوں نے جمہوریت کا تصور پختہ ہونے دیا‘ نہ اسلام کی نشاۃ الثانیہ کو پنپنے دیا‘ اگر ہمارے سیاستدانوں کو عقل آئی ہوتی تو وہ جنرل ایوب کی مہم جوئی کے بعد ہی خود کو سنبھال لیتے اور باہمی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے آئندہ کیلئے طالع آزمائی کے تمام راستے اور سوراخ بند کر دیتے مگر انکی مفاد پرستیوں نے نہ صرف چار فوجی آمریتوں کو جنم دیا‘ بلکہ عوام کی جانب سے دھتکارے گئے آخری فوجی آمر مشرف کو ملک سے باہر بیٹھ کر سلطانی ٔ جمہور کو للکارے مارنے اور یہ ہرزہ سرائی کرنے کی بھی ہمت اور جرأت پیدا کردی ہے کہ پاکستان مذہب کی بنیاد پر قائم نہیں ہوا تھا۔
بدقسمتی سے مسلم لیگی قیادتوں نے حصوں بخروں میں منقسم ہو کر ملک و قوم کی قیادت سے بھی خود کو محروم کیا اور دو قومی نظریے پر یقین نہ رکھنے والے عناصر کو بھی پنپنے اور کھل کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ چنانچہ آج کی سلطانی ٔ جمہور میں مسلم لیگی قائدین کی کوتاہ اندیشیوں کی بنیاد پر ہی ان عناصر کو اپنے مشن اور مقاصد کی تکمیل کا موقع مل رہا ہے جو ملک و ملت کے ساتھ مخلص ہیں‘ نہ اسکی نظریاتی اساس کے ساتھ وابستہ ہیں‘ اس لئے تمام لادین‘ اخلاق باختہ اور نام نہاد روشن خیال عناصر کو اپنی ہذیانی کیفیتوں کے کھلم کھلا اظہار کا موقع مل رہا ہے۔ آج یوم اقبالؒ کے موقع پر بالخصوص مسلم لیگی قائدین کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ بانیانِ پاکستان قائدؒ و اقبالؒ اس ملک و ملت کو کیا بنانا چاہتے تھے اور انکے بعد کی ملک کی قیادتوں نے انکے اصولوں اور تصورات کو روندتے ہوئے وطن عزیز اور عوام کا کیا حشر کردیا ہے‘ آج نہ قومی یکجہتی کہیں نظر آتی ہے‘ نہ عوام کا روٹی روزگار کا مسئلہ حل ہو پایا ہے‘ بلکہ انہیں استحصالی نظام کے شکنجے میں جکڑ کر عملاً زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔ ذرا سوچیئے! آج قائدؒ و اقبالؒ زندہ ہوتے تو ملک اور عوام کی حالتِ زار دیکھ کر کس کیفیت سے گزر رہے ہوتے‘ خدارا! بانیانِ پاکستان قائدؒ و اقبالؒ کے پاکستان کو وہی پاکستان بنا دیجئے جس کا تصور انکے ذہنوں میں موجود تھا اور اس مقصد کی تکمیل کا عزمِ نو کیجئے جس کی خاطر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت حاصل کی گئی تھی اور سب سے پہلے اس مقصد کے حصول کیلئے اقبالؒ و قائدؒ کی مسلم لیگ بنا کر اسے ایک اور متحدہ مسلم لیگ بنائیے‘ جو دھڑوں پر مشتمل نہ ہو اور ٹو پارٹی سسٹم میں اپنا فعال کردار کامیابی و کامرانی کیساتھ ادا کر سکے۔
۔اپنی شاعری کے ذریعے فکری انقلاب کی راہیں ہموار کرنے والے عظیم شاعرکی برصغیر کے مسلمانوں کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ ہرلحظہ ہےمومن کی نئی آن نئی شان بیسویں صدی کے اوائل میں جس تصور وطنیت نے جنم لیا اس میں سرتاپا سیاسی رنگ غالب تھا، سرسید تحریک سے لوگوں میں بیداری تو شروع ہوچکی تھی لیکن عوامی سطح پر ان نظریات کی موثر انداز میں تشہیر کی ضرورت تھی ۔ چنانچہ ایسے وقت میں علامہ اقبال نے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ انھوں نے الگ وجود کی اہمیت اور انفرادیت سمجھانے کی کوشش کی۔ اقبال نے قومی شاعری کا آغاز انجمن حمایت اسلام کے جلسوں سے کیا۔نالہء یتیم، فریاد امت ، ہمالیہ اور تصویر درد جیسی نظموں سے الگ وطنیت کا احساس جگایا۔علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے فکری انقلاب کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کی۔اقبال نے نہ صرف الگ وطن کا تصور پیش کیا بلکہ اپنی شاعری کے ذریعے بچوں کو بھی عام فہم زبان میں اچھائی اور برائی کی تمیز سکھانے کی کوشش کی ۔ بچوں کے لئے لکھی جانے والی مشھور نظموں میں ایک مکڑا اور مکھی، ایک پہاڑ اور گلہری،ماں کا خواب، پرندے کی فریاد اور بچے کی دعاشامل ہیں۔ (لب آتی ہےدعابن کےتمنا میری) جبکہ نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی،انہیں اپنی طاقت کا احساس دلانے اور عروج وزوال کی وجوہات و اسباب سمجھانے کے لئے ان کی شاعری ہی کافی ہے، کبھی اے نوجواں مسلم ، تدبر بھی کیا تونے، وہ کیا گردوں تھا جسکا تو ہے اک ٹوٹا ہوا تارہ، علامہ اقبال نے اپنے نظریات سے ہندوستان کی غلامی کی نادیدہ زنجیروں میں جکڑے ہوئےمسلمانوں کی سوچ کو آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اپنے فلسفے اور تصورخودی سے انقلاب بپا کر کے مسلمانوں کی تاریخ بدل دی۔ علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم اور زبورعجم قابل ذکر ہیں۔ان کا زیادہ ترکلام فارسی میں ہے21اپریل1938 کو علامہ اقبال اس دنیا سےکوچ کرگئے لیکن ان کے نظریات آج بھی پاکستان کی اساس ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نا تھی جب اپنے حال کی خبر
تو دیکھتے تھے لوگوں کے عیب و ہنر
پڑی جب اپنے گناہوں پر نظر
تو نگاہ میں کوئی بُرا نا رہا
اقبال
 

محمد وارث

لائبریرین
نا تھی جب اپنے حال کی خبر
تو دیکھتے تھے لوگوں کے عیب و ہنر
پڑی جب اپنے گناہوں پر نظر
تو نگاہ میں کوئی بُرا نا رہا
اقبال

نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر، رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر، تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا

ابو ظفر سراج الدین بہادر شاہ ظفر
 
Top