شاعر اور شام ----- نشور واحدی

امر شہزاد

محفلین
شام کا وقت ہو کچھ رنگ سبو سامنے ہو
یا کوئی آئنہ چیں، آئنہ رو سامنے ہو

یا کوئی نغمہ بہ عنوان تخیل گونجے
یا کوئی شعلہ بہ انداز نمو سامنے ہو

تو نہ ہو تو ترا اک پر توِ گل رنگ سہی
میں یہ کب کہتا ہوں ایدوست کہ تو سامنے ہو

چھپ کے مرنا مرے مسلک میں‌نہیں طور ثواب
خون دل سے جو وُضو ہو تو وُضو سامنے ہو
 
Top